4 January, 2013 12:04

ISLAMABAD TONIGHT

WITH NADEEM MALIK

03-JAN-2013

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے استعفی کی تمام افواہیں غلط ہیں۔ اشتیاق احمد خان کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو

فخرالدین جی ابراہیم کی زندگی کی یہ آخری ڈیوٹی ہے اور وہ اسے شفاف طریقے س نبھایں گے۔ اشتیاق احمد خان

الیکشن کمشن اس دفعہ قوم کی پچھلے ساٹھ سالوں ک توقعات کو پورا کرے گا۔ اشتیاق احمد خان

انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اس میں کسی شک و شبہے کی بات نہیں ہے۔ اشتیاق احمد خان

آئین کے آرٹیکل دو سو چون کے مطابق اگر کوئی کام اپنے وقت پر مکمل نہ ہو سکے تو وہ غیر قانونی نہیں ہو جاتا۔ اشتیاق احمد خان

آئین کے آرٹیکل دو سو چون کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ اشتیاق احمد خان

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عمل کرنے کا کہا اور سب نے اس سے اتفاق کیا ہے۔ اشتیاق احمد خان

سیاسی جماعتوں نے آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عملدرآمد کے تین طریقے تجویز کئیے ہیں۔ اشتیاق احمد خان

پہلے طریقے کے مطابق سیاسی پارٹیاں خود کاروائی کریں، دوسرے الیکشن کمشن اور تیسرے ووٹرز اپنا کردار ادا کریں۔ اشتیاق احمد خان

ہم دو ہزار نو سے سیاسی جماعتوں، عالمی اور مقامی اداروں کے مشورے سے انتخابی طریقہ کار میں اصلاحات کر رہے ہیں۔ اشتیاق احمد خان

سب سے اہم بات ووٹرز لسٹیں ہوتی ہیں اور ہم نے نادرا کی مدد سے انہیں درست کر دیا ہے۔ اشتیاق احمد خان

اب پاکستان میں بوگس ووٹ کا ندراج ممکن نہیں رہا ہے۔ اشتیاق احمد خان

اٹھارہ سال سے اوپر جو شخص بھی اپنا شناختی کارڈ بنواتا ہے اب اس کا نام خودبخود ووٹرز لسٹ میں شامل ہو جاتا ہے۔ اشتیاق احمد خان

ووٹرز لسٹوں پر نام، ولدیت، پتے کے علاوہ اب ووٹر کی تصویر بھی ہو گی۔ اشتیاق احمد خان

ہم نے قانونی اصلاحات بھی کی ہیں ان میں سے کچھ پاس ہو چکی ہیں اور باقی پارلیمنٹ کے ختم ہونے سے پہلے ہو جایں گی۔ اشتیاق احمدخان

ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر الیکشن کمشن کے عملہ کے خلاف کوئی گڑ بڑ کرے تو الیکشن کمشن کو اس کے خلاف کاروائی کا اختیار ہو۔اشتیاق احمد خان

اگر طاہرالقادری کے پاس نئی تجاویز ہیں تو کھل کر بتایں ہم خوش آمدید کہیں گے۔ اشتیاق احمد خان

اکثریتی ووٹوں سے جیتنے کے موجودہ طریقہ کار میں تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اشتیاق احمد خان

الیکشن جیتنے کے نئے طریقہ کا پر کئی نئی تجاویز زیر غور ہیں۔ اشتیاق احمد خان

کراچی میں حلقہ بندیوں کے مسئلے پر اس ماہ کے آخر تک کوئی تجویز سامنے آ جائے گی۔ اشتیاق احمد خان

الیکشن کمشن انتخابات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے پر کام کر رہا ہے۔ اشتیاق احمد خان

الیکشن کمشن اس بار پریزائڈنگ آفیسر کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے گا۔ اشتیاق احمد خان

الیکشن کمشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اشتیاق احمد خان