7 July, 2015 21:02

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

07-JULY-201

بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئیے یہ بہت اچھی بات ہو گی۔ عابد شیر علی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جن لوگوں نے کچھ کیا ہے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے اور جنہوں نے کچھ نہیں کیا ان کے نام صاف ہو جانے چاہئییں۔صمصام بخاری

احتساب ضرور ہونا چاہئیے لیکن ہو گا نہیں۔ صمصام بخاری

مشرف کی طرح جن لوگوں نے جھوٹے مقدمات قائم کئیے ان کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئیے۔ عابد شیر علی

راحیل شریف نے فوج کے اندر احتساب کا عمل شروع کیا ہے یہ بہت اچھی بات ہے اسے پورا ہونا چاہئیے۔وسیم اختر

راحیل شریف کو چاہئیے کہ اصغر خان کیس کو بھی کھلوایں یہ کام صرف وہی کر سکتے ہیں۔ وسیم اختر

ضیاالحق کا جرم سب سے بڑا تھا انہوں نے ایک منتخب وزیراعظم کو لٹکا دیا تھا۔ وسیم اختر

کچھ عرصہ پہلے الطاف حسین خود فوج کو دعوت دے رہے تھے کہ آیں اور کراچی کو سمبھال لیں۔ عابد شیر علی

رینجرز کے آپریشن کے بعد کراچی میں جرائم میں بہت زیادہ کمی آ چکی ہے۔عابد شیر علی

الطاف حسین کی ایک سے زیادہ تقاریر ہیں کہ جن میں انہوں نے فوج کو آنے کی دعوت دی۔ صمصام بخاری

ایف آئی اے اگر جائز کام کر رہی ہے تو پھر اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئیے۔ صمصام بخاری

یہ بات درست ہے کہ الطاف حسین نے فوج کو آنے کی دعوت دی تھی اس وقت کراچی کے حالات بہت خراب تھے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم نے رینجرز کے ٹارگٹ آپریشنز کی حمایت کی تھی لیکن اگر زیادتی ہو گی تو پھر ہم بولیں گے۔ وسیم اختر

کرپشن کو روکنے کا ایک طریقہ ہے اس کے مطابق چلنا چاہئیے۔ وسیم اختر

میں وسیم اختر صاحب کو کہوں گا کہ خود کو کرمنل سے علحیدہ کر لیں۔ عابد شیر علی

میرا وسیم اختر صاحب سے سوال ہے کہ کراچی میں جن پولیس والوں کو مار دیا گیا تھا ان کا کون زمہ دار ہے۔ عابد شیر علی

تمام سیاسی جماعتیں قائم رہنی چاہئییں لیکن تطہیر کا عمل شروع ہونا چاہئیے۔ صمصام بخاری

الطاف حسین پچھلے پچیس سالوں سے ملک سے باہر بیٹھ کر پارٹی چلا رہے ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وسیم اختر

رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم کی لوکل لیڈر شپ ہے۔ وسیم اختر

جن پولیس والوں کو مار دیا گیا تھا اس کے ساتھ ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم کے بھی بہت سے کارکنوں کو مار دیا گیا لیکن ان کے زمہ داروں کا آج تک پتہ نہیں چلا۔ وسیم اختر