23 February, 2016 11:24

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

22-FEBRUARY-2016

سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ میں تمام شواہد اور ثبوتوں کے بغیر کسی بھی طرح ایم کیو ایم کو اس کا زمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ خواجہ اظہار الحسن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اگر سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے کچھ لوگ ملوث بھی ہوئے تو بحیثیت جماعت اسے ٹارگٹ کرنا زیادتی ہو گا۔ خواجہ اظہار الحسن

عسکری ونگز کو سیاسی جماعتوں سے علحیدہ رکھنے میں ہی اس ملک کی بہتری ہے۔ خواجہ اظہار الحسن

سیاسی جماعتوں میں جرائم پیشہ لوگوں کا آنا بہت آسان ہوتا ہے یہ کوئی پیراملٹری فورسز نہیں کہ لوگوں کی سکریننگ کی جائے۔ خواجہ اظہار الحسن

سانحہ بلدیہ کا کیس زیادہ مشکل نہیں ہے فیکٹری مالکان کو سامنے آ کر بیان دینا چاہئیے کہ ان سے کس نے بھتہ مانگا تھا۔ سعید غنی

جن لوگوں نے بھتہ مانگا تھا وہ بھی بتا سکتے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر یہ کام کیا تھا۔ سعید غنی

اگر ثابت ہو جائے کہ ایم کیو ایم کے حماد صدیقی واقعی سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہیں تو پھر سندھ حکومت کے پاس کاروائی کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہو گا۔ سعید غنی

سانحہ بلدیہ ٹاؤن اتنی بڑی بربریت ہے کہ اس میں کوئی بھی ملوث ہو اسے عبرتناک سزا ملنی چاہئے۔ خواجہ اظہار الحسن

موجودہ جے آئی ٹی سے پہلے بھی سندھ حکومت نے ایک جے آئی ٹی بنائی تھی اس کی اور موجودہ کمیٹی کی رپورٹ میں تضاد کیوں ہے۔ خواجہ اظہار الحسن

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا کیس ثابت ہو جائے تو اس کی رپورٹ کو پبلک کر دینا چاہئیے حقائق کو چھپانا نہیں چاہئیے۔ سعید غنی

ڈاکٹر عاصم کے کیس کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے بہت سی دستاویزات کو تبدیل بھی کیا گیا ہے جو عدالت کے سامنے آ جایں گی۔ سعید غنی

ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے پاس اصل دستاویزات موجود ہیں وہ عدالت کے سامنے پیش کر دی جایں گی۔ سعید غنی

پاکستان کے آئین کے تحت کوئی سیاسی جماعت اپنا عسکری ونگ نہیں رکھ سکتی۔ اعجاز چوہدری

سانحہ بلدیہ ٹاؤن اور ڈاکٹر عاصم کیس میں بری پراسیکیوشن کی بد ترین مثالیں قائم کی گئیں۔ اعجاز چوہدری

قاتل اگر موثر طبقے سے ہوں تو ان کو معافیاں بھی ہو جاتی ہیں اور وہ ملک سے باہر بھی چلے جاتے ہیں۔ اعجاز چوہدری

آصف زرداری کے خلاف کوٹینا کیس کا فیصلہ ہونے لگا تو اصل دستاویزات مانگی گئیں جو مل نہ سکیں۔اعجاز چوہدری

طالبان داعیش اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں الطاف حسین پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ خواجہ اظہار الحسن

مجھ پر الطاف حسین کی تقریر پر تالی بجانے پر مقدمہ کر دیا گیا ہے اور میں عدالت میں پیش بھی ہو رہا ہوں۔ اظہار الحسن

وزیراعلی سندھ اور ان کے وزرا بے انتہا کرپشن میں ملوث ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی۔ اظہار الحسن

جس کسی نے بھی کرپشن کی ہو اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا کسی اور شعبے سے ہو۔ سعید غنی

ایم کیو ایم کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لایں اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو اپنی زمہ داری پوری نہیں کریں گے۔ سعید غنی

نیب احتساب کا ایک ادارہ ہے لیکن احتساب کی آڑ میں لوگوں کی پگڑیاں نہ اچھالے۔ سعید غنی

منور تالپور پر ایک الزام لگا تو سارا میڈیا اس کو اچھا ل رہا ہے پہلے تحقیق تو کر لیں کہ حقائق کیا ہیں۔ سعید غنی

کے پی کے احتساب سیل کے سربراہ نے اپنے استعفی میں وہاں کی حکومت کے خلاف کوئی الزام نہیں لگایا۔ اعجاز چوہدری

کے پی کے میں احتساب کے قانون کی ترمیم کو ریویو کرنے کے لئیے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو دو سے چار ہفتے میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔ اعجاز چوہدری

مسلم لیگ ن سب سے مقبول جماعت ہونے کے باوجود سب سے کم جمہوری ہے جماعت اسلامی سب سے زیادہ ہے۔ احمد بلال محبوب

مسلم لیگ ن اپنی جماعت کے انتخابات کبھی نہیں کرواتی اور نہ اپنی جماعت کی سنٹرل کمیٹی کا کبھی اجلاس بلاتی ہے۔ احمد بلال محبوب

خاندانی سیاست پاکستان میں اور بھی مظبوط ہو رہی ہے اور صورت حال پچھلے سالوں سے زیادہ بری ہو گئی ہے۔ احمد بلال محبوب

پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے جو جمہوری اصولوں پر پوری اترتی ہو۔ سعید غنی

میں نہیں سمجھتا کہ کسی بھی اور سیاسی جماعت میں پیپلز پارٹی سے زیادہ اظہار رائے کی آزادی دی جاتی ہے۔ سعید غنی

تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے پارٹی الیکشن کروانے کی کوشش کر رہی ہے چاہے منتخب ہونے والوں کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو۔ اعجاز چوہدری

جماعت اسلامی نے پہلی مرتبہ اپنے آئین میں ترمیم کی ہے اور اب خواتین بھی ان کی شوری کی رکن منتخب ہو سکتی ہیں۔ احمد بلال محبوب سیاسی جماعتین اپنی فنڈنگ کے حساب سے سب سے زیادہ کمزور ہیں کہ ان کو کون پیسے دیتا ہے اور کتنے دیتا ہے۔ احمد بلال محبوب

سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے والے تمام لوگوں کے نام الیکشن کمشن کو پیش کرنے چاہئییں۔ احمد بلال محبوب