14 December, 2015 21:17

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

14-DECEMBER-2015

صوبائی حکومت رینجرز کو کچھ شرائط کے تحت بلا سکتی ہے لیکن اس کی اسمبلی سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔ شہلا رضا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پیر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ہونا تھا ایسی کیا مصیبت ہو گئی کہ وزیرداخلہ نے بیان دے دیا۔ شہلا رضا

رینجرز کو توسیع دینے کا معاملہ آج سندھ اسمبلی کے ایجنڈے پر تھا لیکن دو چھوٹی پارٹیوں نے اسے خراب کر دیا۔ شہلا رضا

ساری سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ رینجرز سے آپریشن مکمل کروا لیں اسے ادھورا چھوڑنا بہت خطرناک ثابت ہو گا۔ عمران اسماعیل

سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ رینجرز کسی وزیر یا ممبر اسمبلی کو کرپشن کی وجہ سے پکڑے۔ عمران اسماعیل

معاملہ وہاں سے خراب ہوا کہ جب پیپلز پارٹی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو نوے دن تک حراست میں رکھا گیا لیکن ان سے کچھ نہیں ملا۔ طلال چوہدری

جب کسی کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوتا تو ظالم مظلوم بن جاتا ہے۔ طلال چوہدری

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے دونوں کا نقطہ نظر ایک ہے۔ طلال چوہدری

وزیرداخلہ کے بیان پر سندھ حکومت نے ضرورت سے زیادہ رد عمل ظاہر کیا۔ طلال چوہدری

ایم کیو ایم کا موقف یہ ہے کہ رینجرز نیب کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف کاروائی کرے۔ کنور نوید

کرپشن کے خلاف آپریشن صرف کراچی تک محدود نہیں رہنا چاہئیے بلکہ پورے سندھ تک پھیلا دینا چاہئیے۔ کنور نوید

رینجرز نے بہت سے غیر قانونی کام بھی کئیے ہیں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پکڑا لیکن بعد میں ماورائے عدالت قتل کر کے پھینک دیا۔ کنور ندیم

رینجرز کو وفاقی حکومت بلا سکتی ہے اس نے بلا لیا لیکن اس کے اختیارات کی توثیق سندھ اسمبلی نے ساٹھ دنوں کے اندر کرنی ہے۔شہلا رضا

پیپلز پارٹی کے پاس رینجرز کے اختیارات کی ساٹھ دنوں میں توثیق کرنے کے کئی موقع آئے لیکن نہیں کی۔ عمران اسماعیل

رینجرز کے اختیارات کی توثیق میں جو دیر ہو رہی ہے اور پیپلز پارٹی روز کوئی نیا بہانہ کر رہی ہے یہ درست بات نہیں ہے۔ طلال چوہدری

سندھ حکومت نے دراصل پیغام دیا ہے کہ اسے ہلکا نہ سمجھا جائے۔ کنور نوید

فیصلے کا وقت آیا تو ایم کیو ایم کی ترجیح میرٹ ہو گی۔ کنور نوید

ہم چاہتے ہیں کہ رینجرز کا آپریشن جاری رہے اور اس کے پاس اختیارات بھی ہوں۔ عمران اسماعیل

پیپلز پارٹی کے پاس سندھ اسمبلی میں سادہ اکثریت ہے رینجرز کی توسیع کا فیصلہ وہ کرے گی۔ شہلا رضا

وزیراعظم کے آنے کے بعد رینجرز کا اختیارات ملیں گے اور پیپلز پارٹی کی غلط فہمیاں بھی دور کر دی جایں گی۔ طلال چوہدری