3 August, 2015 21:58

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

03-AUGUST-2015

جنرل راحیل شریف کو ہٹانے کی افواہ پر میں بہت ہی حیران ہوں۔ شفقت محمود کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جنرل راحیل اور ہماری فوج دہشت گردوں کے خلاف اس وقت بہت توجہ سے لڑ رہے ہیں۔ شفقت محمود

چوہدری نثار نے جنرل راحیل کو ہٹانے کی افواہ کی تردید کر کے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔ شفقت محمود

میں نہیں سمجھتا ک حکومت اس وقت جنرل راحیل کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتی ہے۔ سعید غنی

اس وقت ہماری فوج آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے اور اسے پوری قوم کی حمایت کی ضرورت ہے۔ سعید غنی

الطاف حسین اپنے بیانات سے اپنے ورکروں اور پارلیمنٹیرینز کو بہت مشکل صورت حال میں ڈال دیتے ہیں۔سعید غنی

میرا نہیں خیال کہ الطاف حسین کے بیان پر برطانیہ سے رابطہ کرنے پر کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ سعید غنی

اس وقت حکومت اور جنرل راحیل کا جس طرح کا تعلق جا رہا ہے پنررہ بیس سال پہلے ہوتا تو بہت سے حادثات سے بچا جا سکتا تھا۔ خواجہ آصف

الطاف حسین پاکستان کے غداروں کی زبان بول رہے ہیں۔ خواجہ آصف

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کے بیان کی حمایت کی ہے وہ بھی برابر کی شریک ہے۔ خواجہ آصف

الطاف حسین کی ہجرت پر کوئی اجارہ داری نہیں ہے ہجرت تو پنجابیوں اور دوسری قومیتوں نےبھی کی ہے۔ خواجہ آصف

پچھلے تیس سالوں سے الطاف حسین جب کراچی کے لوگوں پر ظلم کر رہے تھے اور بھتہ وصول کر رہے تھے تب انہیں نیٹو کیوں یاد نہیں آئی۔ خواجہ آصف

الطاف حسین کا بھتہ بند ہوا ہے تو اب انہیں نیٹو یاد آئی ہے آپریشن ضرب عضب ہر صورت جاری رہے گا۔ خواجہ آصف

الطاف حسین نے نہ کسی کو پکارا ہے اور نہ مدد کرنے کے لئیے کہا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

الطاف حسین کے بیان کو اس اینگل سے نہیں دیکھا جا رہا جیسے انہوں نے کہا تھا۔ خالد مقبول صدیقی

انیس سو پچانوے میں ہم انسانی حقوق کی میٹنگ کے لئیے جنیوا گئے تو ایم کیو ایم کے محمد انور بھارتی وفد کے ساتھ بیٹھے تھے۔ شفقت محمود

محمد انور نے بھارتی وفد کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف تقریر کی کہ وہاں مہاجروں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ شفقت محمود

ایم کیو ایم میں قتل و غارت کرنے والے لوگ الگ جبکہ سیاست کرنے والے الگ ہیں۔ شفقت محمود

ایم کیو ایم اور تمام سیاسی جماعتوں کو خود کو جرائم پیشہ لوگوں سے الگ کرنے کی ضرورت ہے۔ سعید غنی

ہمیں ایم کیو ایم کے لوگوں کی مدد کرنی چاہئیے۔ سعید غنی

میرے خیال میں الطاف حسین کو کچھ عرصہ کے لئیے تقریریں کرنا بند کر دینا چاہئیے۔ سعید غنی

الطاف حسین نے جس قسم کے بیانات دئیے ہیں ان پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔ اطہر عباس

الطاف حسین کے بیانات ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر تنہائی کا شکار کر ہے ہیں۔ اطہر عباس

الطاف حسین کا بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے اپنے بیان میں پاکستان کو توڑنے کی بات کی ہے۔ شفقت محمود

الطاف حسین پاکستان پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں اور آرمی کی بہت عزت کرتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی

الطاف حسین کا حالیہ بیان ان کے پاکستان پر غیر متزلزل یقن کی بات کی نفی کرتا ہے۔ سعید غنی