3 December, 2015 21:58

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

03-DECEMBER-2015

ایم کیو ایم کو ایک طاقت سمجھا جا رہا ہے اور دو جماعتوں نے اس کے خلاد بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کر لیا ہے بیرسٹر سیف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم کے خلاف دو ایسی جماعتوں نے اتحاد کیا ہے کہ جن کا آپس میں نظریاتی اختلاف ہے۔ بیرسٹر سیف

کراچی ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے علاقعے میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو الیکشن مہم سے روکا جا رہا ہے ہمارے دفتروں پر رینجرز چھاپے ما رہی ہے۔ بیرسٹر سیف

ایم کیو ایم کراچی کی ایک حقیقت ہے اور اس کو سب مانتے ہیں۔ کائرہ

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم برتری حاصل کر لے گی۔ کائرہ

تمام تر مخالفت کے باوجود پیپلز پارٹی لیاری سے واضع فرق کے ساتھ جیتے گی۔ کائرہ

ایم کیو ایم کراچی ایک مظبوط جماعت ہے لیکن پی ٹی آئی نے پچھلے الیکشن میں وہاں سے آٹھ لاکھ ووٹ حاصل کئیے تھے۔ شفقت محمود

ایم کیو ایم ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت خود کو کراچی میں مظلوم بنا کر پیش کر رہی ہے۔ شفقت محمود

پی ٹی آئی پر اعتماد ہے کہ وہ کراچی سے بلدیاتی الیکشن میں با عزت نتائج پیش کرے گی۔ شفقت محمود

ایک بات ملک کے لئیے بہت خطرناک ہے کہ بیورو کریسی پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ کائرہ

کوئی پاکستانی چاہے کسی دوسرے ملک میں کسی جرم میں ملوث ہو اس کے خلاف یہاں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔ بیرسٹر سیف

یہ دیکھا جائے گا کہ کسی جرم کی پاکستان میںکس حد تک منصوبہ بندی کی گئی۔ بیرسٹر سیف

الیکشن سے دو دن پہلے چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کرنے کی بات کر کے اچھا کام نہیں کیا ہے۔ کائرہ

ایم کیو ایم پر ہمیشہ بہت الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن عدالت میں کبھی کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکا۔ بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کے پی کے میں بیوروکریسی پر کنٹرول ہونے کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن جیت گئی۔ بیرسٹر سیف

ہری پور میں پی ٹی آئی بیوروکریسی پر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے ہار گئی تھی۔ بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی موروثی سیاست کے خلاف بولتی ہے لیکن اسلام آباد سے جہانگیر ترین کی بہن کو وائس چیرمین کا ٹکٹ دے دیا ہے۔ بیرسٹر سیف

اسٹیبلشمنٹ کراچی سے پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن جتوانا چاہتی ہے۔بیرسٹر سیف

عمران خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے ایم کیو ایم کبھی اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتی ہے۔ شفقت محمود

این اے دو سو چھیالیس میں بھی ایم کیو ایم نے الزام لگایا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو جتوانا چاہتی ہے لیکن وہ واضع فرق سے جیت گئے تھے۔ کائرہ

کراچی میں یپلز پارٹی کی جہاں موجودگی ہے اس کے علاوہ کوئی اچھے نتائج نہیں دے سکے گی۔ کائرہ

ساؤتھ پنجاب سے مجھے امید ہے کہ پیپلز پارٹی اچھے نتائج دے گی۔ کائرہ

ہم کراچی بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کو سرپرائز دیں گے اور ساؤتھ پنجاب سے بھی جیتیں گے۔ شفقت محمود

ایم کیو ایم کی بنیاد کراچی ہے ہم وہاں سے جیت جایں گے۔ بیرسٹر سیف

حکومت نے بلدیاتی انتخابات لوکل باڈی آرڈیننس کے تحت نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے ڈنڈے کی وجہ سے کروائے ہیں۔ کائرہ

بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والوں کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہوں گے وہ بے اختیار ہوں گے۔ کائرہ