1 March, 2016 10:41

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

29-FEBRUARY-2016

جب میں احتساب کمشن میں تھا تو ہم نے بہت سے کرپشن کے مقدمات بنائے تھے ان میں زرداری صاحب بھی شامل تھے۔سیف الرحمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جب زرداری صاحب صدر بنے تو انہوں نے میرے خلاف عمد قتل کا ایک کیس بنا دیا تھا اور میرے اریسٹ وارنٹس اشو کروا دئیے تھے۔ سیف الرحمان

زرداری صاحب کی حکومت نے بڑی کوشش کی تھی کہ کسی طرح قطر کی حکومت مجھے گرفتار کر لے لیکن ایسا نہیں ہوا اور میں وہاں کاروبار میں مصروف رہا۔ سیف الرحمان

نواز شریف کی حکومت آئی تو میرے خلاف قتل کا کیس ختم کر دیا گیا۔ سیف الرحمان

میں آج یو اے ای آیا تو انہوں نے وہی پرانا قتل کا کیس نکال لیا میں نے فوراْ اسلام آباد سے اپنی رہائی کی دستاویزات منگوا کر دکھائیں کہ میں رہا ہو چکا ہوں۔ سیف الرحمان

عمد قتل کا کیس ابھی مجھ پر ہے لیکن انٹرپول نے مجھے کلئیر کر دیا ہوا ہے ڈھائی سال پہلے مجھے کلئیر کر دیا گیا تھا۔ سیف الرحمان

میں نے اپنے دور میں کرپشن کے جو مقدمات بنائے ان میں کوئی خرابی نہیں تھی بعد میں مشرف نے بھی انہی مقدمات کو استعمال کیا تھا۔ سیف الرحمان

میں نے زرداری صاحب کے خلاف جو مقدمات بنائے تھے وہ سب درست تھے۔ سیف الرحمان

میری ملک قیوم کو کی گئی فون ٹیپ کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔سیف الرحمان

میں نے انہی مقدمات کی وجہ سے بڑی تکلیفیں اٹھائی ہیں ڈھائی سال جیل میں رہا ہوں۔ سیف الرحمان

پاکستان میں جو جتنا بڑا آدمی ہوتا ہے اس کے اتنے لمبے ہاتھ ہوتے ہیں کبھی کسی کو سزا نہیں ہوئی۔ سیف الرحمان

پاکستان کو دہشت گردی کے بعد دوسرا سب سے بڑا خطرہ کرپشن کا ہے وہ بھی دہشت گردی ہے اس پر ہم فوج کا ساتھ دیں گے۔ خالد مقبول صدیقی

اگر فوج کو کرپشن کے خلاف کوئی رول دیا جائے گا تو ہم اس کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ خالد مقبول

آج عمران خان کی صدارت میں میٹنگ میں جائزہ لیا گیا کہ کے پی کے احتساب بل میں جو ترامیم کی گئی تھیں وہ احتساب کی سپرٹ کے خلاف تھیں۔ شاہ محمود قریشی

کوئی ایسا کام نہیں ہونا چاہئیے کہ جس سے کرپٹ طبقے کو کوئی سہولت ملے لہزا کہا کہ ہم اس ترمیم کو واپس لیتے ہیں۔شاہ محمود قریشی

احتساب بل دو ہزار سولہ میں جو ترامیم کی گئی تھیں انہیں تحریک انصاف اور عمران خان نے واپس لے لیا ہے۔شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف دیکھے گی کہ احتساب کو کیسے یقینی بنایا جائے اور اس کا بل اسمبلی میں لائے گی اور اس عمل کو بلڈوز نہیں کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی

انیس سوو ننانوے میں احتساب بل آیا تھا لیکن سب نے دیکھا ہے کہ وہ موثر نہیں ہے اس لئیے نیا بل لا رہے ہیں۔ محمد زبیر

ہمارے قوانین اپنی جگہ لیکن احتساب کے لئیے پولیٹیکل ول موجود نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

احتساب بل میں کافی خرابیاں ہیں اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد زبیر

سیف الرحمان کے دور میں یہ نہیں تھا کہ کرپشن نہیں ہوئی تھی ان کا طریقہ کار درست نہیں تھا۔ محمد زبیر

ایم کیو ایم کی یہ بات غیر آئینی ہے کہ وہ احتساب کے لئیے فوج کا ساتھ دے گی۔ محمد زبیر

مسلم لیگ ن نے بجلی کے بل وصول کرنے کے لئیے پنجاب میں فوج کی ڈیوٹی لگائی تھی۔ خالد مقبول صدیقی

حکومت اگر امن امان کنٹرول نہ کر سکی جو وہ نہیں کر پا رہی تو فوج حرکت میں آئے گی۔ خالد مقبول صدیقی

واپڈا ریلوے اور کراچی کی صورت حال کنٹرول کرنے کی زمہ داری فوج کو دینا حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ شاہ محمود قریشی

مردم شماری کی مہم بھی صرف اس لئیے آّگے نہیں بڑھ سکی کیونکہ فوج مدد نہیں کر سکی۔ شاہ محمود قریشی

میں اس بات کی حمایت کروں گا جو آئین اور قانون کے مطابق ہو گی۔ شاہ محمود قریشی

حکومت ایس او پی کو فالو نہیں کر رہی اپنے من پسند لوگوں کو ٹھیکے دئیے جا رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

مجھے سمجھ نہیں آتی کہ غیر آئینی باتوں پر بحث کیوں کی جاتی ہے۔ محمد زبیر

حکومت کے پاس مینڈیٹ ہے وہ آگے بڑھے اور جن لوگوں نے کرپشن کی ہے انہیں پکڑے مک مکا نہ کرے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مک مکا کیا ہوا ہے ہر مسئلے پر دونوں جماعتوں کا موقف ایک ہی ہوتا ہے۔ محمد زبیر

حکومت نے اداروں کی لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے اس پر اپوزیشن نے مشرکہ موقف اپنایا ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ اگر حکومت نے احتساب کی زمہ داری فوج کو دی تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔ خالد مقبول صدیقی

حکمران طبقہ سیاست جن کا پیشہ ہے کرپشن کے خلاف نہیں جا سکتا۔ خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم این آر او کا حصہ تھی آٹھ ہزار قتل معاف کروائے آج کرپشن کے خلاف بول رہی ہے۔ محمد زبیر

ایم کیو ایم نے این آر او کی مخالفت کی تھی ہمارا ایک بھی بندہ این آر او سے مستفید نہیں ہوا۔ خالد مقبول صدیقی

نیب کے سامنے مسلم لیگ ن ، ق اور پیپلز پارٹی کے علاوہ بیوروکریٹس کے مقدمات پڑے ہوئے ہیں مجھے احتساب ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ شاہ محمود قریشی

کرپشن کے خلاف ایم کیو ایم کا موقف شروع سے ایک ہی رہا ہے۔ خالد مقبول صدیقی