27 October, 2016 21:26

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

27-OCTOBER-2016

عمران خان نے اپنی جماعت کو ایک جتھے میں تبدیل کر دیا ہے اور وہ اسلام آباد پر حملہ کرنے آ رہے ہیں۔ احسن اقبال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پوری دنیا کے جمہوری ممالک میں پی ٹی آئی جیسے احتجاج کی اجازت نیں دی جاتی۔ احسن اقبال

پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک کے اندر کوئی غیر آئینی کام ہو جائے۔ احسن اقبال

احسن اقبال بہت اچھی سیاسی تقریر کرنے لگتے ہیں لیکن سوال کا جواب نہیں دیتے۔ اسد عمر

لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر تحریک انصاف کے پوسٹر چھاپے تو پریس بند کر دیں گے۔ اسد عمر

گیسٹ ہاؤس کو کہا جا رہا ہے کہ کسی پی ٹی آئی کے ورکر نہ ٹھہرایا جائے۔ اسد عمر

اگر کوئی غیر آئینی کام ہوا تو پی ٹی آئی اس کی کھل کر مخالفت کرے گی۔ اسد عمر

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو بہت سی باتوں کا علم نہیں ہوتا اصل منصوبہ شیخ رشید اور عمران خان بناتے ہیں۔ احسن اقبال

عمران خان کا منصوبہ یہ ہے کہ نہ کھیلیں گے اور نہ کھلینے دیں گے۔ احسن اقبال

پی ٹی آئی پریشان ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے معیشت کو بہتری کی طرف موڑ دیا ہے اب یہ آئیندہ الیکشن بھی نہیں جیت سکیں گے۔ احسن اقبال

اس وقت ملک کی معاشی صورت حال اس وقت سے بھی بری ہے جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سمبھالا تھا۔ اسد عمر

احسن اقبال میرے ساتھ معیشت پر ایک پروگرام کر لیں میں ان کو ان کی کارکردگی کی حقیقت بتا دوں گا۔ اسد عمر

احسن اقبال کو اس وقت پی ٹٰی آئی کے سو سے زیادہ گرفتار کارکنوں کی رہائی کروانے کی ضرورت ہے۔ اسد عمر

پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملکی نہیں ہے بلکہ انٹرنیشنل ہے یہ دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا دارالحکومت غیر محفوظ ہے۔ احسن اقبال

پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی مشرق وسطی جیسی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ احسن اقبال

عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت کنٹینر لگا کر راستے بند نہیں کر سکتی۔ اسد عمر

نریندر مودی کے ساتھ کس کا یارانہ ہے یہ پوری قوم کو پتہ ہے۔ اسد عمر

سب کو پتہ ہے کہ کون پاکستان کی فوج اور ایجنسیوں کو دنیا میں بدنام کر رہا ہے۔ اسد عمر

وہ کون ہے جو بھارت الزامات لگاتا ہے تو جواب نہیں دیتا۔ اسد عمر

میرے خیال میں تو ڈان نیوز کو خبر بھی پی ٹی آئی کے بندے نے لیک کی ہے۔ احسن اقبال

چوہدری نثار خود کہہ چکے ہیں کہ ڈان نیوز کو خبر ریلیز کرنے والے دو یا تین لوگ ہیں اور وہ سیاسی نہیں ہیں۔ اسد عمر

پاکستان میں معیشت کی ترقی کا یہ حال ہے کہ زراعت کی شرح نمو مائنس ہو چکی ہے۔ اسد عمر

پچھلے تین سالوں سے صنعتی ترقی کی شرح نمو یک ہی جگہ پر کھڑی ہے۔ اسد عمر

حکومت نے لال حویلی کو بند کر کے جمہوریت پر خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسد عمر

پی ٹی آئی اسلام آباد کو بند کرنے کی کوشش کرے گی تو حکومت آئین اور قانون کے مطابق کاروائی کرے گی۔ احسن اقبال

ہم آئین کے دائرے کے اندر رہ کر احتجاج کریں گے اور ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ اسد عمر