6 July, 2015 21:04

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

06-JULY-201

تنویر زمانی کے پاس پیپلز پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے ان کا ہماری پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعید غنی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

تنویر زمانی کو پیپلز پارٹی کے رہنما کے طور پر ٹی وی پروگراموں میں پیش کرنا درست بات نہیں ہے۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی باقاعدہ پریس ریلیز جاری کر چکی ہے کہ تنویر زمانی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعید غنی

میری تنویر زمانی کے ساتھ پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر نیو یارک میں ملاقات ہوئی تھی۔ شیخ وقاص اکرم

تنویر زمانی میرے سمیت بہت سے پاکستانی سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا چکی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

ایپکس کمیٹی میں جو پوائنٹس طے ہوئے تھے وزیر اعلی سندھ نے ان پر اپنی رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔ شیخ وقاص اکرم

وزیراعلی سندھ نے ایف آئی اے کے بارے میں کہا کہ اس کی بہتری کے لئیے ان کے پاس بجٹ نہیں ہے تو وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت مدد کرے گی۔ شیخ وقاص اکرم

یہ تاثر غلط ہے کہ ایم کیو ایم ایک کرمنل جماعت ہے۔ خواجہ اظہار الحق

ایم کیو ایم کو ایک جماعت کے طور پر کام کرنے دینا چاہئیے جو لوگ غلط ہیں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ سعید غنی

سندھ حکومت بے بس نہیں ہے لیکن اسے بے بس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سید غنی

کچھ خفیہ ہاتھ پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ سعید غنی

میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کونے سے لگانے یا اسے ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

کراچی کی سیاسی جماعتوں میں جرائم پیشہ لوگ موجود ہیں اور وہاں کی جماعتیں خود ہی ایک دوسرے کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

ایم کیو ایم نے رینجرز کے کسی آپریشن پر کبھی اعتراض نہیں کیا۔ خواجہ اظہار الحق

جہاں کہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے ایم کیو ایم اس کی نشاندہی کرتی ہے۔ خواجہ اظہار الحق

اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے کہ ٹیکس نہ دینے کے لئیے پورے ملک کو بند کر دیا جائے۔ ہارون اختر

حکومت کا تاجروں پر لگائے گئے ٹیکس کو واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہارون اختر

جرائم پیشہ چاہے کسی بھی جماعت میں ہوں ان کو صاف کرنا ہے اور ان کو مثال بنانا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

کسی کو صرف کرمنل کہہ دینا درست نہیں ہے اسے ثابت بھی کیا جانا چاہئیے۔ خواجہ اظہار الحق