2 September, 2015 21:42

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

02-SEPTEMBER-2015

آپریشن چلے گا یہ کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے۔ مصدق ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ڈاکٹر عاصم کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو خود کو ان سےعلحیدہ کر لینا چاہئیے۔ شیریں مزاری

پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف آپریشن ہونا چاہئیے یہ نہیں ہو سکتا کہ سندھ میں تو آپریشن ہو لیکن پنجاب میں نہ ہو۔ شیریں مزاری

کرپشن کے خلاف پنجاب میں سب سے زیادہ آپریشن ہوئے ہیں۔ مصدق ملک

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئیے بڑی قربانیاں دی ہیں عمران خان نے دھرنا دیا تو ہم نے ہی حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ نواب علی وسان

پی ٹی آئی نے استعفے دئیے تو ہم نے اسمبلی میں کہا کہ ان کے استعفے منظور نہ کئیے جایں یہ ملک کے لئیے اچھا ہو گا۔ نواب علی وسان

ہر قسم کا آپریشن صرف سندھ اور کراچی میں کیا جا رہا ہے پنجاب میں بھی ہونا چاہئیے۔ نواب علی وسان

اس بات پر تنقید کی جا رہی ہے کہ کرپشن کے خلاف آپریشن صرف سندھ میں ہو رہا ہے پنجاب میں نہیں ہو رہا۔شاہین صہبائی

پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف آپریشن شرع ہونا چاہئیے اور میرے خیال میں یہ اب شروع ہو جائے گا۔ شاہین صہبائی

پاکستان میں کرپشن کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ شاہین صہبائی

زرداری صاحب کے پاس اب کوئی چوائس نہیں ہے۔ شاہین صہبائی

ڈاکٹر عاصم خود کچھ نہیں ہیں وہ زرداری صاحب کے فرنٹ مین ہیں۔ شاہین صہبائی

سکاٹ لینڈ پاکستان میں ثبوت اکٹھے کر رہی ہے ان کا اپنا طریقہ کار ہے ثبوت مل گئے تو پھر الطاف حسین کو نہیں چھوڑیں گے۔ شاہین صہبائی

دہشت گردوں کی فنانسنگ نہ رکی تو پھر دہشت گردی بھی نہیں رک سکے گی۔ مصدق ملک

پنجاب میں بھی احتساب کا عمل ضرور شروع ہو گا۔ مصدق ملک

آپریشن ضرب عضب اور احتساب کا عمل حکومت کی مرضی سے شروع کیا گیا ہے۔ مصدق ملک

رانا مشہود کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو موجود ہے پھر بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ شیریں مزاری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک زمہ دار کو انعام دے کر ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے جبکہ رانا ثنا اللہ کو دوبارہ وزیر لگا دیا گیا ہے۔ شیریں مزاری

رانا مشہود کے خلاف ثبوت موجود ہیں لیکن پھر بھی کچھ نہیں ہوا لیکن پیپلز پارٹی کے وزیر کو صرف الزامات کی بنیاد پر پکڑ لیا جاتا ہے۔ نواب علی وسان

زرداری پاکستان آ رہے ہیں ان کے آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نواب علی وسان

الیکشن کمشن کم از کم اپنی غلطیوں کو تو تسلیم کرے۔ شیریں مزاری

الیکشن کمشن استعفے نہیں دے گا تو پھر ہمارے پاس جلسے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں رہ جائے گا۔ شیریں مزاری

کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کے دوران تقریباْ تیس لوگ مارے گئے لیکن کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ مصدق ملک

پی ٹی آئی موروثی سیاست کے خلاف بولتی ہے لیکن کے پی کے میں بہت سے وزرا کے رشتہ داروں کو ناظم لگا دیا گیا۔ مصدق ملک

کے پی کے میں تبدیلی آ چکی ہے ایک چوبیس سال کا بچہ ناظم بنا ہے اور وہ کسی کا رشتہ دار بھی نہیں ہے۔ شیریں مزاری