28 June, 2016 21:04

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

28-JUNE-2016

پاکستان کی بہتری کے لئیے آواز اٹھانا سب کی زمہ داری ہے ہم نے یہی کیا تو کہا گیا کہ تم تو بھانڈ اور میراثی ہو۔ فخر عالم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کیا ہم اپنی حکومت سے اپنی سلامتی کے متعلق سوال بھی نہیں کر سکتے۔ فخر عالم

ہماری لیڈر بھی عام لوگوں کی طرح کیوں نہیں گھومتے پھرتے۔ فخر عالم

فخر عالم نے سیاستدانوں سے صرف ایک سوال کیا تو ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ علی محمد خان

ہم نے آج تک آرمی پبلک سکول کے بچوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ علی محمد خان

وزیراعظم آج تک چارسدہ یونیورسٹی میں شہید ہونے والے طلبا کے گھر والوں سے ملنے نہیں گئے۔ علی محمد خان

کراچی شہر کے مسائل بہت گہرے ہیں یہ کسی ایک کی زمہ داری نہیں ہیں۔ فاخر

بشیر بلور اور کرنل شجاع پاشا جیسے سیاست دان بھی سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہی شہید ہوئے تھے۔ فاخر

نیشنل ایکشن پلان کے بیس نقاط تھے لیکن آج ہمیں وہ یا بھی نہیں ہیں۔ علی محمد خان

آج لوگ عید پر اپنے بچوں کے لئیے نئے کپڑے خریدنے کی بجائے ان کی قبروں پر پھول چڑھانے جاتے ہیں۔ علی محمد خان

ہم نے حکومت سے صرف یہ کہا ہے کہ بیس بیس گاڑٰیوں کی سکیورٹی چھوڑ کر ہمارے لیول پر آ جایں۔ ماریہ واسطی

شہلا رضا نے ہماری بات کو رد کر دیا اور ہماری توہین کی۔ ماریہ واسطی

ہمارے ملک میں جمہوریت کو نہیں انارکی کو خطرہ ہے۔ فخر عالم

پاکستان میں نا اہل لوگوں کو اعلی عہدوں پر بٹھا دیا جاتا ہے۔ فخر عالم

کراچی میں چھبیس ہزار پولیس والوں میں سے گیارہ ہزار وی آئی پیز کی سکیورٹی پر لگے ہوئے ہیں۔ فخر عالم

وزیراعظم اور وزرا اعلی کو تو سکیورٹی دیں لیکن پاکستان میں ایسے لوگوں کو بھی سکیورٹی دی جا رہی ہےجو اس کے اہل نہیں ہیں۔ فخر عالم

کیا ہم پاکستان کے ساتھ محبت کرنے والے لوگوں کو اسی طرح رخصت کریں گے جیسے امجد صابری کو کیا ہے۔ عمر شریف

میں نے تو سب کو کہہ دیا ہے کہ اپنی اپنی سکیورٹی کا خود بندوبست کر لیں۔ عمر شریف

ہماری آرمی پر بہت زیادہ بوجھ ہے وہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر بھی لڑ رہی ہے۔ عمر شریف

ہم کام بھی کرتے ہیں ٹیکس بھی دیتے ہیں اور حکومت جگانا بھی ہماری زمہ داری ہے۔ ماریہ واسطی

ہم پروٹوکول نہیں سکیورٹی مانگتے ہیں جو ہمارا حق ہے۔ ماریہ واسطی

جب تک ہم اقربا پروری سفارش اور کرپشن پر قابو نہیں پایں گے اہلیت بہتر نہیں ہو سکتی۔ فاخر

ہماری فوج اور پولیس قربانیاں دے رہی ہے ہمیں ایک لیڈر چاہئیے جو شیر کی طرح دھاڑے ار پارلیمنٹ کو کنٹرول کرے۔ علی محمد خان