28 April, 2016 08:28

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

27-APRIL-2016

پاناما پیپرز کے نئے انکشافات میں سیاسی لوگ ان سے وابستہ لوگ اور کچھ حیرت انگیز نام بھی آیں گے۔ عمر چیمہ کی ندیم ملک لایو میں گفتگو

پاناما پیپرز کے نئے انکشافات میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے بھی بہت سے لوگوں کے نام آ رہے ہیں۔ عمر چیمہ

پاناما پیپرز میں شامل بزنس کمیونٹی کے زیادہ تر لوگوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ عمر چیمہ

میڈیا ہاؤسز کے کچھ مالکان کے نام بھی پاناما پیپرز میں شامل ہیں۔ عمر چیمہ

پاکستان کے لوگوں کو پاناما پیپرز کے الزامات کی کوئی فکر نہیں ہے یہ باتیں صرف میڈیا میں ہو رہی ہیں۔ عابد شیر علی

مشرف نے بھی نواز شریف کا احتساب کروایا تھا لیکن کچھ نہیں ملا تھا۔ عابد شیر علی

پیپلز پارٹی نے صرف شیخ رشید سے ہی نہیں دوسری تمام اپوزیشن جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ سعید غنی

تمام اپوزیشن جماعتوں کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ پاناما پیپرز پر تحقیقات ہونی چاہئییں۔ سعید غنی

نواز شریف اور ان کے خاندان نے اگر کوئی غلط کام نہیں کیا تو پھر خود کو احتساب کے لئیے پیش کر دے۔ سعید غنی

ثبوت دینے کی زمہ داری اس پر ہے جس پر پاناما پیپر نے الزامات لگائے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

دو مئی کو تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں وہ ایک ایجنڈے پر اتفاق کریں گی۔ شاہ محمود قریشی

تمام مزارات کو قومی تحویل میں لے لیا گیا تھا لیکن شاہ محمود کے خاندان کی درگاہ نہیں دی گئی تھی یہ زکوۃ کا مال کھاتے ہیں۔ عابد شیر علی

شاہ محمود قریشی نے وزیرخارجہ کے طور پر اپنے بیٹے کو امریکہ میں نوکری دلوائی۔ عابد شیر علی

میرے بیٹے نے امریکہ میں انٹرن شپ کے لئیے درخواست دی جس میں وہ میرٹ پر منتخب ہوا اس نے نوکری نہیں کی۔ شاہ محمود قریشی

ایف بی آر نے میرے ساتھ رابطہ کرنے کو کہا تھا لیکن اب وہ کہتے ہیں کہ حکومت اجازت دے گی تو رابطہ کریں گے۔ عمر چیمہ

ایف بی آر کے روئیے سے اندازہ لگا لیں کہ ہمارے ادارے کتنے آزاد ہیں۔ عمر چیمہ

چیرمین نیب کو آزاد ہونا چاہئیے لیکن وہ یا تو وزیراعظم کا آّدمی ہوتا ہے یا پھر کسی اور کا ہوتا ہے۔ عمر چیمہ

اگر نیب کا ڈی جی چیرمین کی مرضی کے مطابق کام نہیں کرتا تو اس کی چھٹی کروا دی جاتی ہے۔ سعید غنی

نیب میں ڈی جی کی پوسٹ عارضی رکھی جاتی ہے اسے مستقل کیا جائے تا کہ وہ بلا خوف کام کر سکے۔ سعید غنی

ہم نے ٹی او آر بنا دئیے ہیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا سب کو پتہ چل جائے گا۔ عابد شیر علی

نواز شریف کے بیٹے حیسن نواز ٹی وی پر اعتراف کر چکے ہیں کہ ملک سے باہر اثاثے ان کے ہیں کسی ثبوت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ سعید غنی