1 July, 2015 21:06

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

01-JULY-201

میرا نکاح انیس سو چھیاسی میں پیپلز پارٹی بی بی اور بھٹو سے ہو گیا تھا۔ ڈاکٹر تنویر زمانی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمارے گھر میں بچہ پیدا ہوتا ہے تو سب سے پہلے جئیے بھٹو کا نعرہ لگاتا ہے۔ تنویر زمانی

میں اس بات کا جواب نہیں دوں گی کہ میرا نکاح زرداری سے ہوا تھا یا نہیں یہ سوال زرداری سے پوچھا جانا چاہئیے۔ تنویر زمانی

میرا نکاح ہوا لیکن میں یہ نہیں بتاؤں گی کہ کس کے ساتھ ہوا۔ تنویر زمانی

بلاول بی بی کا بیٹا ہے تو میرا بھی بیٹا ہے میں عزیر بلوچ کو بھی بیٹا کہتی ہوں۔ تنویر زمانی

بلاول نے اپنی ماں کی قبر پر بیٹھ کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگیا اور وہ اردو زبان سیکھ رہا ہے۔ تنویر زمانی

عزیر بلوچ ملزم سے مجرم کیسے بنا اس بات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئییں۔ تنویر زمانی

میرے نزدیک آصف زرداری اور فریال تالپور کا رشتہ قائد اعظم اور محترمہ فاطمہ جناح والا ہے۔ تنویر زمانی

مجھے سکاٹ لینڈ یارڈ پر شک ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے متعلق حقائق پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ عارف علوی

میں نے برطانوی ہائی کمشنر کو کہا تھا کہ پاکستان سے اتنا پیسہ منی لانڈرنگ کے زریعے برطانیہ جا رہا ہے کیا آپ کو معلوم نہیں ہے۔ عارف علوی

لندن میں یورو پراپرٹی ڈویلپمنٹ کا نام سے ایک کمپنی بنائی گئی الطاف حسین، محمد انور اور طارق میر اس کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔ عارف علوی

الطاف حسین برطانیہ کے شہری ہیں اور سکاٹ لینڈ یارڈ کا تحقیقات کرنے کا یک اپنا طریقہ ہے۔ شیخ روحیل اصغر

یورپی یونین والے پاکستان پر دہشت گردی کے متعلق بہت تنقید کرتے ہیں الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر را کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ شیخ روحیل اصغر

پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی پالیسی الطاف حسین سے نہیں ہے بلکہ ایم کیو ایم کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے منتخب ارکان کے ساتھ ہے۔ تنویر زمانی

الطاف حسین نے را سے یا جس کسی سے بھی پیسے لئیے ہیں یہ بہت خطرناک بات ہے۔ تنویر زمانی

الطاف حسین نے اس دفعہ استعفی دے کر واپس نہیں لیا یہ بہت اچھی بات ہے میں ایم کیو ایم کے نوجوانوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتی ہوں۔ تنویر زمانی

پیپلز پارٹی کا معاملہ پنجاب میں بہت عرصے سے نیچے جا رہا تھا اور جاتا رہے گا۔ عارف علوی

میرا دعوی ہے سندھ پیپلز پارٹی پر کرپشن کے بے انتہا مقدمات ہیں۔ عارف علوی

پیپلز پارٹی پر کبھی زوال نہیں آیا اور یہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پورے ملک میں ایک دفعہ پھر عروج پر جائے گی۔ تنویر زمانی