13 August, 2015 22:23

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-AUGUST-2015

پی ٹی آئی نے جیوڈیشل کمشن کی وجہ سے استعفے دئیے تھے لیکن ایم کیو ایم اس سے پہلے بھی کئی بار استعفے دے چکی ہے۔ فیصل واڈا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم کا استعفے دینا ایک روٹین کی بات ہے الطاف حسین نے ابھی کہہ دیا ہے کہ وہ استعفے واپس لے رہے ہیں۔ فیصل واڈا

عمران خان نے ایک پاکستانی کی حیثیت سے کہا ہے کہ وہ کراچی کا دوبارہ پاکستان کا حصہ یعنی روشنیوں کا شہر بنا دیں گے۔ فیصل واڈا

اگر بندوق کی سیاست نہ ہو تو پی ٹٰی آئی کراچی میں ایم کیو ایم کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ فیصل واڈا

ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ اسپیکر نے قانون اور آئین کے مطابق دیکھنا ہے۔ اسحق ڈار

ہم نے فاروق ستار سے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے کسی بحران میں نہیں پڑنا چاہئیے لیکن ایم کیو ایم کے فیصلے ان لیڈر کرتے ہیں۔ اسحق ڈار

کراچی آپریشن بند نہیں ہو گا اور نہ ہی کسی نے اس کا مطالبہ کیا ہے۔ اسحق ڈار

کراچی آپریشن کو ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ اسحق ڈار

اسحق ڈار صاحب نے مجھے بتایا ہے کہ وہ اور ان کی جماعت چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے۔ فاروق ستار

الطاف حسین نے کہا ہے کہ استعفوں سے زیادہ استعفوں کی وجوہات اہم ہیں۔ فاروق ستار

ایم کیو ایم نے حکومت کو انیس نکات پیش کر دئیے ہیں ان پر بات ہو گی تو پھر استعفوں پر بھی بات ہو جائے گی۔ فاروق ستار

ایم کیو ایم کے گھروں سے اٹھائے گئے کارکنوں کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔ فاروق ستار

جن لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔ فاروق ستار

ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے جو دیکھے کہ کراچی آپریشن کس طرح چل رہا ہے۔ فاروق ستار

کراچی میں آپریشن قانون کے مطابق ہو رہا ہے۔ اسحق ڈار

ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے ہو سکتے ہیں یہ کچھ کہہ رہے ہیں جبکہ سکیورٹی ادارے کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ اسحق ڈار

جنوری سے لے کر آج تک ایم کیو ایم کے ایک سو چالیس کارکنوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے غائب کیا گیا ہے۔ فاروق ستار

الطاف حسین کو موجودہ پوزیشن پر لانے کے کچھ ادارے زمہ دار ہیں۔ فاروق ستار

چوہدری نثار نے ہمیں تحفظ کی یقین دہانی نہیں کروائی اس لئیے ہمیں استعفے دینے پڑے۔ فاروق ستار

کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ تھا، ہے اور نہ ہو گا ایم کیو ایم کے جائز مطالبات پر غور کریں گے۔ اسحق ڈار

الطاف حسین نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کراچی آپریشن روک دو۔ فاروق ستار

وجوہات کو دور کیا جائے تو بعد میں استعفوں پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ فاروق ستار

سپیکر اپنا کام خود کریں گے لیکن ہم ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر انگیج رکھیں گے۔ اسحق ڈار