15 July, 2015 21:07

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

15-JULY-201

ملا عمر کا امن مزاکرات کی حمایت کرنا پاکستان کے لئیے ایک بہت اچھی خبر ہے۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جب تک افغانستان میں امن نہیں ہو گا پاکستان میں بھی نہیں ہو سکتا۔ اسد عمر

جب سے اشرف غنی افغانستان کے سربراہ بنے ہیں ان کا رویہ پاکستان کے حق میں بہت بہتر ہے۔ اسد عمر

ٹی ٹی پی کی بڑی قیادت بارڈر کے ساتھ ساتھ افغانستان میں مقیم ہے ان کے خلاف دونوں طرف سے کاروائی ہونی چاہئیے۔ اسد عمر

پہلے ایم کیو ایم والے کہتے تھے کہ کراچی میں آپریشن ہونا چاہئیے شروع ہوا ہے تو اب ان کا اعتراض پیدا ہو گیا ہے۔ نبیل گبول

ایم کیو ایم پر لندن میں بہت سے مقدمات قائم ہیں ان کا پریشر ہٹانے کے لئیے ان کی طرف سے اعترضات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نبیل گبول

کراچی کی صورت حال ٹھیک سمت میں نہیں جا رہی وزیراعظم کو مداخلت کرنی چاہئیے۔ اسد عمر

میرے خیال میں وزیراعظم کو بیٹھ کر بتا دینا چاہئیے کہ جو لوگ مجرم ہیں ان کے خلاف کاروائی ہو گی۔ اسد عمر

اس بات کی وضاحت ہونی چاہئیے کہ رینجرز کو صرف دہشت گردی کے خلاف مینڈیٹ دیا گیا تھا یا سارے معاملات کا دیا گیا تھا۔ امین فہیم

زرداری صاحب نے فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی لیکن پھر پیچھے ہٹ گئے جو بہت اچھی بات ہے۔شاہین صہبائی

ایم کیو ایم کے مسئلے پر ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر لینی چاہئیے۔ شاہین صہبائی

میرے خیال میں اب ایکشن لیا جائے گا ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شاہین صہبائی

الطاف حسین کو پتہ ہے کہ منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے بعد اب ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ نبیل گبول

میرے خیال میں آج رات سے ایم کیو ایم کے لیڈروں کی گرفتاریاں شروع ہو جایں گی۔ نبیل گبول

ایم کیو ایم والے کراچی میں دھرنے کی باتیں کر رہے ہیں ایسا ہوا تو اسلام آباد کی طرح دو سو پنتالیس لگ سکتی ہے۔ نبیل گبول

اس وقت حالات جس طرف جا رہے ہیں خدشہ ہے کہ یہ سارے سسٹم کو ہی بٹھا دیں گے۔ شاہین صہبائی

زرداری صاحب اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے جیسے ہی حالات بدلیں گے ان کی طرف سے پھر رد عمل سامنے آئے گا۔ اسد عمر

نیب میں جن بڑے لوگوں کے خلاف مقدمات ہیں وہ کھلے تو سسٹم بیٹھ سکتا ہے۔ اسد عمر

پری بارگین اس وقت ہوتا ہے جب کوئی خود کو قصوروار مان لیتا ہے ایسے لوگوں کو دوبارہ سسٹم میں نہیں آنے دینا چاہئیے۔ شاہین صہبائی

میرے خیال میں احتساب اب ناگزیر ہو چکا ہے اس پر عمل شروع ہو جانا چاہئیے۔ اسد عمر

سیاست دانوں کا احتساب ضرور ہونا چاہئیے کیونکہ حکومت انہوں نے چلانی ہوتی ہے فوج نے نہیں۔ اسد عمر

میں نے سیاست دانوں کے ٹیکس آڈٹ کی بات کی تو مجھے پارلیمنٹ میں سیاست دانوں کی طرف سے طرح طرح کی باتیں سننا پڑیں۔ اسد عمر

نیب کے چیرمین اگر کچھ نہیں کر سکتے تو پھر انہیں اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہئیے۔ نبیل گبول

فوج کے ساتھ ساتھ ملک کے ہر ادارے میں کرپشن کے خلاف آپریشن کلین اپ ہونا چاہئیے۔ نبیل گبول

سندھ کے چھ وزیروں کے نام ای سی ایل لسٹ پر ہیں شرجیل میمن تین دن کی اجازت لے کر دبئی گئے ہیں۔ نبیل گبول

فوج کے اندر احتساب کی بہت باتیں سن رہے ہیں اس پر سرکاری طور پر اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔ شاہین صہبائی

فوج عوام کے ٹیکس سے چلتی ہے اگر احتساب ہو رہا ہے تو عوام کے سامنے تفصیلات آنی چاہئییں۔ اسد عمر