4 November, 2015 21:59

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

04-NOVEMBER-2015

اسحق ڈار، پرویز رشید حتی کہ نواز شریف بھی الطاف حسین پر تقریر کرنے پر پابندی کے خلاف تھے۔ وسیم اختر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف نے کہا تھا کہ ملک میں جمہوریت ہے اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہئیے۔ وسیم اختر

سرکاری وکیل عدالت میں ایک عام آدمی کے درخواست پر الطاف حسین کی تقریر پر پابندی کا دفاع کرتا رہا۔وسیم اختر

میں ایک پروگرام میں موجود تھا پرویز رشید کو آن لائن لیا گیا سرکاری وکیل کی باتیں ان کے علم میں بھی نہیں تھیں۔ وسیم اختر

پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کا موقف وہی ہے کہ فریڈم آف سپیچ ہونی چاہئیے۔ وسیم اختر

حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ الطاف حسین پر یا کسی پر بھی کوئی پابندی لگائی جائے۔ محمد زبیر

ایم کیو ایم کا موقف بالکل درست ہے انہیں حکومت نے یقین دلایا تھا کہ حکومت الطاف حسین پر تقریر اور تصویر کی پابندی کے خلاف ہے۔ محمد زبیر

لگتا ہے کہ حکومت کو پتہ نہیں ہے کہ ایک ہاتھ کیا اور دوسرا کیا کر رہا ہے۔ شفقت محمود

ہمارا موقف بھی یہی ہے کہ اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہئیے یہ اور بات ہے کہ الطاف حسین کی تقریریں لمبی ہوتی ہیں اور میری سمجھ میں نہیں آّتیں۔ شفقت محمود

الطاف حسین کی تقریروں سے یہ لگا کہ وہ بھارت کو اور یو این او کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔ شفقت محمود

الطاف بھائی اپنی تقریروں میں جن لوگوں کو اپنی بات سمجھانا چاہتے ہیں ان کو ان کی بات خوب سمجھ میں آتی ہے۔ وسیم اختر

ایسے لیڈر بھی ہیں کہ جنہوں نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کیں اور نیٹو کو تو عمران خان نے بھی پکارا تھا۔ وسیم اختر

عمران خان نے کہا کہ تیس ہزار لوگ اکٹھے کر لو تو فوج کے جرنیل کا پیشاب نکل جاتا ہے اور خواجہ آصف کا بیان بھی ریکارڈ پر ہے۔ وسیم اختر

سب کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہئیے صرف الطاف حسین ہی کیوں۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم اگر را سے تعلق رکلھتی ہے تو پھر اسے اسمبلیوں میں واپس کیوں بلا رہے ہیں۔ وسیم اختر

عمران خان نے بھی کہا تھا کہ طالبان آ جایں انہیں دفتر کھولنے کی اجازت ہونی چاہئیے۔ وسیم اختر

الطاف حسین نے اپنی لائیو تقریر میں نیٹو اور را کو آنے کی دعوت دی۔ شفقت محمود

ایم کیو ایم کو اپنا کیس کلئیر کرنا چاہئیے دوسروں پر الزمات نہ لگائے۔ محمد زبیر

عدلیہ پر جائز تنقید کی جا سکتی ہے لیکن سب ججوں کو غلط نہیں کہا جا سکتا۔ شفقت محمود

ہم فوج کے بارے میں اور آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ شفقت محمود

ہمیں ہر ایمرجنسی میں فوج کو بلانا پڑتا ہے کیونکہ حکومت نے ریسکیو مشینری پر انوسٹمنٹ نہیں کی ہے۔ شفقت محمود

ہم نے آج تک پولیس کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئیے تربیت نہیں کی ہے۔ شفقت محمود

امریکہ میں بھی ناگہانی آفت میں فوج کو مدد کے لئیے بلایا جاتا ہے۔ محمد زبیر

دنیا میں فوج کو صرف بڑی آفتوں میں مدد کے لئیے بلایا جاتا ہے۔ شفقت محمود

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر کے پی کے سے زیادہ خرچ کیا ہے۔محمد زبیر

کراچی میں پولیس کی تربیت نہیں کی گئی اور ہر بات کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ہے۔ وسیم اختر

رینجرز کراچی میں چھبیس سالوں سے کا کر رہی ہے وہاں کے پی کے سے اسلحہ کیسے پہنچ جاتا ہے۔ وسیم اختر

کراچی میں دوسرا آپریشن پولیس نے کیا تھا اور تمام پولیس والوں کو چن چن کر مار دیا گیا تھا۔ شفقت محمود

کراچی میں پولیس والوں کو ایم کیو ایم نے مارا تھا تو پھر ان کو پکڑا کیوں نہیں گیا۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم اور مشرف ساتھی تھے اور دونوں بہت پاورفل تھے۔ محمد زبیر

کراچی میں اب سول اداروں کو رینجرز کی جگہ لینی چاہئیے لیکن سوال یہ ہے کہ کیسے۔ شفقت محمود

ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن کے لئیے فوج کو اس لئیے بلایا کیونکہ پولیس تو خود کلنگ میں ملوث تھی۔ وسیم اختر

الطاف حسین کے گھر سے صرف دو تین لاکھ پونڈ ملے تھے جو کوئی بڑی جماعت پیٹی کیش کے طور پر رکھ سکتی ہے۔ وسیم اختر