5 August, 2015 22:22

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

05-AUGUST-2015

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب انتہائی خطرناک دہشت گردوں کا کیس ملٹری کورٹس میں چل سکے گا۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ڈیٹینشن سنٹرز میں قید لوگوں اور مسنگ پرسنز کو قانون کے مطابق انصاف ملنا چاہئیے۔ لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایک مرتبہ پھر تھوڑا سا نظریہ ضرورت آیا ہے۔ لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ متفقہ نہیں ہے بلکہ اکثریت کی کی بنیاد پر آیا ہے۔ لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ کے فیصلے نے پارلیمنٹ کی بالا دستی کو مان لیا ہے۔ شیریں مزاری

دہشت گردی کے الزام میں جن لوگوں کو اب تک سزائے موت ہوئی ہے انہیں پھانسی نہیں دی گئی۔ شیریں مزاری

حکومت کے دل میں دہشت گردوں کے خلاف کوئی نرم گوشہ نہیں ہے۔ عبدالقادر بلوچ

اس وقت تقریباْ چار ہزار لوگ اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کے انتظار میں ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

ملٹری کورٹس کسی کو ایسے ہی سزا نہیں دیں گی انہیں ملزم کو پیش کرنا پڑے گا اور ان کا جرم ثابت کرنا ہو گا۔ شیریں مزاری

موجودہ جسٹس سسٹم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے سو سال پرانا نظام چل رہا ہے۔ لطیف کھوسہ

ہمارے ملک میں ٹیکنیکل جسٹس سسٹم چل رہا ہے قانون میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ لطیف کھوسہ

گواہی نہ ہونے کہ وجہ سے بہت سے دہشت گردوں کو سزا نہیں ہو پاتی۔ عبدالقادر بلوچ

جب تک وٹنس پروٹیکشن لا۶ نہیں ہو گا اور ججوں کو تحفظ نہیں دیا جائے گا کچھ نہیں ہو سکتا۔ شیریں مزاری

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں پر جیوڈیشل ریویو کر سکیں گی۔ لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ ملٹری کورٹس کے صرف ان فیصلوں پر جیوڈیشل ریویو کرے گی جن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئیے گئے ہوں گے۔ عبدالقادر بلوچ

نیشنل ایکشن پلان میں لکھا ہوا ہے کہ کالعدم تنظیمیں نئے نام سے کام نہیں کر سکیں گی مدرسے رجسٹر کئیے جایں گے اور نفرت انگیز لٹریچر تقسیم نہیں کیا جا سکے گا۔ شیریں مزاری

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر ابھی تک عمل نہیں کیا ہے۔ شیریں مزاری

دہشت گردوں کی مدد کرنے والے مدرسوں کے خلاف بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ شیریں مزاری

شیریں مزاری حکومت کو ان مدارس کے نام بتایں جو دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

سکاٹ یارڈ لینڈ پولیس نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ الطاف حسین کے خلاف گواہی دیں گے میں نے کہا ہے کہ ہاں دوں گا۔ فیصل واڈا

میں الطاف حسین کے خلاف سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو گواہی بھی دوں گا اور ثبوت بھی دوں گا۔ فیصل واڈا

فیصل واڈا الطاف حسین کے خلاف سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے سامنے پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہے ہیں ہم ان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ شیریں مزاری

وزیرداخلہ نے برطانیہ کے ساتھ الطاف حسین کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے لیکن انہیں کیس ثابت کرنا ہو گا۔ لطیف کھوسہ

ایم کیو ایم خود کو جتنی جلدی الطاف حسین سے علحیدہ کر لے اس کے لئیے بہتر ہو گا۔ عبدالقادر بلوچ

ہم قومی مفاد میں دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں گے۔ شیریں مزاری