22 September, 2016 22:19

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

22-SEPTEMBER-2016

الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کلنگ اور را کے ایجنٹ ہونے کا جو الزام ہے اس کے بعد مجھے ان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار دکھائی نہیں دے رہا۔ پرویز مشرف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان میں اب مہاجر کمیونٹی کو اپنا کردار مائنس الطاف حسین ادا کرنا پڑے گا ایم کیو ایم کا نام بہت بدنام ہو چکا ہے۔ پرویز مشرف

میری ہمدردی ایم کیو ایم سے نہیں ہے لیکن مہاجر کمیونٹی سے ضرور ہے میں ان کو اس بحران سے نکالنا چاہتا ہوں۔ پرویز مشرف

پاکستان میں کوئی مہاجر بنا ہوا ہے کوئی بلوچی تو کوئی سندھی سب کو پاکستانی ہونا چاہئیے۔ پرویز مشرف

ایم کیو ایم پاکستان سے استعفوں کا مطالبہ ہم نے نہیں ایم کیو ایم لندن نے کیا ہے رضا ہارون

ہم نے یہ کہا تھا کہ اگر ایم کیو ایم خواجہ اظہار کی طرح اپنے باقی کارکنوں کی رہائی کے لئیے بھی باہر تو ہم ساتھ دیں گے۔رضا ہارون

فاروق ستار اور دوسرے ایم کیو ایم سے استعفے دے کر اپنے کارکنوں کی رہائی کے لئیے سڑکوں پر آیں ہم ساتھ دیں گے۔ رضا ہارون

فاروق ستار اور دوسرے ایم کیو ایم سے استعفے دیں اور دوبارہ الیکشن لڑیں۔ رضا ہارون

ایم کیو ایم پاکستان اگر استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑے تو پی ایس پی اس کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔ رضا ہارون

ایم کیو ایم لندن نے ایم کیو ایم پاکستان سے کہا ہے کہ اگر انہیں ہم پر اعتماد نہیں ہے تو پھر وہ اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفے دے دیں۔ انبساط ملک

ایم کیو ایم پاکستان کے بہت سے لوگوں نے لندن سے رابطہ کیا ہے لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتا سکتا۔ انبساط ملک

جب ایم کیو ایم پاکستان کہہ رہی ہے کہ اس کا لندن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے تو پھر وہ کس طرح استعفوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ارم فاروقی

کسی کو معلوم ہے کہ الطاف حسین اس وقت کہاں ہے اور اس کی سالگرہ کی تصویریں سامنے کیوں نہیں آیں۔ ارم فاروقی

مجھے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں ایم کیو ایم کے کچھ کارکنوں نے الطاف حسین کی سالگرہ منائی ہے۔ ارم فاروقی

ایم کیو ایم لندن در حقیقت ایم کیو ایم پاکستان کو دھمکی دے رہی ہے کہ استعفے دو ورنہ نتائج کے لئیے تیار ہو جاؤ۔ ارم فاروقی

ارم فاروقی کے پاس اگر ایم کیو ایم لندن کی دھمکی کی کوئی اطلاع ہے تو انہیں اتھارٹیز کو بتانا چاہئیے۔ رضا ہارون

ضروری نہیں کہ ہم عمران خان کی ریلی میں شامل ہوں پیپلز پارٹی تیس ستمبر کو پاناما لیکس کے خلاف اپنی علحیدہ ریلی نکالنے جا رہی ہے۔ اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی تیس ستمبر کو سڑکوں پر آئے گی لیکن یہ لاہور میں آئے گی یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ اعتزاز احسن

حسین نواز اور مریم نواز کے خلاف پاناما لیکس پر بہت ثبوت موجود ہیں حسین نواز کا بیان ہی ان کے خلاف کافی ثبوت ہے۔ اعتزاز احسن

یہ شرمناک بات ہے کہ اب تک پاکستان کے کسی ادارے نے نواز شریف کے خلاف پاناما لیکس پر کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔ اعتزاز احسن

میری حب الوطنی پر شک کیوں کیا جا رہا ہے پاکستان زندہ باد ہے۔انبساط ملک

الطاف حسین نے اپنے بیان پر دو مرتبہ معافی مانگی ہے اب اس بات کو ختم کر دینا چاہئیے۔ انبساط ملک

ایم کیو ایم لندن بالکل کمزور ہو چکی ہے اب اس کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔ رضا ہارون

مکافات عمل ہے کہ آج خود ایم کیو ایم پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر الطاف حسین کو غدار اور غداری کا مقدمہ کرنے کو کہہ رہی ہے۔ رضا ہارون

ماضی میں جو ایم کیو ایم چھو ڑ دیتا تھا اس کو غدار کہا جاتا تھا۔ رضا ہارون