10 November, 2015 21:53

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

10-NOVEMBER-2015

این اے ایک سو بائیس میں پچیس ہزار سے زیادہ ووٹ شامل کئیے گئے اور چار ہزار سے زیادہ نکالے گئے۔ عبدالعلیم خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

الیکشن کمشن نے باضابطہ طور پر آٹھ سو بارہ ووٹوں کو نکالنے یا شامل کرنے کا ریکارڈ دیا ہے۔ عبدالعلیم خان

میری آج الیکشن کمشن کے سیکریٹری سے ملاقات ہوئی ہے اگلے ہفتے ہم پٹیشن داخل کر دیں گے۔ عبدالعلیم خان

قوم اور عوام اب دھاندلی کے الزامات سے بہت آگے نکل چکی ہے۔ طلال چوہدری

عام انتخابات کے بعد جتنے بھی الیکشن ہوئے ان سب کا نتیجہ ایک جیسا ہی نکلا ہے۔ طلال چوہدری

این اے ایک سو بائیس میں الیکشن کے آخری دن تک کسی نے نہیں کہا کہ اس کا ووٹ ناجائز طریقے سے بدلا گیا ہے۔ طلال چوہدری

این اے ایک سو بائیس کے صوبائی حلقے کی بلدیاتی انتخابات کی چوبیس میں سے تئیس سیٹیں مسلم لیگ ن جیتی ہے تو پھر پی ٹی آئی کا ایم پی اے کیسے جیت گیا۔ طلال چوہدری

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن کے لئیے ٹھیک طریقے سے امیدواروں کا انتخاب نہیں کر سکی۔عبدالعلیم خان

عبدالعلیم جو کہہ رہے ہیں یہ ان کا حق ہے یہ الیکشن کمشن جایں حکومت ان کی مدد کرے گی۔طلال چوہدری

میں نہیں کہہ رہا الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ این اے ایک سو بائیس میں ووٹ شامل بھی کئیے گئے ہیں اور نکالےبھی گئے ہیں۔ عبدالعلیم خان

این اے ایک سو بائیس میں جو کچھ ہوا وہ الیکشن فراڈ ہے۔ عبدالعلیم خان

مسلم لیگ ن ہم سے فراڈ کرنا بند کر دے یہی ان کی سب سے بڑی مدد ہو گی۔ عبدالعلیم خان

زوالفقار مرزا کی ریلی پر ایک پٹرول پمپ سے فائرنگ کی گئی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

زوالفقار مرزا میری اور میری پوری فیملی کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ فہمیدہ مرزا

میرے بیٹے نے ریلی پر فائرنگ کے سلسلہ میں ایس پی کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ہمیں سبق سکھا دیں گے۔فہمیدہ مرزا

ہماری سب سے بڑی پرائیویٹ آرمی عوام اور ان کی طاقت ہے۔ فہمیدہ مرزا

سندھ ہو یا پورا پاکستان ہر شہری کی حفاظت حکومت کی زمہ داری ہے۔ وسیم اختر

زوالفقار مرزا آج وہ کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا تھا۔ وسیم اختر

زوالفقار مرزا خود کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے لوگوں میں اسلحہ تقسیم کیا ہے۔ وسیم اختر

نیشنل ایکشن پلان کے اکیس نقاط ہیں سب پر کام ہو رہا ہے۔ طلال چوہدری

وفاق اکیلا نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں کر سکتا اسے صوبوں کا تعاون چاہئیے۔ طلال چوہدری

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم والے لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں اور پھر لاکھوں روپے رشوت لے کر چھوڑتے ہیں۔ وسیم اختر

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم کے دو ارکان کو اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وسیم اختر

غلط لوگ فورسز میں ہوں یا ہماری جماعت میں انہیں پکڑنا چاہئیے اور عدالت میں پیش کیا جانا چاہئیے۔ وسیم اختر

این اے ایک سو بائیس کے ایک ماہ بعد بلدیاتی الیکشن انہی لسٹوں پر ہوئے ہیں جن پر پی ٹی آئی کو اعتراض ہے۔ طلال چوہدری

عبدالعلیم خان حلف دے کر بتایں کہ انہوں نے این اے ایک سو بائیس کے الیکشن پر کتنے پیسے خرچ کئیے۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری مسلم لیگ ن کے خرچے کا حلف دے دیں میں اپنا دے دوں گا۔ عبدالعلیم خان

لاہور کے ایک پانچ مرلے کے گھر کے پچاس ووٹ این اے ایک سو بائیس میں منتقل کئیے گئے ہیں۔ عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان ووٹوں کے متعلق جو الزام لگا رہے ہیں الیکشن کمشن کو اس کی انکوائری کرنی چاہئیے۔ وسیم اختر