5 November, 2015 21:59

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

05-NOVEMBER-2015

پاکستانیوں کو خوشی کی خبر کم ہی ملتی ہے مجھے پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف فتح پر خوشی بھی ہے اور فخر بھی۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بھارت پاکستان کے خلاف آئی سی سی میں سازشیں کر رہا ہے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو رہی پھر بھی ایک ہو کر کھیلنا بڑی بات ہے۔ اسد عمر

مصباح کی مجھے سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ اس نے ٹیم میں یقین پیدا کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بہترین ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ اسد عمر

پی ٹی آئی کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملتا ہے تنظیمی طور پر اتنی مظبوط نہیں ہے۔ اسد عمر

لوکل گورنمنٹ کے الیکشن میں تنظیم بہت اہم ہوتی ہے۔ اسد عمر

کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کی اچھی گورننس کی وجہ سے مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن جیت گئی ہے۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن کو بیالیس فیصد جبکہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں ستر فیصد سیٹیں ملی ہیں تو کیا پیپلز پارٹی اچھی گورننس کی وجہ سے جیتی ہے۔ اسد عمر

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کی پرفارمنس بلدیاتی انتخابات میں بہتر ہونی چاہئیے تھی۔ اسد عمر

میڈیا دکھا رہا تھا کہ کس طرح بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لئیے ریاستی زرائع اور پولیس کو استعمال کیا جا رہا تھا۔ اسد عمر

بلدیاتی نتائج کا پی ٹی آئی کی عام مقبولیت سے موازنہ نہ کیا جائے۔اسد عمر

ایم کیو ایم کل قومی اسمبلی کے اپنے استعفے واپس لے لے گی اس کے بعد صوبائی اسمبلی کا مرحلہ آئے گا۔ خواجہ اظہار الحق

سپیکر کے انتخاب کے لئیے امیدوار کی شخصیت بھی بہت اہم ہوتی ہے۔ اظہار الحق

جو امیدوار ایون کو متوازن طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتا ہو گا ایم کیو ایم سپیکر کے لئیے اس کے حق میں ووٹ دے گی۔ اظہار الحق

شفقت محمود پی ٹی آئی کی طرف سے سپیکر کے امیدوار ہیں لیکن ان کی جماعت نے اب تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ اظہار الحق

پی ٹی آئی اگلے چوبیس گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی کہ سپیکر کی حمایت کے لئیے کن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ اسد عمر

پی ٹی آئی جب اسمبلیوں میں واپس آئی تھی تو ایم کیو ایم نے بڑے جملے کسے تھے اور عدالت میں چلی گئی تھی۔ اسد عمر

ہم نے کبھی اسمبلیوں کو جعلی یا چور نہیں کہا ہم نے اس کے تقدس کو پامال نہیں کیا۔ اظہار الحق

پاکستان کی اسمبلیوں میں آج بھی بڑے بڑے چور ڈاکو اور لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسد عمر

اگر پاکستان کا انصاف کا نظام ٹھیک طریقے سے کام کر رہا ہو تو بہت سے لوگ جو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں وہاں نہ ہوں۔ اسد عمر

بہت سے لوگ اسمبلیوں میں این آر او کی وجہ سے بیٹھے ہیں۔ اسد عمر

اسمبلیوں میں جو لوگ بیٹھے ہیں ان پر پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کی عدالتوں میں مقدمات قائم ہیں۔ اسد عمر

میں زیادہ جزباتی آدمی نہیں ہوں لیکن عمران خان کی طلاق کی خبر سن کر میں آنسووں سے رویا تھا۔ اسد عمر

عمران خان اور ریحام کی طلاق کے بعد میڈیا نے زیادہ تر باتیں خود سے کی ہیں۔ اسد عمر

عمران نے جمائمہ کو طلاق دینے کے بعد احترام کا رشتہ رکھا اور دونوں میں آج بھی اچھے تعلقات ہیں۔ اسد عمر

ایم کیو ایم کہہ چکی ہے کہ ہم کراچی آپریشن رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اظہار الحق

ایم کیو ایم کو جہاں کوئی شکایت ہوتی ہے اس کا اظہار کر دیا جاتا ہے۔ اظہار الحق

کراچی آپریشن اچھے طریقے سے چل رہا ہے لیکن ہمیں پولیس میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ امتیاز شیخ

خیر پور میں گیارہ لوگوں کو مار دیا گیا لیکن کسی وزیر نے افسوس کا اظہار بھی نہیں کیا۔ امتیاز شیخ

سندھ بلدیاتی انتخابات میں بے انتہا دھاندلی کی گئی اور پولیس کو استعمال کیا گیا۔ امتیاز شیخ

انیس نومبر کو بھی بلدیاتی انتخابات کے وہی نتائج نکلیں گے جو پہلے آئے ہیں۔ اسد عمر

جب تک الیکشن کمشن کو درست نہیں کیا جائے گا اصلاحات کرنے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ اسد عمر

میں ایاز صادق کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن میرے خیال میں وہ ناکام سپیکر تھے۔ اسد عمر

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اسمبلی چھوڑ کر چلی گئیں لیکن وہ کچھ نہیں کر پائے۔ اسد عمر

ایم کیو ایم خود کہہ رہی ہے کہ اسمبلی میں ان کی بات نہیں سنی جا رہی تھی اس لئیے انہوں نے استعفے دئیے۔ اسد عمر

سندھ میں گیارہ لوگوں کو قتل کیا گیا پی ٹی آئی کے دو سو امیدواروں پر خیر پور میں ایف آئی آر کاٹی گئیں لیکن پی ٹی آئی نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ اظہار الحق

خواجہ اظہار کی بات بالکل درست ہے اندرون سندھ ووٹوں کے لئیے پولیس کو استعمال کیا گیا اور لوگوں کی فصلوں کو جلایا گیا۔ اسد عمر