2 June, 2016 22:15

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

02-JUNE-2016

ہم نے کبھی اپنے سسٹم کو چھیڑا نہیں ہم ریفارمز کے نام پر کچھ چیزیں آگے پیچھے کرتے ہیں لیکن سسٹم کو نہیں بدلتے۔ نوید قمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم اس طرف جانا ہی نہیں چاہتے جہاں سے ہمیں اصل نتیجہ مل سکتا ہے۔ نوید قمر

پاکستان میں کبھی کسی نے ٹیکس کی اصلاحات کو سنجیدگی سے لیا ہیں نہیں ہے۔ سلمان شاہ

ایف بی آر کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں، پالیسی میں اور ٹیکس کوڈ میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں اور یہ جان بوجھ کر رکھی گئی ہیں۔ سلمان شاہ

یہ نہیں کہ ہمیں پتہ نہیں کہ ہمارے مسائل کیا ہیں اور ان کا حل کیا ہے جس ادارے نے یہ کام کرنا ہے اس نے سیاست دانوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ ثاقب شیرانی

جب تک ایف بی آر کی ایڈمنسٹریشن پروفیشنل اور صاف ستھری نہیں ہو گی کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ ثاقب شیرانی

پاکستان میں کوئی اصلاحات نہیں ہوں گی کیونکہ جنہوں نے اصلاحات کرنی ہیں وہی تو چوری کرتے ہیں۔ اسد عمر

جو ملک کا نظام چلا رہے ہیں وہی تو لوٹ رہے ہیں۔ اسد عمر

جب تک الیکشن جیتنے کا انحصار کرپشن کے اشو کو حل کرنے پر نہیں ہو گا یہاں کچھ نہیں بدلنے والا۔ اسد عمر

ہمارے ملک میں کوئی ٹیکس کلچر ہی نہیں ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اپنا کام شروع ہی ٹیکسوں سے کرتے ہیں۔ نوید قمر

ٹیکس چوروں کو ہاتھ نہ ڈالنا کمزوری اور بد دیانتی دونوں کا مجموعہ ہے۔ نوید قمر

پاکستان میں فیڈرل ایکسپورٹ پروموشن بیورو ایک ادارہ بنا جس کی بارہ سالوں میں صرف ایک میٹنگ ہوئی۔ ثاقب شیرانی

کوئی ایک چیز جس سے ہماری معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے وہ ٹیکسیشن کی پالیسی ہے۔ اسد عمر

اسحق ڈار صاحب نے اپنی معاشی پالیسی کا سارا انحصار بالواسطہ ٹیکسوں پر کیا ہے۔ اسد عمر

حکومت نے بالواسطہ ٹیکس لگا دئیے ہیں جس سے امیر اور غریب میں فرق اور بڑھ جائے گا۔ اسد عمر

بالواسطہ ٹیکس لگانے سے عوام پر بوجھ بڑھ جائے گا اور معیشت پر بھی بر اثر پڑے گا۔ اسد عمر

معیشت میں بڑہوتری اصلاحات سے آنی تھی وہ نہیں کی گئیں۔ سلمان شاہ

حکومت کوئلے سے آٹھ سینٹ میں بجلی پیدا کرنے جا رہی ہے دنیا چار سینٹ میں پیدا کر رہی ہے ہم کیسے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ سلمان شاہ

حکومت اس وقت پانی سے بجلی پیدا کرنے کے کسی منصوبے پر عمل نہیں کر رہی۔ سلمان شاہ

زراعت کی اس وقت بری حالت ہے اس کی بہتری کے لئیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔سلمان شاہ

ہمارا دنیا کی ٹیکسٹائل کی پیداوار میں حصہ بہت کم ہو گیا ہے اور یہ مزید کم ہو جائے گا۔ ثاقب شیرانی

وزیراعظم کا کسان پیکیج ایک فراڈ ہے کسان کو پانچ ہزار روپے سے کیا فائدہ ہو گا۔ نوید قمر

پاکستان میں اس وقت یوریا کھاد کی قیمت باقی دنیا سے ڈھائی سو روپے زیادہ ہے۔ اسد عمر

پاکستانی یا غیر ملکی یقین نہیں رکھتے کہ پاکستان کوئی ایسی جگہ ہے کہ جہاں سرمایہ کاری کی جائے۔ اسد عمر

جس ملک کا وزیراعظم کہے کہ اس کے بچے سعودی عرب اور لندن میں سرمایہ کاری کریں گے وہاں زیادہ فائدہ ہے تو کوئی اور پاکستان میں اپنا پیسہ کیوں لگائے گا۔ اسد عمر

پاکستان کے مسائل کی جڑ ہی اس کی رولنگ ایلیٹ ہے۔ اسد عمر

مودی کی اصلاحات کی وجہ سے بھارت کی شرح نمو سات اعشاریہ نو فیصد رہی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ سلمان شاہ

ٹیکس کے نظام میں اصلاحات نہیں کریں گے تو پھر شرح نمو نہیں بڑھے گی۔ثاقب شیرانی

میرے خیال میں ایف بی آر مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ثاقب شیرانی

ہمیں صحت اور تعلیم کے بجٹ میں بتدریج اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ نوید قمر

بالواسطہ ٹیکسوں کو کم کر کے براہ راست ٹیکس لگانے کی ضرورت ہے۔ اسد عمر

ملک سے اربوں ڈالر چوری کا پیسہ باہر جا رہا ہے اور حکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ اسد عمر