8 June, 2016 22:37

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

08-JUNE-2016

مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ خواجہ آصف ایک سینئیر سیاست دان اور وزیر دفاع ہیں اور انہوں نے غلط زبان استعمال کی۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

خواجہ آصف جب بھی پارلیمنٹ میہں اٹھتے ہیں کوئی نہ کوئی غلط بات کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

آج خواجہ آصف کے بیان کے بعد مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین ان کے خلاف اکٹھی ہو گئی ہیں۔ شاہ محمود قریشی

خواجہ آصف کا بیان بہت ہی افسوسناک ہے ہمارا مزہب اور نہ اخلاقیات اس کی اجازت دیتے ہیں۔ ندیم افضل چن

خواجہ آصف کو ایسی زبان استعمال کرنی چاہئیے کہ جس سے پارلیمانی روایات آگے بڑھیں وہ خراب نہ ہوں۔ محمد زبیر

میں آج پارلیمنٹ میں خواجہ آصف کے بیان پر معافی مانگتا ہوں۔ محمد زبیر

جلسوں میں سخت زبان استعمال کی جاتی ہے لیکن پارلیمنٹ میں ہر لفظ بہت سوچ سمجھ کر استعمال کیا جاتا ہے۔ شاہ محمود قریشی

کل مسلم لیگ ن کی آرمی چیف کے پاس پیشی تھی یہ بتایں کہ وہاں کیا باتیں ہوئیں۔ ندیم افضل چن

آرمی چیف کے ساتھ ملاقات مسلم لیگ ن کی بے عزتی تو نہیں ہے البتہ پارلیمنٹیرین کی بیعزتی ہے۔ ندیم افضل چن

اخبارات کے مطابق آرمی چیف نے وزرا سے افغانستان امریکہ اور داخلی پالیسی پر بات کی ہے۔ شاہ محمود قریشی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلم لیگ ن کے وزرا سے افغانستان، بھارت امریکہ اور ایران کے علاوہ اندرونی پالیسی پر بات چیت کی ۔ محمد زبیر

پاکستان پر امریکی ڈرون حملہ ہوا وزیر دفاع چار دن تک خاموش رہے اور حکومت کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ شاہ محمود قریشی

میں نے اسحق ڈار سے کہا کہ یہ جو آپ خاموشی سے فنانس بل کے زریعے ترمیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں اس پر اعتراض ہے۔ شاہ محمود قریشی

اسحق ڈار نے کہا ہے کہ وہ اس ترمیم کو ختم کر دیں گے میں ان سے امید کرتا ہوں کہ وہ اسے ختم کر دیں گے۔شاہ محمود قریشی

ہماری جماعت بھی فنانس بل کے زریعے ترمیم کے خلاف ہے۔ ندیم افضل چن

حکومت نے سمجھ رکھا ہے کہ صرف لاہور ہی پنجاب ہے باقی صوبے میں کوئی کام نہیں ہو رہا۔ ندیم افضل چن

حکومت چھوٹے صوبوں کے لئیے کچھ نہیں کر رہی بلاول نے پنجابستان درحقیقت شریفستان کو کہا ہے۔ ندیم افضل چن

اس سال ٹیکس کلیکشن انیس سو ارب سے بڑھ کر اکتیس سو ارب روپے ہو گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ محمد زبیر

سندھ کو اس دفعہ دو سالوں کے برابر حصہ ملے گا۔ محمد زبیر

حکومت بتائے کہ اس نے چھوٹے صوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے کونسا پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ ندیم افضل چن

وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد اب پاناما لیکس کی وجہ سے پوری مسلم لیگ ن کی اوپن ہارٹ سرجری ہو گی۔ ندیم افضل چن

اگر پاناما لیکس پر حکومت ٹی او آرز کو نہیں مانے گی تو ہم پر امن احتجاج کریں گے۔ شاہ محمود قریشی

اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ آ گئی ہے کہ پیپلز پارٹی محب وطن جماعت ہے سکیورٹی رسک شریفستان ہیں۔ ندیم افضل چن