1 September, 2015 22:05

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

01-SEPTEMBER-2015

میں نے ایف ایس سی میں ٹاپ کیا ہے اگر لگن سچی ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔ شاہ فیصل کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس کے ساتھ پاس کی ہے۔ شاہ فیصل

میرا ارادہ اب کمپیوٹر انجنئیر بننے کا ہے لیکن آگے پڑھنے کے اخراجات میرے لئیے ایک مسئلہ ہیں۔ شاہ فیصل

جہاں ہم روز بری خبریں سنتے ہیں وہاں فیصل جیسے نوجوانوں کی اچھی خبریں بھی سننے کو ملتی ہیں۔ ریحام خان

مجھے فیصل جیسے بچوں پر فخر ہے اور میں اپنے بچوں کو بھی اس کے متعلق بتا رہی تھی۔ ریحام خان

میں فیصل کے یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تمام اخراجات برداشت کرنے کے لئیے تیار ہوں۔ ریحام خان

جیسے میرا بیٹا ہے ویسے ہی فیصل بھی میرا بیٹا ہے۔ ریحام خان

بنی گالہ کے دروازے فیصل کے لئیے کھلے ہیں یہ میرے پاس آئے میں اسے خوش آمدید کہوں گی۔ ریحام خان

جب تک فیصل انجنئیر نہیں بن جاتا اس کے تمام اخراجات میرے زمے ہوں گے۔ ریحام خان

آج کراچی میں ہونے والے آپریشن کے نتائج پچھلے بارہ سال سے بہترہیں۔ طلال چوہدری

کراچی اور آپریشن ضرب عضب کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ طلال،چوہدری

وکٹیں وہی اکھاڑ رہے ہیں جنہوں نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا۔ اسد عمر

پنجاب میں اب تک کسی ایک شخص کے خلاف بھی کاروائی نہیں کی گئی یہ کیسے ممکن ہے کہ وہاں کوئی ایک شخص بھی غلط نہ ہو۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی صرف یہ کہہ رہی ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ سعید غنی

تاثر یہ مل رہا ہے کہ صرف سندھ اور پیپلز پارٹی میں برے لوگ ہیں اور انہی کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ سعید غنی

نواز شریف پیپلز پار ٹی کے خلاف کاروائیوں میں شامل ہیں یا نہیں لیکن ہمارا گلہ صرف انہی سے بنتا ہے۔ سعید غنی

مشرف دور میں کرپشن کے الزام میں جیل میں بند ایک شخص کو باہر نکال کر ق لیگ میں شامل کروایا گیا۔ طلال چوہدری

اس وقت ملک میں سافٹ کو ہوتا جا رہا ہے کیونکہ حکومت جگہ دیتی جا رہی ہے۔ اسد عمر

ڈھائی سالوں میں وفاقی حکومت نے ایک بھی کرپشن کا کیس شرع نہیں کیا۔ اسد عمر

پچیس سال پرانا اصغر خان کیس اب تک شروع نہیں ہو سکا۔ اسد عمر

پی ٹی آئی ہم پر الزامات لگاتی ہے لیکن فیصل واڈا اور عبدالعلیم پر سنگین بد عنوانیوں کے الزامات ہیں۔ طلال چوہدری

پی ٹی آئی نے اپنے ایک موجودہ وزیر اور ایک ایم پی اے کے والد کو کرپشن کے الزام میں جیل میں ڈالا۔ اسد عمر

کرپشن کے خلاف آپریشن میں سندھ کے بعد پنجاب کی باری بھی ضرور آئے گی۔ اسد عمر

پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ صرف پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمات قائم کئیے جاتے ہیں۔ سعید غنی

حکومت جو مرضی دعوے کرے لیکن اربوں روپے کرپشن میں ہڑپ کئیے جا رہے ہیں۔ اسد عمر

لوگ اب اس کے پیچھے لگیں گے جو احتساب کرے گا وہ اب بہانے سننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی کو اس کے خلاف کرپشن کی داستانوں کی سزا مل رہی ہے۔ طلال چوہدری

چوہدری افتخار کو چیف جسٹس لگا دیں اور لوگوں سے مظاہرے کروایں تو مسلم لیگ ن کی حکومت بھی کام نہیں کر پائے گی۔ سعید غنی

کرپشن کے خلاف آپریشن اب رکنے والا نہیں ہے۔ اسد عمر