15 November, 2016 21:23

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

15-NOVEMBER-2016

پاناما لیک بنیادی طور پر باسٹھ اور تریسٹھ کا کیس ہے کیونکہ شریف خاندان جھوٹ بول رہا ہے۔ شفقت محمود کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاناما لیک کا کیس عدالت میں ہے ہمیں ٹالک شوز میں اپنا ٹرائیل نہیں لگانا چاہئیے۔ احسن اقبال

وزیراعظم کے اس بیان کو درست مانا جائے جو سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا جائے۔ احسن اقبال

جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو احسن اقبال روز رات کو ٹالک شوز میں ہمارا ٹرائیل کیا کرتے تھے۔ قمر زمان کائرہ

مسلم لیگ ن برہمنوں کی جماعت ہے ان کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چلا تو انہوں نے اس پر حملہ کر دیا ججوں کو جان بچانے کے لئیے بھاگنا پڑا تھا۔ کائرہ

بینظیر بھٹو کے خلاف انیس سو ستانوے میں ٹالک شوز اور اخباری رپورٹوں کو بنیاد بنا کر کیس بنا دیا گیا تھا۔ کائرہ

ججوں نے عدالت کے اندر بینظیر کی خلاف ٹالک شوز کی وڈیوز منگوا کر دیکھی تھیں۔ کائرہ

ایک اخباری رپورٹ کو بنیاد بنا کر مسلم لیگ ن کی حکومت میں ایگزیکٹ کے خلاف مقدمہ بنایا گیا۔ کائرہ

قطر کے شہزادے کا خط صرف ایک بیان ہے اگر وہ جرح کے لئیے عدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر اس کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی۔ سلمان اکرم راجہ

میرے علم میں یہ بات آج پہلی دفعہ آئی ہے کہ قطر کے شاہی خاندان نے شریف خاندان کی مالی مدد کی تھی۔ کائرہ

احسسن اقبال بھی حلف اٹھا کر قطر سے پیسے ملنے کی گواہی نہیں دے سکیں گے۔ کائرہ

سیف الرحمان بھی قطر میں ہیں ان کے شاہی خاندان سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ جعلی دستاویزات بنانے کے ماہر ہیں۔ کائرہ

پیپلز پارٹی کے خلاف عدالتوں میں ان کی پانچ سالہ شرمناک کارکردگی کی وجہ سے کیس بنے شریف خاندان کے خلاف زاتی کیس ہے۔ احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے دور میں ملک اوپر سے اوپر جا رہا ہے اور حکومت کی کارکردگی پر کوئی بڑی شکایت نہیں ہے۔ احسنا قبال

شرم مسلم لیگ ن کو آنی چاہئیے کہ گوادر جس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا نواز شریف نے پھر سے اس کا افتتاح کیا ہے۔ کائرہ

عدالت کسی طرح قطر کے شہزادے کو عدالت میں بلا سکتی ہے اور اس کے خط پر جرح کر سکتی ہے۔ سلمان اکرم راجہ

عدالت ایک کمشن بھی بنا سکتی ہے جو قطر کے شہزادے کا بیان لے اور اس پر جرح بھی کرے۔ سلمان اکرم راجہ

شریف خاندان کہہ رہا ہے کہ مریم نواز کا نیلسن اور نیسکان کمپنیوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق وہ ہی مالک ہیں۔ سلمان اکرم راجہ

یہ سعودی، قطری اور دبئی کے شاہی خاندان ہمیشہ مشکل میں شریف خاندان کی مدد کو کیوں آ جاتے ہیں۔ شفقت محمود

اصل بات یہ ہے کہ ہمارے مخالفین ہماری حکومت کی اچھی کارکردگی سے خائف ہیں۔ احسن اقبال

شریف خاندان کی طرف سے آج عدالت میں پیش کیا گیا خط ان کے لئیے ایک اور کھڈا ہے۔ کائرہ