17 August, 2016 20:54

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

17-AUGUST-2016

خورشید شاہ اور اعتزاز احسن جو کہہ رہے ہیں اس میں کوئی فرق نہیں دونوں پارٹی لائین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ سعید غنی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت انیس سو چھپن والے قانون کی جگہ نیا قانون لانا چاہتی ہے اور خورشید شاہ بھی اس کے حق میں ہیں۔ سعید غنی

حکومت کے لئیے جہاں وہ کھڑی ہے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ہو گا اگر ہٹی تو نواز شریف کا خاندان مشکل میں آ جائے گا۔ سعید غنی

اس بات کے واضع ثبوت ہیں کہ شریف فیملی نے غیر قانونی طریقے سے باہر پیسے بھیجے ہیں۔سعید غنی

نئے قانون میں ایسا ہونا چاہئیے کہ ہر شخص خود بخود اس کے مطابق ریگولیٹ ہو جائے۔ رانا ثنا اللہ

جس کسی نے بھی جرم کیا ہے اسے معافی نہیں ملنی چاہئیے۔ رانا ثنا اللہ

مشرف نے بھی کرپشن کے خلاف قانون بنایا تھا لیکن بعد میں وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے اور ہوا کچھ بھی نہیں۔ رانا ثنا اللہ

دو قسم کے لوگ ہیں ایک وہ جنہوں نے ناجائز طریقے سے پیسہ کمایا دوسرے وہ ہیں کہ جنہوں نے جائز طریقے سے پیسہ کمایا لیکن غیر قانونی طریقے سے باہر لے گیا۔ رانا ثنا اللہ

جائز طریقے سے کمایا پیسہ باہر لے جانا جس میں سٹیٹ بنک سے اجازت نہ لی گئی ہو غیر قانونی ہے۔ اسد عمر

غیر قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے جانے والے اس ملک کے بڑے اور پڑھے لکھے لوگ ہیں ان کو سب کچھ معلوم تھا۔ اسد عمر

بادی النظر میں صاف پتہ چلتا ہے کہ پیسہ غیر قانونی طریقے سے باہر لے جایا گیا۔ اسد عمر

کیپٹن صفدر نے بھی کبھی ٹیکس ادا نہیں کیا اور ان کی ٹیکس ریٹرن خالی ہے۔ اسد عمر

شہباز شریف کے خلاف کیس بالکل صاف ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے البتہ حمزہ شہباز کے متعلق میں کچھ نہیں جانتا۔ اسد عمر

مریم نواز ایک سے زیادہ کمپنیوں کی مالک ہیں۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی جس کے چیرمین بلاول ہیں اور زرداری اس کے لیڈر ہیں وہ اپوزیشن کے فیصلے کے ساتھ جائے گی۔ سعید غنی

اگر حکومت نے اپوزیشن کے مشورے سے ٹی او آرز نہیں بنائے تو پیپلز پارٹی بھی سڑکوں پر ہو گی اور ایک آدھ اور پارٹی بھی ساتھ ہو سکتی ہے۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا موقف ایک جیسا ہے۔ سعید غنی

حکومت پہلے اپنا جرم مانے پھر سوچیں گے کہ انہیں ایمنسٹی ملنی چاہئیے یا نہیں۔ سعید غنی

اب تک سات ایمنسٹی کی سکیمیں آئی ہیں اور ساتوں ناکام ہوئی ہیں۔ اسد عمر

پاکستان کے ارب پتی لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے وہ خود نہیں آئے کہ انہوں نے جرم کیا ہے۔ اسد عمر

پاناما لیکس کے بعد پارلیمنٹ فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا میں نے کہا کہ اس میں پاناما لیکس کو شامل کریں وہ آج تک نہیں ہوا۔ اسد عمر

کل میں نے اپنا سوال دوبارہ دہرایا تو بتایا گیا کہ پاناما لیکس کے لئیے ایک سب کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کا ہمیں علم نہیں تھا۔ اسد عمر

اسد عمر ٹھیک کہہ رہے ہیں حکومت نے اب تک پاناما لیکس پر کچھ نہیں کیا ہے۔ سعید غنی

پاناما لیکس ہو یا نہ ہو عمران خان اسی طرح کرتے رہیں گے جیسا کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ

دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد قوم کی عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی۔ رانا ثنا اللہ

ہم دو ہزار اٹھارہ میں فارغ ہوں گے یا نہیں یہ دو ہزار اٹھارہ میں پتہ چلے گا۔ اسد عمر

پاناما لیکس میں جو کچھ کہا گیا ہے اس کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔اسد عمر

جنرل راحیل شریف کی ایکسٹینشن کے متعلق کسی کو بھی بات نہیں کرنی چاہئیے۔ اسد عمر

دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے دوبارہ ریوائیول ہو گی۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی نے پہلی مرتبہ اپنی تمام قائمہ کمیٹیاں توڑ دی ہیں نئے لوگ آیں گے اور معاملات بہتر ہو جایں گے۔ سعید غنی