28 September, 2016 20:53

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

28-SEPTEMBER-2016

مجھے امید ہے تیس ستمبر کو بہت سے لوگ باہر نکلیں گے نہ بھی نکلے تو میں اللہ سے کہہ سکوں گا کہ میں نے اپنا کام کیا تھا۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کے پی کے میں کوئی کرپشن نہیں کر سکتا ان کو پتہ ہے کہ وہاں ایک احتساب کا ادارہ ہے۔

نیب، ایف بی آر، الیکشن کمشسن کوئی بھی نواز شریف کے خلاف کاروائی نہیں کرے گا۔

ہم انشا اللہ سب کو اکٹھا کریں گے یہ پاکستان کی جنگ ہے۔

تیس ستمبر کے بعد ادارے چھپتے پھریں گے انہیں نواز شریف تنخواہ نہیں دیتا یہ ہمارے ٹیکس پر چل رہے ہیں۔

ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہماری درخواست کو سماعت کے لئیے قبول کر لیا۔

مجھے ڈر ہے کہ مسلم لیگ ن کہیں دوبارہ نہ سپریم کورٹ پر حملہ کر دے۔

برطانیہ کے لوگ زندہ قوم ہیں بیس لاکھ لوگ عراق کی جنگ کے خلاف باہر نکلے اور وقت نے ثابت کیا وہ جنگ غلط تھی۔

میں نے ہمیشہ پر امن طور پر آئین کے اندر رہ کر کام کیا ہے کراچی میں لوگوں نے کہا کہ ملٹری ونگ بنایں لیکن میں نہیں مانا تھا۔

اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو پھر یہ رائے ونڈ تک محدود نہیں رہے گا یہ پھر سارے ملک میں پھیل جائے گا۔

رائے ونڈ کی سکیورٹی پر ساڑھے آٹھ ارب روپے خرچ کئیے جا رہے ہیں یہ بادشاہ ہیں۔

تیس ستمبر کے بعد ہم کیا کریں گے اس کا اعلان ہم تیس ستمبر کو ہی کریں گے۔

ساری مسلم لیگ ن کو پتہ ہے کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہے لیکن یا وہ بزدل ہیں جو انصاف کے لئیے کھڑے نہیں ہوتے کیونکہ وہ خود بھی پیسہ بنا رہے ہیں۔

برطانیہ اور آئیس لینڈ کے وزرا اعظم کے ساتھ پاناما لیکس پر جواب دینے کے لئیے مسلم لیگ ن کی طرح کون شخص کھڑا ہوا۔

رشتے والی بات میرے منہ سے نکل گئی تھی میں نے صرف یہ کہا تھا کہ لوگ کیوں ناراض ہیں۔

سب کو پتہ ہے نواز شریف کرپٹ ہیں اگر یہ جمہوری ہیں تو میرے ساتھ آیں یا پھر خود کچھ کریں۔

مسلم لیگ ن کے لوگ نواز شریف کو کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب آپ خاموش رہیں آہستہ آہستہ لوگ پاناما لیکس کو بھول جایں گے۔

اپوزیشن اگر چپ کر بیٹھی رہے تو یہ مسلم لیگ ن کی حمایت ہو گی۔

پیپلز پارٹی میں دو دھڑے ہیں ایک احتجاج کرنا چاہتا ہے اور ایک سٹیٹس کو کا ہے۔

مسلم لیگ ن نے اب تک انیس ارب روپے اشتہاروں پر خرچ کیا ہے یہ اشتہار نہیں دے رہے یہ میڈیا کو خرید رہے ہیں۔

اگر میری پارٹی بھی تھک جائے تو میں اکیلا پاناما لیکس کے خلاف نکلوں گا میں اللہ کو کہہ سکوں گا کہ میں نے کوشش کی۔

تیس ستمبر کو اتنے لوگ آیں گے کہ تاریخ بنے گی مجھے امید ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ آیں گے۔

لوگ تب تھکیں گے جب میں تھکوں گا اور میں اس وقت تھکوں گا جب میں قبر میں جاؤں گا۔

نواز شریف کے خلاف کچھ نہیں کیا تو کرپشن جیت جائے گی۔

میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ الیکش کب ہوں گے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ نواز شریف پاناما لیکس سے سروائیو نہیں کر سکیں گے۔

پاناما لیکس الزامات نہیں ہیں پاناما میں ثبوت دئیے گئے ہیں۔

میں پاناما لیکس پر سڑکوں پر ہوں گا شہر بند کروں گا میں ایک مجرم کو اس ملک کا سربراہ نہیں بننے دوں گا۔

اگر بحیثیت قوم ہم ایک مجرم کے خلاف باہر نہیں نکل سکتے تو پھر ہمیں ایک قوم کی طرح رہنا ہی نہیں چاہئیے۔

اگر نواز شریف پاناما لیکس سے نکل گئے تو سپریم کورٹ کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں رہ جائے گی۔

سپیکر کو دیکھو اس نے کیسے اپنا ضمیر بیچا ایچیسن سے پڑھنے والا شریف خاندان کے پریشر کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکا۔

رائے ونڈ میں کل رات سے لوگ اکٹھا ہونے شروع ہو جایں گے اور پاکستان کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جایں گے۔

تیس ستمبر کو جلسہ پلس ہو گا یہ میں تیس کو بتاؤں گا کہ جلسہ پلس کیا ہے۔