7 November, 2016 20:56

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

07-NOVEMBER-2016

مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوشش تھی کہ لوگ پاناما لیکس کو بھول جایں۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

چیف جسٹس نے حضرت عمر کی مثال دی کہ ان سے ایک عام آدمی سوال پوچھ سکتا تھا۔

مسلم لیگ ن اب پاناما لیکس کے کیس سے بھاگنا چاہتی ہے۔

چیف جسٹس نے نیب سے کہا کہ آپ کیا کر رہے ہیں آپ نے اب تک پاناما لیکس کا نوٹس کیوں نہیں لیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نیب پاناما لیکس پر ایکشن لے سکتی تھی لیکن اس نے نہیں کیا۔

ہم دھاندلی والے کمشن کی طرح پاناما لیکس پر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔

نواز شریف نے عدالت میں کہا ہے کہ انہوں نے لندن کے فلیٹس دو ہزار پانچ میں خریدے تھے جبکہ میں نے انیس سو اٹھانوے میں ان کے باہر کھڑے ہو کر مظاہرہ کیا تھا۔

نیب کے شہزاد اکبر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے ثبوت انیس سو اٹھانوے میں دیکھ چکے ہیں۔

اگر ثابت ہو گیا کہ مریم نواز نواز شریف کی زیر کفالت تھیں تو یہ گئے اور اگر یہ ثابت ہو گیا کہ لندن فلیٹس دو ہزار پانچ سے پہلے خریدے گئے تب بھی یہ گئے۔

اگر میں ڈنڈے کھانے سے ڈرتا تو وقت کے فرعونوں کے خلاف کھڑا کیوں ہوتا اللہ نے میرے اندرموت کا خوف ختم کر دیا ہوا ہے۔

میرا میچ دو تاریخ کو تھا اور میں نے سب سے کہا کہ آپ نے اس سے پہلے پکڑے نہیں جانا۔

اگر دو سے پہلے ہماری بڑی لیڈر شپ پکڑی جاتی تو پھر لوگ باہر کیسے نکلتے۔

حکومت نے ہمارے لوگوں کو پکڑنے کے لئیے ان کے رشتہ داروں کے گھر چھاپے مارے۔

ہم دو تاریخ کو مار کھانے کے لئیے تیار تھے میرے لان میں ٹریننگ ہو رہی تھی کہ مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

کوریا میں ہنڈورس میں ساؤتھ افریقہ میں لوگ کرپشن کے خلاف باہر نکل رہے ہیں سڑکوں پر آ رہے ہیں۔

ہم نے کوئی قانون نہیں توڑا حکومت نے توڑا ہمارے لوگوں کو پکڑ کر اڈیالہ جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔

ہمیں سمجھ نہیں ہے جمہوریت میں تشدد نہیں کیا جا سکتا یہ ڈکٹیٹر شپ میں ہوتا ہے۔

حکومت نے کے پی کے کے لوگوں کو پہلے غلط طریقے سے روکا اور پھر ان پر آنسو گیس چھوڑی گئی۔

ہمارے کے پی کے کے کارکن لڑنے کے لیے تیار تھے خون ہو سکتا تھا میں نے ان سے کہا کہ وہ واپس چلے جایں۔

جب سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سننے کا اعلان کیا تو میں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو بچا لینا چاہئیے میں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جاؤں گا۔

راحیل شریف نے ہمارے موجودہ احتجاج کے دوران کوئی رول ادا نہیں کیا۔

میں سات ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ جو ٹی او آر نواز شریف کے لئیے بنیں میرا بھی انہی کے تحت ٹرائیل کیا جائے میں تلاشی دینے کے لئیے تیار ہوں۔

پرویز خٹک پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ جب پنجاب پہنچے تو ان پر تشدد کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی قیادت پنجاب سے ہے ورنہ کے پی کے میں پنجاب کے خلاف سخت نفرت پیدا ہو جاتی۔

میں اپوزیشن میں ہوں میرا کام ہے کہ حکومت قانون توڑے تو میں اس پر آواز اٹھاؤں۔

پاکستان کے ادارے کام کرتے تو مجھے سڑکوں پر نہ آنا پڑتا۔

ڈبل شاہ آصف علی زرداری فضل الرحمان کا مقصد یہ ہے کہ کبھی کرپشن نہ پکڑی جائے۔

کرپشن کی بات کریں تو کہتے ہیں عوام احتساب کریں گے بد عنوانوں کی یونین بنی ہوئی ہے۔

میں کرپشن کے خلاف بولتا ہوں تو کہتے ہیں کہ یہ انتشار پھیلا رہا ہے۔

بلاول بچہ ہے اور میں بچوں کی باتوں کا جواب نہیں دیا کرتا۔

نواز شریف اوبامہ کے سامنے پرچی سے پڑھتے ہیں کہ ہاؤ آر یو لیڈر اس طرح نہیں بنتے۔

نواز شریف کو استعفی دینا چاہئیے لیکن وہ خود کو پوری ریاست سمجھتے ہیں۔

میری بیس سالوں کی جدوجہد جمہوریت کے لئیے ہے۔