10 November, 2016 21:13

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

10-NOVEMBER-2016

پاکستان کی سیاست میں الیٹ کلاس کے روئیے کی وجہ سے جمہوریت خطرے میں پڑ چکی ہے۔ ندیم افضل چن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

شریف خاندان نے کرپشن کے لئیے ریاست کو استعمال کیا ہے۔ ندیم افضل چن

پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں لے جانے کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی ؤٗی ن کیا ہے اور میرے خیال میں پس پردہ بھی کچھ لوگ ہیں۔ ندیم افضل چن

شریف خاندان کے پاس جو دولت ہے وہ میاں شریف نے کمائی تھی۔ عارف علوی

شریف خاندان کہتا ہے کہ حسن نے حسین نواز کو اور حسین نواز نے مریم نواز کو قرضہ دیا یہ ایک فیملی انٹرپرائز ہے۔ عارف علوی

نواز شریف کہتے ہیں کہ ان کے والد نے پیسہ کمایا ایک نسل وہ پیسہ غائب رہا اور پر حسین نواز کو مل گیا۔عارف علوی

حسین نواز نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہا ہے کہ لندن کی پراپرٹی ان کی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

حسین نواز کہتے ہیں کہ ان کے پاس پیسے کی ٹریل کی پوری تفصیلات موجود ہیں وہ فراہم کریں گے۔ مصدق ملک

حکومت نے ڈان نیوز کی خبر لیک کر کے اپنی فورسز کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ ندیم افضل چن

حکومت کو ڈان نیوز کی خبر پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا۔ ندیم افضل چن

ڈان نیوز کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ جسٹس عامر رضا کا دو ماہ پہلےحادثہ ہوا تھا جس میں ان کی یاد داشت چلی گئی تھی۔ عارف علوی

جسٹس عامر کے شریف خاندان کے ساتھ تعلقات چھپے ہوئے نہیں ہیں کسی سرونگ جج کو لگانا چاہئیے تھا۔ عارف علوی

جسٹس عامر کا نام ہر کوئی بہت عزت کے ساتھ لیتا ہے ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اس کی بھی کردار کشی کی جاتی۔ مصدق ملک

ڈان نیوز کی خٰبر کی تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ مصدق ملک

میاں صاحب پاناما لیکس کی خبر کی وجہ سے فارغ ضرور ہو جایں گے چاہے وہ پانامالیکس کے کیس سے ہوں یا حکومت سے۔ ندیم افضل چن

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو فارغ کر دیا تھا نواز شریف کے خلاف کیس اس کا بہت بڑا امتحان ہے۔ ندیم افضل چن

آئین کہتا ہے کہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر دولت ہو گی تو حساب دینا ہو گا اور ثبوت جس پر الزام ہو گا وہ دے گا کہ اس کی دولت جائز ہے۔ عارف علوی

نواز شریف کہتے ہیں کہ لندن کے فلیٹس دو ہزار پانچ میں خریدے چوہدری نثار کہتے ہیں کہ وہ ان فلیٹس کے متعلق اٹھارہ انیس سال سے جانتے ہیں دونوں میں سے کوئی ایک جھوٹ بول رہا ہے۔ عارف علوی