14 January, 2016 09:17

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

13-JANUARY-2016

جیش محمد کے خلاف کاروائی سے یہ بات ثابت ہو جاتی ے کہ ہماری سویلین اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہے۔فاروق ستار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پٹھان کوٹ بیس پر حملہ کرنے والوں کا مقصد پاکستان اور باھرت کے درمیان جنگ کروانا ہے۔فاروق ستار

حملہ آور نہ صرف پاکستان اور بھارت میں جنگ والی صورت حال پیدا نہیں کر سکے بلکہ امن کے عمل کو بھی نہیں رکوا سکے۔فاروق ستار

ہم نے افغانستان میں سی آئی اے کی جنگ لڑی اور اب ان گروپوں کا ایک اپنا ایجنڈا ہے جس پر وہ عمل کر رہے ہیں۔ فاروق ستار

جلال آباد میں پاکستانی کونسلیٹ پر حملہ کرنے والے وہ لوگ ہیں جو پاکستان اور بھارت کے تعلقات ٹھیک نہیں ہونے دینا چاہتے اور وہ بھارتی بھی ہو سکتے ہیں۔ فاروق ستار

اگر پٹھان کوٹ پر حملے میں پاکستان کے کچھ لوگوں کے نام جوڑے جا رہے ہیں تو بھارت میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں۔ فاروق ستار

نان اسٹیٹ ایکٹر جس ملک کا بھی ہو اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ فاروق ستار

کراچی آپریشن کی کوئی مانیٹرنگ کمیٹی نہیں ہے مدرسہ اصلاحات کا ایجنڈا بھی آگے نہیں بڑھا۔فاروق ستار

سعید غنی کا ہمارے خلاف بیان نا مکمل ہے ہم نے کہا تھا کہ ہمیں وزارت داخلہ دے دیں یا پھر ہمارے مشوروں پر عمل کر لیں۔فاروق ستار

میں جب انیس سو اٹھاسی میں کراچی کا مئیر بنا تھا تو میرے استقبا ل کے لئیے گٹروں میں کنکریٹ کی بوریاں ڈال دی گئی تھیں۔فاروق ستار

سعید غنی نے گٹروں سے بوریاں نکلنے کا بیان بعد مین دیا سب سے پہلے میں نے اس کا انکشاف کیا تھا۔فاروق ستار

کراچی میں ایمر جنسی کی صورتحال جو بجٹ بچ گیا ہے اسے خرچ کرنے کے لئیے پیدا کی گئی ہے۔فاروق ستار

ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونے چاہئییں ایم کیو ایم پورا تعاون کرے گی۔فاروق ستار

پاکستان میں اب ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے کیس میں جو کچھ بھی ہو گا وہ سیاسی مقاصد کے لئیے ہو گا۔فاروق ستار

میں محمد انور پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے الزام کو مسترد کرتا ہوں۔فاروق ستار

الطاف حسین کے کزن افتخار پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا جو الزام لگا اس میں ان پر برطانیہ میں کوئی کیس نہیں بنایا گیا ہے۔فاروق ستار

سب جانتے ہیں کہ جب کوئی عدالت میں یہ کہتا ہے کہ اس نے قتل کیا ہے اور فلاں کے کہنے پر کیا ہے تو ایسے مقدامت کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔فاروق ستار

چوہدری نثار اپوزیشن لیڈر تھے تو کبھی ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا نام نہیں لیا حکومت میں آئے ہیں تو ان کو اس کا خیال آ گیا ہے۔فاروق ستار

اگر محسن علی کہہ رہا ہے کہ کاشف بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں اس کے ساتھ ملوث تھا تو پھر چوہدری نثار فکر کریں کہ کاشف کہاں ہے۔فاروق ستار

محسن علی اور کاشف کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم یہ بات اب نہیں شروع سے کہہ رہے ہیں۔فاروق ستار

کراچی کے لوگوں کا مفاد جتنا مجھے عزیز ہے کسی اور کو نہیں ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ رینجرز چھاپے نہ مارے یا آپریشن نہ کرے۔فاروق ستار

ہم پیپلز پارٹی کو آگے لے کر جانے کے لئیے دوستوں سے مشورے کر رہے ہیں تجاویز لے رہے ہیں۔قمر زمان کائرہ

پرانی جماعتیں پرانے گھروں کی طرح ہوتی ہیں وقت کے ساتھ ساتھ مسائل پیش آتے ہیں۔کائرہ

چوہدری اعتزاز کی زاتی تجویز ہے کہ ان سمیت پیپلز پارٹی کے تمام پرانے لوگوں کو پیچھے ہٹ جانا چاہئیے اور نئے لوگوں کو موقع چاہئیے۔کائرہ

ڈی ایچ اے کا معاملہ فوج نے شروع کیا ہے تو ٹھیک بات نہیں ہے اسے نیب میں پیش کیا جانا چائیے۔کائرہ