23 September, 2015 21:40

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

23-SEPTEMBER-2015

ایم کیو ایم کاکیس بلوچستان کے معاملے کے ساتھ نہیں ملتا۔ طلال چوہدری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں انہوں نے حلف لیا ہوا ہے ان کے زیر سایہ ان کے کارکن دہشت گردی کرتے رہے۔ طلال چوہدری

ایم کیو ایم نہ صرف جرائم پیشہ لوگوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں بلکہ ان کو پارٹی سے بھی نکالے توا ن کے خلاص کا پتہ چلے گا۔ طلال چوہدری

کراچی میں را کے کافی سلیپر سیلز ہیں ان میں سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں اور فرقہ وارانہ گروپس بھی شامل ہیں۔ راجہ عمر خطاب

کراچی میں بنیادی طور پر القاعدہ موجود ہے داعش کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔راجہ عمر خطاب

القاعدہ کے لوگوں کا آپس میں فنڈز کے مسئلے پرجھگڑا ہو گیا تھا اور یہ مختلف گروپس میں تقسیم ہو گئے تھے۔راجہ عمر خطاب

اب القاعدہ کے گروپس دوبارہ اکٹھے ہو گئے ہیں اور مل کر متحرک ہو گئے ہیں۔ راجہ عمر خطاب

رشید گوڈیل کے کیس پر کام ہو رہا ہے لیکن ابھی تک کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا۔ راجہ عمر خطاب

ہم رشید گوڈیل پر حملے کی وڈیو کے زریعے زمہ داروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ راجہ عمر خطاب

سما۶ کی گاڑی اور کورنگی تھانے پر حملہ کرنے والا گروپ ایک ہی لگتا ہے اور شبہ لشکر جھنگوی کی طرف جاتا ہے۔ راجہ عمر خطاب

جو ٹارگٹ کلر بھی پکڑا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ اس کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور وہ ایم کیو ایم کے لوگوں کو ہی مارنے میں ملوث ہے۔ آصف حسنین

کراقچی آپریشن میں سیاسی لوگ رکاوٹ نہ بنیں اس کو کامیاب ہونے دیں۔ شوکت یوسفزئی

ایم کیو ایم مین سٹریم میں آنا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن یہ نہ ہو کہ گھیرا تنگ ہو رہا ہے تو بات کر رہے ہیں بعد میں پھر وہی کچھ کریں۔ شوکت یوسفزئی

وہ تمام تنظیمیں جنہیں کالعدم قرار دیا گیا تھا وہ اب بھی کراچی میں کام کر رہی ہیں۔ آصف حسنین

ایم کیو ایم اس لئیے بات کرنا چاہتی ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ اب کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ طلال چوہدری

پاکستان نے جتنا تعاون برطانیہ سے کیا ہے ہم بھی وہی چاہتے ہیں اور ہمیں کامیابی بھی ہو رہی ہے۔ طلال چوہدری

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا گٹھ جوڑ رہتا تو آپریشن کامیاب نہیں ہوتا لیکن اب اس کے پیچھے فوج ہے وہ اسے ادھورا نہیں چھوڑے گی۔ شوکت یوسفزئی

کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک پہنچنا چاہئیے ورنہ اس کا نتیجہ بہت خطرناک ہو گا۔ لطیف کھوسہ

ہم کراچی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں لیکن جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے ہم آواز اٹھاتے ہیں۔ لطیف کھوسہ

کراچی کے علاوہ باقی ملک میں بھی آپریشن ہونا چاہئیے نندی پور پراجیکٹ پر اربوں خرچ ہوئے لیکن ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہیں کر رہا ہے۔ لطیف کھوسہ

کیا مسلم لیگ ن کے لوگ پوتر ہیں جیوڈیشری بھی ان کی مدد کرتی ہے۔ لطیف کھوسہ

جو بھی کرپشن کرے گا پکڑا جائے گا کرپٹ لوگ ہم میں سے ہی ہیں۔ طلال چوہدری

نیب نے میگا کرپشن کے جو کیس پیش کئیے ہیں ان میں نواز شہباز شریف اور اسحق ڈار کے نام شامل ہیں۔ لطیف کھوسہ

بے رحم احتساب ہونا چاہئیے اور سب کے خلاف ہونا چاہئیے کسی کو احتساب کے لئیے چن نہیں لینا چاہئیے۔ لطیف کھوسہ