25 March, 2016 07:03

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

24-MARCH-2016

ایک حساس ادارے نے خفیہ آپریشن کر کے را کے ایک حاضر سروس ایجنٹ کو سدرن بلوچستان سے گرفتار کیا ہے۔ سرفراز بگٹی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمارا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ بلوچستان میں جو گڑ بڑ ہے اس میں بھارتی را ملوث ہے۔ سرفراز بگٹی

بھارتی را کے ایجنٹ نے یہ اقرار کیا ہے کہ وہ بلوچستان اور کراچی میں گڑ بڑ کے لئیے پاکستان میں موجود ہے۔ سرفراز بگٹی

ہم جلد ایک پریس کانفرنس کر کے بھارتی را کے ایجنٹ کی پوری تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔ سرفراز بگٹی

بھارت ہر جگہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے کہ ہم ان کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ شفقت محمود

ہم جب بھارت کو کہتے ہیں کہ آپ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ثبوت لایں۔ شفت محمود

پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو تو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دے دئیے ہیں لیکن انہیں قوم کے سامنے بھی لائے۔ شفقت محمود

پہلے ہمارے پاس بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بالواسطہ ثبوت تھے اب ہمارے پاس براہ راست ثبوت آ گیا ہے۔ طلال چوہدری

میں بھارتی را کے ایجنٹ کو گرفتار کرنے پر پاکستان کی ایجنسیوں کو مبارکباد دیتی ہوں۔شہلا رضا

یہ ہماری حکومت کا اور ایجنسیوں کا کام ہے کہ وہ بھارتی را کے ایجنٹ کے متعلق کیا معلومات دینا چاہتے ہیں اور کیسے دینا چاہتے ہیں۔ شہلا رضا

ہمارے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی شرم الشیخ میں پہلے بھی بھارتی وزیراعظم کو ان کے پاکستان میں دہشت گردی کے ثبوت دے چکے ہیں۔ شہلا رضا

اس وقت بھارت کے ساتھ حکومت کے زاتی تعلقات تو پروان چڑھ رہے ہیں دونوں ملکوں کے تعلقات چاہے کہیں بھی ہوں۔ شہلا رضا

بھارت میں کچھ بھی ہو جائے تو وہ کہتے ہیں کہ چاہے دہشت گردی نان اسٹیٹ ایکٹرز کرتے ہیں لیکن اس کے پیچھے پاکستانی ایجنسیاں ہوتی ہیں۔ شفقت محمود

ہم بھی کہتے ہیں کہ کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا براہ راست ہاتھ ہے۔ شفقت محمود

پاکستان کا اب بھارتی دہشت گردی کے خلاف ایسا موقف ہونا چاہئیے جسے دنیا تسلیم کرے۔ شفقت محمود

یہ بہت خوشی کا بات ہے کہ بلوچستان سے را کا افسر پکڑا گیا ہے اب اس سے بھر پور تحقیقات ہونی چاہئییں۔ سلمان مجاہد بلوچ

افغانستان میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ بھارت نے جو کونسلیٹس بنائے ہیں وہ لوگوں کو ویزے نہیں دیتے بلکہ ہمارے ملک میں دہشت گردی کے لئیے اسلحہ دیتے ہیں۔ سلمان بلوچ

بھاتی را کے ایجنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسے کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے لئیے بھیجا گیا تھا۔ سلمان بلوچ

بھارت کے ساتھ کمپوزٹ ڈائلاگ میں دہشت گردی سمیت ہر اشو پر بات کی جاتی ہے۔ طلال چوہدری

اگر پکڑے جانے والے انڈین ایجنٹ کا کسی فوجی عدالت میں جانے والا ہو گا تو اسے ضرور بھیجا جائے گا۔ طلال چوہدری

ہم بھارت سے دہشت گردی کے موضوع پر بات کرتے وقت ہمیشہ ڈیفنسو ہوتے ہیں۔ شفقت محمود

جب نصرت بھٹو کو کینسر ہوا تو عدالت نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کا ایک بورڈ بنایا جائے جو دیکھے کہ وہ بیمار ہیں یا نہیں۔ شہلا رضا

ڈاکٹر عاصم کے بارے میں بھی عدالت نے ڈاکٹرز کا پینل بنانے کو کہا تھا۔ شہلا رضا

جنرل مشرف کے لئیے سعودی عرب نے نواز شریف کو فون کر کے رہائی دلائی ہے۔ شہلا رضا

نواز شریف اور فوج کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ نواز شریف مشرف کو باہر جانے دیں گے اور فوج ساؤتھ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے کرپٹ وزرا کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی، سلمان بلوچ

مشرف کے خلاف حکومت نے خود کیس کیا اگر وہ قانون کے مطابق تھا تو پھر انہیں باہر کیوں جانے دیا۔ شفقت محمود

اگر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط وضاحت کی ہے تو پھر اس کے خلاف رٹ کر دی جائے۔ طلال چوہدری

مشرف کے ساٹھ ساتھی اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت کا حصہ ہیں۔ شہلا رضا

سارا سندھ اور کراچی شہباز شریف کو مانگ رہا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت سے نہ کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور نہ گٹروں پر ڈھکن موجود ہیں۔ طلال چوہدری

کراچی شہباز شریف کو نہیں مانگ رہا کراچی بلدیاتی انتخابات کے بعد اپنے اختیارات مانگ رہا ہے۔ سلمان بلوچ

شہباز شریف کی پنجاب میں کارکردگی یہ ہے کہ ڈاکٹرز ہسپتال لاہور کے ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں۔ شفقت محمود

پنجاب کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔ شفقت محمود

مالا کنڈ میں لوگ اپنے مریضوں کو چارپائیوں پر اٹھا کر ہسپتال تک لاتے ہیں۔ شہلا رضا