14 July, 2014 23:00

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

14-JULY-2014

میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ حکومت نے طالبان کے خلاف آپریشن کی ہمیں اطلاع نہیں کی تھی ہم آئی ڈی پیز کے لئیے تیار نہیں تھے۔ پرویز خٹک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم طالبان کے خلاف آپریشن کے حق میں نہیں تھے ہم بات چیت کے زریعے مسئلہ حل کرنا چاہتے تھے۔ پرویز خٹک

ہمیں اس بات کا بالکل علم نہیں تھا کہ طالبان کے خلاف آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ پرویز خٹک

وقت کے ساتھ ساتھ آئی ڈی پیز کو فراہم کی جانے والی سہولتوں میں بہتری آ رہی ہے۔ پرویز خٹک

جتنی بڑی تعداد میں آئی ڈی پیز آئے ہیں اتنے امریکہ میں ہوتے تو وہاں بھی مسئلہ ہو جاتا۔ پرویز خٹک

آئی ڈی پیز کے مسئلے کو فوج ہینڈل کر رہی ہے وہی رجسٹریشن کر رہی ہے اور نادرا کے زریعے ان کی تصدیق بھی کر رہی ہے۔ پرویز خٹک

وزیرستان کے علاوہ باقی ایجنسیوں کے لوگ بھی آئی ڈی پیز کی شکل میں کے پی کے آ رہے ہیں اور ان کی کل تعداد پچیس لاکھ کے قریب ہے۔ پرویز خٹک

کے پی کے پولیس لوگوں کی حفاظت کی پوری کوشش کر رہی ہے لیکن بارہ سو میل لمبے بارڈر کو کنٹرول کرنا مشکل کام ہے۔ پرویز خٹک

ڈی آئی خان جیل بریک پر میں آج تک پریشان ہوں ہم نے بر وقت پولیس بھیجی تھی لیکن اس نے کوئی کاروائی ہی نہیں کی۔ پرویز خٹک

ہم نے تحقیقات کی ہیں اور کچھ پولیس والوں کو معطل جبکہ کچھ کو نوکری سے بھی نکالا ہے۔ پرویز خٹک

کے پی کے میں ہم نے کاروباری لوگوں کو کہا ہے کہ اگر ان سے کوئی بھتہ مانگے تو پولیس کو اطلاع کریں حکومت کاروائی کرے گی۔ پرویز خٹک

ہم نے کے پی کے میں پولیس کو سیاسی اثر رسوخ سے پاک کر دیا ہے حکومت اس کے کام میں مداخلت نہیں کرتی۔ پرویز خٹک

ہم نے چودہ اگست کو لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔ پرویز خٹک

اس بات کا فیصلہ ہماری قیادت کرے گی کہ چودہ اگست کو ہمارے مارچ کا آخری گول کیا ہے۔ پرویز خٹک

ہم اسمبلیاں نہیں توڑنا چاہتے لیکن اگر حکومت ہماری بات نہیں سنے گی اور دوسری جماعتوں نے ساتھ دیا تو اسمبلیاں ٹوٹ بھی سکتی ہیں۔ پرویز خٹک

پولیو وائرس قبائلی علاقعوں سے پھیل رہا ہے اور وہ وفاق کے کنٹرول میں ہے اسے اس کو کنٹرول کرنا چاہئیے۔ پرویز خٹک

ہم نے کے پی کے میں صحت کا انصاف کی مہم کے تحت بہت کام کیا ہے اور کافی حد تک پولیو کو کنٹرول کر لیا ہے۔ پرویز خٹک

ہم میٹرو بس کا منصوبہ نہیں بنانا چاہتے ہم پرانی ریلوے لائین کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں۔پرویز خٹک

ہم دانش سکول بنانے کی بجائے موجودہ سکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں اور ہم نے سب کے لئیے یکساں نظام تعلیم جاری کر دیا ہے۔ پرویز خٹک

کے پی کے میں میٹرک تک جاتے صرف تیرہ فیصد بچے باقی رہ جاتے ہیں انہیں امید نہیں ہے کہ وہ کبھی امیر لوگوں کی طرح مواقع حاصل کر سکیں گے۔پرویز خٹک

یہ بات بہت بڑا جھوٹ ہے کہ کے پی کے میں وزرا۶ نے ٹینڈرز بیچنے کی کوشش کی ہم نے تحقیقات کی ہیں یہ درست نہیں ہے۔ پرویز خٹک

وزیر تبدیل کرنا وزیراعلی کا حق ہے کسی کو کرپشن کی وجہ سے تبدیل نہیں کیا گیا۔ پرویز خٹک

پی ٹی آئی میں نوے فیصد نئے لوگ آئے ہیں شروع شروع میں انہیں کام کرنے کا تجربہ نہیں تھا۔ پرویز خٹک

کے پی کے حکومت بھی لانگ مارچ میں شرکت کرے گی لیکن اس میں سرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے۔ پرویز خٹک

حکومت بجلی پیدا کرنے کے مہنگے طریقے اپنا رہی ہے لیکن کے پی کے میں پانی سے چار روپے یونٹ کی سستی بجلی پیدا نہیں کرنا چاہتی۔ پرویز خٹک

حکومت مہنگی بجلی پیدا کرنے کے لئیے جو قرضے لے رہی ہے وہ کون اتارے گا۔ پرویز خٹک

قبائلی علاقعے پاکستان سے زیادہ محفوظ اور پر امن تھے اسے پرویز مشرف نے تباہ کر دیا۔ پرویز خٹک

اس بات کا فیصلہ قبائلی علاقعوں کے لوگوں نے کرنا ہے کہ وہ اپنا علحیدہ صوبہ چاہتے ہیں یا نہیں۔ پرویز خٹک

ہم کے پی کے میں بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے چھوٹے بہت سے منصوبوں پر عمل کر رہے ہیں۔ پرویز خٹک

کے پی کے میں سستی بجلی کے منصوبوں کے متعلق حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ پرویز خٹک