19 September, 2016 20:58

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

19-SEPTEMBER-2016

وزیراعظم پرسوں اقوام متحدہ سے خطاب کریں گے اور کشمیر پر پاکستان کی پالیسی کو بیان کریں گے۔ محمد زبیر کی ندیم لک لائیو میں گفتگو

مودی کے بیان پر وزیراعظم اقوام متحدہ میں اپنا جواب دیں گے۔ محمد زبیر

بلوچستان سے بھارت کا جاسوس پکڑا گیا، مودی نے بیان دیا براہمداغ بگٹی کو بھارت نے پاسپورٹ دینے کی نیت کی اور بھارت نے کہا ہے کہ وہ اب پاکستان میں خود کش بمبار بھیجے گا۔ عارف علوی

نواز شریف کو امریکہ میں کشمیر کے موضوع پر اور بھارت کی بلوچستان پالیسی پر بات کرنی چاہئیے تھی۔ عارف علوی

آج کشمیر کے حالات وہ نہیں ہیں جو ایک سال پہلے تھے وزیراعظم کو امریکہ جانے سے پہلے پارلیمنٹ سے پوچھنا چاہئیے تھا کہ وہ کیا بات کریں۔ سعید غنی

وزیراعظم کشمیر پر پارلیمنٹ میں بات کر کے جاتے تو ساری دنیا کو پتہ ہوتا کہ ساری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ سعید غنی

محمد زبیر کو اگر جی ایچ کیو پر اعتراض ہے تو پھر وزیراعظم باہر جانے سے پہلے آرمی چیف سے کیوں ملے شہباز شریف انہیں رات کے اندھیرے میں کیوں ملتے ہیں۔ سلمان بلوچ

وزیراعظم پر پاناما عمران خٰان اور قادری کا دباؤ ہے وہ کیا بات کریں گے۔ سلمان بلوچ

نواز شریف کو مودی کا یار کہا جاتا ہے جبکہ عوام نے آج بھی ملسم لیگ ن کو چیچہ وطنی کا الیکشن جتوایا ہے۔ محمد زبیر

عمران خان نے کشمیر اور بھارت کے اڑی ملٹری بیس پر اپنا بیان دیا ہے۔ عارف علوی

پیپلز پارٹی بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے حق میں ہے لیکن اس وقت بھارت جیسے دھمکیاں لگا رہا ہے ہماری یہ ترجیح نہیں ہے۔ سعید غنی

وزیراعظم پاکستان کی سیاسی قیادت کو بٹھاتے تو وہ ضرور ان کو کشمیر پرسپورٹ کرتیں لیکن انہوں نے ایسی کوئی کوشش ہی نہیں کی۔ سعید غنی

طاہرالقادری کہہ رہے ہیں کہ بھارت پچھلے چھ ماہ سے نواز شریف کے اقتدار کو بڑھاوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ سلمان بلوچ

ہمیں اس وقت پاکستان میں یہ باتیں نہیں کرنی چاہئییں کہ کون را کے لئیے کام کر رہا ہے۔ عارف علوی

پی ٹی آئی رائے ونڈ جا رہی ہے جاتی عمرہ نہیں جا رہی رائے ونڈ ایک سمبل ہے۔ عارف علوی