25 November, 2015 21:59

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

25-NOVEMBER-2015

جہاں وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور وزیر پانی اور بجلی کا بیان براہ راست ٹی وی پر چلے وہاں نندی پور پراجیکٹ کا اشتہار چلانا قوم پر ظلم ہے۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کم از کم نندی پور پراجیکٹ کے اشتہار میں فیکٹس تو درست بتا دیں۔ اسد عمر

نندی پور پراجیکٹ پر کام کرنے کے لئیے غلط لوگوں کو لگا کر قوم پر ظلم کیا گیا۔ اسد عمر

میرے خیال میں نندی پور پراجیکٹ پر وزیراعظم سے بھی جھوٹ بولا گیا ورنہ وہ اس کا افتتاح نہیں کرتے۔ اسد عمر

نندی پور پراجیکٹ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا قصور ہے تو اسے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ندیم افضل چن

جب کوئی کام کرے تو اس پر پراپیگنڈہ کرنے کی ضررت نہیں ہوتی۔ ندیم افضل چن

حکومت ٹیکس کے پیسے سے نندی پور پراجیکت کے اشتہارات چلا کر زیادتی کر رہی ہے۔ ندیم افضل چن

لوگوں کو ڈبل ڈیکر کے علاوہ حکومت کی نندی پور پراجیکٹ اور الیکشن میں دھاندلی بھی دکھائی دے رہی ہے۔ندیم افضل چن

نندی پور پراجیکٹ مسلم لیگ ن کی حکومت نے شروع نہیں کیا تھا۔ شیخ روحیل اصغر

حکومت نندی پور پراجیکٹ کا الزام بابر اعوان پر لگاتی ہے تو پھر ان کے خلاف کیس کر دے۔ ندیم افضل چن

اکلیے بابر اعوان کو نندی پور پراجیکٹ کا الزام دینا درست نہیں ہے اس وقت کے وزیراعظم اور صدر بھی زمہ دار ہیں۔ اسد عمر

نندی پور پراجیکٹ میں نقصان کی وجہ فرنس آئل ٹریٹمنٹ پلانٹ کا نہ لگنا ہے اسے ڈیزل پر چلایا جا رہا ہے۔ اسد عمر

ڈیڑھ سال کے معصوم بچے کو بلوے کے کیس میں ملوث کرنا شرمناک بات ہے۔ شیخ روحیل اصغر

پنجاب پولیس کی کرکردگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا کے پی کے پولیس کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔اسد عمر

تین روز سے ایم کیو ایم کے ورکرز اور انتخابی امیدواروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ علی رضا زیدی

یہ بھی نہیں دیکھا جا رہا کہ کون ہے سب کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ علی رضا زیدی

کراچی میں بلدیاتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ملتوی ہونے کا امکان نہیں ہے۔ شیخ روحیل اصغر

ایم کیو ایم کے لوگوں کی گرفتاری پر رینجرز کا نقطہ نظر بھی سامنے آنا چاہئیے۔ شیخ روحیل اصغر

رینجرز بلا وجہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار نہیں کر سکتی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہو گی۔ شیخ روحیل اصغر

رینجرز غلطی کر سکتے ہیں لیکن بلا وجہ کسی کو گرفتار نہیں کر سکتے۔ اسد عمر

شور اس لئیے مچ رہا ہے کیونکہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی۔ ندیم افضل چن

کوئی غلط کام کر ہی نہیں رہا تو اس کے خلاف کاروائی کیوں کی جائے۔ شیخ روحیل اصغر

کالعدم تنظیم کو کالعدم قرار ہی اس لئیے دیا جاتا ہے کہ وہ کوئی غلط کام کر رہی ہوتی ہے۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن والےاپنے ساتھی شیخ وقاص اکرم سے پوچھ لیں کہ کالعدم تنظیمیں کس طرح کام کر رہی ہیں۔ اسد عمر

چھاپوں کے باوجود ہم ہتھیار نہیں پھینکیں گے اور نہ پیچھے ہٹیں گے۔ علی رضا زیدی

سگودھا سے ہم نے چالیس میں سے بائیس جبکہ منڈی بہاؤالدین سے اسی میں سے بارہ جیتی ہیں باقی آزاد امیدوار جیتے ہیں۔ ندیم افضل چن

ہمارا سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین میں پی ٹی آئی کے ساتھا اتحاد تھا۔ ندیم افضل چن

منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کو وزیراعلی پنجاب کے سیکریٹری کے کہنے پر ہروایا گیا۔ ندیم افضل چن

منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد کیا ہوا تھا۔ ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی میں جو کچھ اچھے آدمی رہ گئے ہیں ان میں سے ایک ندیم افضل چن اور دوسرے قمر زمان کائرہ ہیں میری خواہش ہے کہ یہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جایں۔ اسد عمر