11 March, 2016 10:48

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

10-MARCH-2016

کراچی میں ایم کیو ایم کے اتنے بڑے جلسے ہوتے تھے کہ وہ کہتے تھے کہ یہ ایشیا کے سب سے بڑے جلسے ہیں۔ وسیم آفتاب کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اب ایم کیو ایم کی کراچی میں گرفت کمزور ہو چکی ہے آج اس کے جلسوں میں پانچ سو افراد کو بھی ہاتھ جوڑ کر بٹھایا جاتا ہے۔ وسیم آفتاب

ایم کیو ایم کی موجودہ حالت کی زمہ داری الطاف حسین اور خود پارٹی پر ہے یہ خود اپنے دشمن ہیں انہیں کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ وسیم آفتاب

پچھلے تین سالوں سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی صرف الطاف حسین کے بیانوں کی وضاحتیں پیش کرتی رہی ہے کہ ان کا یہ مطلب نہیں تھا یا وہ نہیں تھا۔ وسیم آفتاب

کراچی میں ایم کیو ایم بہت بڑے بڑے منصوبے شروع کر سکتی تھی لیکن اس نے حکومت سے علحیدگی اختیار کر لی جبکہ دو دن کے بعد پھر سےحکومت سے مل گئی۔ وسیم آفتاب

ایم کیو ایم کے فیصلے وہ کرتا ہے جس کے پاس ہائرنگ اور فائرنگ کی اتھارٹی ہے۔ وسیم آفتاب

جب کسی انسان کے دل میں جس کے لئیے لوگوں نے اپنے گلے کٹوائے یہ بیتھ جائے کہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے جایں گے تو پھر کچھ نہیں ہو سکتا۔ وسیم آفتاب

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایم کیو ایم کی کراچی اور حیدرآباد کے لحاز سے ایک تاریخ ہے۔طارق فضل چوہدری

ایم کیو ایم کی اپنے ملٹری ونگ کی وجہ سے شہرت ایک حقیقت ہے لیکن وہ ایک جمہوری جماعت ہے۔ طارق چوہدری

مصطفی کمال اور سرفراز مرچنٹ کے بیانات پر وزیر داخلہ نے ایک کمیٹی بنا دی ہے اور اس کی معلومات عوام کو بتائی جایں گی۔ طارق چوہدری

ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ایم کیو ایم پر را سے پیسے لینے کے معاملے کی تحقیقات کروا دے۔ عمران اسماعیل

را نے اگر ایم کیو ایم کو پیسے دئیے ہیں تو اس نے انہیں اپنا ایجنڈا بھی دیا ہو گا۔ عمران اسماعیل

ایک برطانوی کونسلیٹ نے مجھے اور عارف علوی کو بتایا تھا کہ ایم کیو ایم نے اسے کہا ہے کہ وہ ان کے لئیے ہر قسم کا کام کرنے کے لئیے تیار ہیں۔ عمران اسماعیل

حکومت اگر مجھے بلائے گی تو میں ایم کیو ایم کے خلاف گواہی دوں گا۔ عمران اسماعیل

ہمارے ملک میں بہت کمشن بنے ہیں لیکن نتیجہ کوئی نہیں نکلا ایم کیو ایم کے خلاف بھی کچھ نہیں ہو گا۔ وسیم آفتاب

حکومت کہہ رہی ہے کہ کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سمانے لائے حکومت کو تحقیقات کروانی چاہئییں۔ وسیم آفتاب

میں پاکستان کی خاطر اپنا خون تک دینے کو تیار ہوں اور اس کے لئیے ایک چھوڑ دس حلف اٹھا سکتا ہوں۔ وسیم آفتاب

کراچی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے مجھے یقین ہے کہ اس میں پاکستان کی بہتری ہے۔ زوالفقار مرزا

پاکستان کے لوگوں کو خوش ہونا چاہئیے کہ مک کو توڑنے کی باتیں کرنے والا سب کے سامنے ایکسپوز ہو رہا ہے۔ زوالفقار مرزا

مصطفی کمال کے خلاف کوئی سنجیدہ قسم کا الزام کبھی نہیں رہا البتہ ان پر پلاٹس وغیرہ پر قبضہ کرنے کا الزام تھا۔ زوالفقار مرزا

انیس قائمخوانی کے خلاف سیریس قسم کے الزامات تھے لیکن مجھے معلوم نہیں کہ ان میں کس حد تک حقیقت تھی۔ زوالفقار مرزا

ڈاکٹر صغیر ایم کیو ایم کے بہت لگن والے ورکر تھے وہ اور وسیم آفتاب بہت اچھے آدمی ہیں ان پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔ زوالفقار مرزا

سندھ حکومت کو بہت پہلے گھر چلے جانا چاہئیے تھا لیکن وفاقی حکومت سوئی ہوئی ہے۔ زوالفقار مرزا

سندھ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئیے کسی بڑے جھاڑو کی ضرورت نہیں چھوٹا سا بھی کافی ہو گا۔ زوالفقار مرزا

ایم کیو ایم کے خلاف جو باتیں پھیلائی گئی ہیں وہ ساری درست نہیں ہیں ان میں سے کچھ غلط ہیں اور کچھ درست ہیں۔ وسیم آفتاب

ہم ہر صورت میں خود سے را کا ایجنٹ ہونے کا داغ دھونا چاہتے ہیں۔وسیم آفتاب

وسیم آفتاب بہت شریف آدمی ہیں میں انہیں زاتی طور پر جانتا ہوں میں ان سے اکثر کہتا تھا کہ آپ جیسا شریف آدمی ایم کیو ایم میں کیسے ہے۔ عمران اسماعیل

را جیسے الزامات کے لئیے کمیٹیاں بنانا ضروری نہیں ہے حکومت اور ایجنسیاں ان پر کام کرتی رہتی ہیں۔ طارق چوہدری

جیسے ہی کوئی ایم کیو ایم کو چھوڑتا ہے اس کی برائیاں کرنے لگتے ہیں ایم کیو ایم والے مجھے اپنے دس اچھے بندوں کے نام بتا دیں۔ عمران اسماعیل