28 September, 2015 22:13

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

28-SEPTEMBER-2015

سعودی عرب کے معاملے میں ہماری کچھ مجبوریاں ہیں ہم شہید ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے جب تک ہمیں وہاں رسائی نہ ملے۔ طلال چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کچھ حاجی سرکاری ہیں اور کچھ پرائیویٹ ہیں اور پرائیویٹ حاجیوں کی زمہ داری ان کے آپریٹرز کے پاس ہوتی ہے۔ طلال چوہدری

ہمارے سفارت خانے کو شہید حاجیوں کی جو تصویریں دی گئیں نہ وہ کلئیر تھیں اور نہ ان پر شناخت لکھی ہوئی تھی۔ طلال چوہدری

وزیراعظم نے وزیر حج کو کہا ہے کہ مسئلہ حل ہونے تک وہ سعودی عرب میں ہی رہیں۔ طلال چوہدری

سانحہ منی بہت افسوسناک ہے اس پر تحمل سے کام لینا چاہئیے حکومتی اقدامات سست تھے لیکن اس پر سیاست نہیں کر سکتے۔ انبساط ملک

یہ واقع کسی اور ملک میں پیش نہیں آیا کہ ہمیں یہ نہیں پتہ کہ ہمارے ملک کی کتنی اموات ہوئی ہیں۔ انبساط ملک

چار دن گزرنے کے باوجود تقریباْ اکسٹھ افراد کے متعلق ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ انبساط ملک

پاکستان میں روایت بن چکی ہے کہ جب تک میڈیا سے پریشر نہیں آتا ہم اس طرح رد عمل ظاہر نہیں کرتے جیسے ظاہر کرنا چاہئیے۔ عمران اسماعیل

اتنے دن لوگوں نے کس کرب میں گزارے کہ ان کو معلومات نہیں مل رہی تھیں۔عمران اسماعیل

جو رد عمل حکومت کی طرف سے اب سامنے آ رہا ہے یہ پہلے دن آنا چاہئیے تھا۔ عمران اسماعیل

کھالوں کے مسئلے پر ہماری حکام سے میٹنگز ہوئی تھیں اور ہم نے کہا تھا کہ ہم تمام ضابطوں کی پابندی کریں گے۔ انبساط ملک

ہمیں کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت مل گئی تھی لیکن عید کے دن ہمارے کارکنوں کو روک دیا گیا۔ انبساط ملک

ہمارے کارکنوں سے ایک لاکھ کھالیں چھین لی گئیں جبکہ دو لاکھ ضائع ہو گئیں۔ انبساط ملک

ایم کیو ایم کے کارکنوں نے الطاف حسین کی تقریر کے دوران اشتعال میں آ کر ڈی جی رینجرز کے خلاف نعرے لگائے۔انبساط ملک

کراچی میں ایم کیو ایم اور ایجنسیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔ طلال چوہدری

گورنر سندھ ایم کیو ایم اور ایجنسیوں کے درمیان رابطے کا کام کارتے تھے لیکن انہوں نے انہیں بھی پارٹی سےنکال دیا ہے۔طلال چوہدری

ایم اکیو ایم اسمبلیوں سے استعفے دے چکی ہے اب ان کے پاس بات کرنے کے لئیے کوئی فورم نہیں ہے۔ طلال چوہدری

ایم کیو ایم اسمبلیوں میں واپس آ جائے تو ان کے تمام جائز اور ناجائز تحفظات پر بات ہو سکتی ہے۔ طلال چوہدری

ایم کیو ایم کراچی میں کھالوں کے لئیے پہلے سے پرچی دے جاتی ہے اور کہتی ہے کہ نہ ملیں تو دیکھ لیں گے۔ عمران اسماعیل

موجودہ حالات میں ایم کیو ایم تین لاکھ کھالیں اکٹھی کر لے یہ ممکن نہیں ہے۔ عمران اسماعیل

رینجرز نے کراچی میں ایم کیو ایم کے علاوہ بہت سی کالعدم تنظیموں کو بھی کھالیں اکٹھی کرنے سے روکا ہے۔ عمران اسماعیل

کراچی میں دو دن میں آٹھ ارب روپے کی کھالیں اکٹھی ہوتی ہیں۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم کے استعفوں پر وزیراعظم نے ہم سے آج تک رابطہ نہیں کیا ہے۔ انبساط ملک

ایم کیو ایم سے کھالیں چھین کر جماعت اسلامی کو دی گئی ہیں۔ انبساط ملک

جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم سے کھالیں نہیں چھینیں ہمارے کورکنوں سے رینجرز نے کھالیں چھینی اور انہیں جیل میں بند کر دیا۔ حافظ نعیم الرحمان

ایم کیو ایم سے اگر کھالیں چھین گئی ہیں تو وہ اس کا ثبوت دے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی نے اس سال پچاس ہزار کھالیں اکٹھی کی ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان

ایم کیو ایم والے لوگوں سے زبردستی کھالیں چھینتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان

وزیراعظم میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے مسئلے پر نیک نیتی ہونی چاہئیے نیک نیتی تو شاید ہے لیکن اختیار نہیں ہے۔ انبساط ملک

کھالیں اکٹھی کرنے اور فنڈنگ کے مسئلے پر تقریباْ ایک درجن قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔ طلال چوہدری

بہت سی این جی اوز ایسی بھی ہیں جو پیسہ اکٹھا کر کے تنخواہوں کی مد میں اپنے اوپر ہی خرچ کر لیتی ہیں ۔ طلال چوہدری

ملک میں جمہوریت مظبوط ہو رہی ہے اور ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری

غیر ملکی اخبارات کا اشارہ کہ فوج اقتدار کافی حد تک اپنے ہاتھ میں لے چکی ہے داراصل پی ٹی آئی کی طرف ہے۔طلال چوہدری

آپریشن ضرب عضب اور کرپشن کے خلاف آپریشن کا فیصلہ فوج نے اپنے طور پر کیا تھا وزیراعظم بلا وجہ اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ عمران اسماعیل

پی ٹی آئی کو اب تک اسلام آباد میں چار اکتوبر کے جلسے کی اجات نہیں دی گئی۔طلال چوہدری