18 January, 2016 21:37

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

18-JANUARY-2016

ہماری ایک سو بائیس کا سادہ سا کیس تھا لیکن تین مہینے ہو گئے ہیں امید ہے الیکشن کمشن اب فیصلہ کر دے گا۔ عبدالعلیم خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

این اے ایک سو بائیس میں نادرا کے ریکارڈ میں رد و بدل کرنے والا شخص پہلے ایاز صادق کی الیکشن مہم کا نچارج ہوا کرتا تھا اس کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ عبدالعلیم خان

پی ٹی آئی نے دھنادلی کے الزمات لگا کر قوم کا بہت زیادہ وقت ضائع کیا ہے۔ طارق فضل چوہدری

الیکشن کمشن کی طرف سے کبھی کسی جماعت کی طرفداری نظر نہیں آتی۔ طارق فضل چوہدری

پی ٹی آئی جوڈیشل کمشن کے سامنے دھاندلی کے الزامات ثابت نہیں کر سکی تھی۔ طارق فضل چوہدری

وزیراعلی سندھ کا طرز حکومت اور شاہانہ انداز ہمارے موقف کی تصدیق کرتا ہے۔ خواجہ اظہار الحق

سندھ کی کوئی ایسی یو سی نہیں ہے جہاں گندگی اور کچرے کے ڈھیر نہ ہوں۔ خواجہ اظہار الحق

سندھ کے وزیراعلی نے کہا ہے کہ آیں مل کر بیٹھیں اگر بلدیاتی نمائندوں کو کوئی اختیار حاصل نہیں ہے تو دے دیا جائے گا۔ مولا بخش چانڈیو

ہم کل وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کرنے جا رہے ہیں ہمارے کشمیر کونسل کے فنڈز ہمیں اب تک نہیں دئیے گئے۔ چوہدری عبدالمجید

جب کوئی حکمران وائسرائے یا بادشاہ بن جائے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔ چوہدری عبدالمجید

حکومت ہمارے فنڈز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو دے رہی ہے کیونکہ چار ماہ بعد کشمیر میں انتخابات ہونے ہیں۔ چوہدری عبدالمجید

حکومت کو کشمیر کونسل کے فنڈز مسلم لیگ ن کے امیواروں کو دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔چوہدری عبدالمجید

آزاد کشمیر میں الیکشن آ گئے ہیں وہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وزیراعظم چاہتے ہیں کہ وہاں مسلم لیگ ن کی حکومت بن جائے۔ عبدالعلیم خان

حکومت چھ ماہ سے ہماری بات نہیں سن رہی ہم نے وزیراعظم سمیت ہر شخص سے بات کی ہے۔ چوہدری عبدالمجید

ایپیکس کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پراسیکیوشن کو مظبوط کیا جائے گا لیکن سندھ حکومت کا نیا قانون اس کے خلاف ہے۔ خواجہ اظہار الحق

جیسا قانون سندھ حکومت نے بنایا ہے ویسا ہی پنجاب میں بھی ہے لیکن وہاں کوئی نہیں بولا وہاں حالات مختلف ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

پراسیکیوٹر کسی کو رہا کرنے کی صرف سفارش کرے گا رہائی کا فیصلہ عدالت کی صوابدید پر ہو گا۔ مولا بخش چانڈیو

نئے قانون میں سپیشل کورٹس کو بھی ڈال دیا گیا ہے جو پہلے شامل نہیں تھیں۔ خواجہ اظہار الحق

پنجاب میں بھی سندھ کی طرح کا قانون ہے اور ہم نے اس پر احتجاج بھی کیا تھا۔ عبدالعلیم خان

پراسکیوٹر کو مظبوط کرنا اور بات ہے نئے قانون میں پراسیکیوٹر جنرل کو مظبوط کیا گیا ہے جو حکومت کا نمائیندہ ہے۔ عبدالعلیم خان

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کاروائیوں کی وجہ سے امن قائم ہوا ہے ہم اسے خراب کیوں کریں گے۔ مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم آزاد کشمیر خود سڑک پر آ کر احتجاج کر رہے ہیں اگر وہ غلط ہیں تو حکومت کہے کہ وہ غلط ہیں۔ عبدالعلیم خان

پیپلز پارٹی نیشنل ایکشن پلان کو صرف سندھ تک محدود کر دینا چاہتی ہے۔ خواجہ اظہار الحق

رینجرز آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن قائم ہوا ہے اسے جاری رہنا چاہئیے۔ طارق فضل چوہدری

جنوبی پنجاب میں بھی اگر دہشت گرد موجود ہیں تو رینجرز کا وہاں بھی آپریشن کرنا چاہئیے۔ طارق فضل چوہدری

پنجاب میں رینجرز کے پاس اختیارات نہیں ہیں وہاں بھی اختیارات ملنے چاہئییں۔ خواجہ اظہار الحق

پنجاب کا وزیرداخلہ دہشت گردی کا نشانہ بنا اور طارق فضل کہہ رہے ہیں کہ اگر پنجاب میں بھی دہشت گرد ہیں تو کوروائی ہونی چاہئیے۔ مولا بخش چانڈیو

پنجاب میں دہشت گرد تنظیمیں حکومت کے ساتھ ہیں مسلم لیگ ن طالبان کی چھتری کے نیچے الیکشن جیت کر آئی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

لاہور میں کراچی سے زیادہ بھتہ خوری کے واقعات ہو رہے ہیں اسلام آباد سے بھی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ خواجہ اظہار الحق

پورے ملک میں جہاں بھی امن کے لئیے رینجرز کی ضرورت ہو اسے بھیجنا چاہئیے۔ عبدالعلیم خان