1 September, 2016 21:03

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

01-SEPTEMBER-2016

پہلے دن سے ہمارا ایک ہی موقف ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیو ایم ہیں۔ رضا ہارون کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم کے جو ایم این اے فاروق ستار کے ساتھ کھڑے تھے وہ ایم کیو ایم پاکستان نہیں ہیں اس پارٹی کا سٹرکچر ایم کیو ایم پاکستان ہو گا۔ رضا ہارون

ایم کیو ایم لندن کے بیان کے بعد فاروق ستار کے لئیے بہت مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ رضا ہارون

اس موقع پر وفاقی حکومت اپنی آئینی زمہ داری پوری کرے۔ رضا ہارون

الطاف حسین نے اس دفعہ اپنے خطاب میں جو زبان استعمال کی ہے اس کے بعد ان کے نام پر اب پاکستان میں سیاست کرنی آسان نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

الطاف حسین اب پاکستان کی سیاست سے مائنس ہو چکے ہیں فاروق ستار کبھی تشدد میں ملوث نہیں رہے۔ رانا ثنا اللہ

ایم کیو ایم کو کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہئیے ان کے اتنے بھاری مینڈیٹ کو اٹھا کر کہیں نہیں پھینک سکتے۔ رانا ثنا اللہ

واسع جلیل کے بیان نے فاروق ستار کو ایک بہت بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ نبیل گبول

فاروق ستار کے لئیے ایک فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے انہیں اب فیصلہ کرنا پڑے گا۔ نبیل گبول

فاروق ستار نے آج اپنی پارٹی میٹنگ میں کہا کہ اگر الطاف حسین کو پارٹی کے آئین سے نکالنا بھی پڑا تو نکال دیں گے اس کے بعد لندن سے بیان آیا۔ نبیل گبول

مجھے کراچی کی سیاست میں ایم کیو ایم کے دو دھڑوں کی ایک بہت بڑی لڑائی نظر آ رہی ہے۔ نبیل گبول

رضا ہارون کا بیان درست ہے الطاف حسین کا نام ہی ایم کیو ایم ہے۔ مولا بخش چانڈیو

اب حالات بدل چکے ہیں ایک بھی آواز الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعرے کے حق میں نہیں آئی۔ مولا بخش چانڈیو

فاروق ستار مصلحت سے کام لے رہے ہیں اب ان کے پاس موقع نہیں ہے کہ بیچ کی بات کریں۔ مولا بخش چانڈیو

الطاف حسین کے معاملے میں وفاقی حکومت کی جو آواز آنی چاہئیے تھی وہ نہیں آئی ان کو بولنا ہو گا۔ مولا بخش چانڈیو

میری طرح کے اور لوگ بھی الطاف حسین سے استعفی دینے کے لئیے تیار ہیں۔ ارم عزیز فاروقی

واسع جلیل کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئیے اس کو ان کے زاتی بیان کے طور پر لینا چاہئیے۔ ارم عزیز فاروقی

میرے لئیے پاکستان کو متحد رکھنا بہت ضروری ہے کئی سیاسی جماعتوں نے مجھے شامل ہونے کی دعوت دی لیکن میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہی۔ ارم عزیز فاروقی

چند دن پہلے الطاف حسین کی مجھے کال آئی بجائے اپنے بیان پر معافی مانگنے کہ وہ اپنے بیان کا دفاع کر رہے تھے اور کہا کہ آپ کو پاکستان مبارک ہو۔ ارم عزیز فاروقی

ایم کیو ایم کی بنیادیں چاہے کمزور ہو گئی ہیں لیکن وہ گھر پھر بھی الطاف حسین کا ہے۔ رضا ہارون

لوگ پچیس پچیس سال تک ایم کیو ایم میں بیٹھے رہے اس وقت ان کو جرات نہیں ہوئی کہ الطاف حسین کی غلط باتوں پر استعفی دے کر باہر آ جاتے۔ ارم عزیز فاروقی

میں نے کئی بار الطاف حسین کی باتوں پر تنقید کی آئندہ دنوں میں فاروق ستار بھی ہمت دکھایں گے۔ نبیل گبول

واسع جلیل نے پاکستان میں سیاست نہیں کرنی ان کے لئیے اب یہاں کوئی جگہ نہیں ہے وہ مائنس ہو چکے ہیں۔ رانا ثنا اللہ

فاروق ستار کو یہ کہنا کہ آپ الطاف حسین سے علحیدہ نہیں ہوئے درست نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ