11 June, 2015 22:21

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

11-JUNE-2015

فارم چودہ اور پندرہ کی بنیاد پر الیکشن کا نتیجہ بنتا ہے فارم چودہ اور پندرہ کو آپس میں ٹیلی کرنا ضروری ہوتا ہے۔ قمر زمان کائرہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دو سال ہو گئے الیکش ہوئے الیکشن کمشن آر اوز سے کیوں نہیں پوچھتا کہ فارم چودہ اور پندرہ کدھر ہیں۔ کائرہ

پورے ملک میں دھرنے دئیے گئے افراتفری رہی لیکن الیکشن کمشن نے اب تک فارم پندرہ چھوڑ فارم چودہ کی تفصیل بھی نہیں بتائی۔ کائرہ

فارم چودہ اور پندرہ ہماری زمہ داری نہیں تھی یہ الیکشن کمشن اور جیوْڈیشل کمشن کی زمہ داری تھے۔ عابد شیر علی

فارم پندرہ کی زمہ داری میری نہیں تھی الیکشن کمشن اور جیوڈیشل کمشن کی تھی۔ عابد شیر علی

مجھے عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا میرا کوئی قصور نہیں ہے۔ عابد شیر علی

پی ٹی آئی نجم سیٹھی کے پینتیس پنکچرز کا بہت شور کرتی تھی لیکن جیوڈیشل کمشن میں انہوں نے اس کا زکر تک نہیں کیا۔ عابد شیر علی

فارم پندرہ سے پتہ چلتا ہے کہ لوگوں نے کسی امیدوار کو کتنے ووٹ ڈالے اور کتنے جعلی تھے۔ اسد عمر

ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ ایکسٹرا بیلٹ پیپر چھپوائے گئے اور ان کی اکثریت پنجاب اور بلوچستان میں استعمال کی گئی۔ اسد عمر

نجم سیٹھی نے خود کہا ہے کہ الیکشن سے دو ہفتے پہلے تمام اختیارات ماڈل ٹاؤن اور رائے ونڈ منتقل کر دئیے گئے تھے۔ اس عمر

نجم سیٹھی کا بیان کہ اس سے اختیارات لے لئیے گئے تھے ہمارے حق میں اتنا گیا کہ اس کے بعد ہم نے پینتیس پنکچر کا زکر کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ اسد عمر

اس دفعہ انگوٹھا لگانے کے علاوہ ووٹر کی تصویر بھی فراہم کی گئی تھی تو پھر موازنہ کیوں نہیں یا گیا۔ قمر زمان کائرہ

تصویر اور انگوٹھے کے علاوہ شناختی کارڈ کا نمبر بھی چیک کیا جا سکتا تھا لیکن نہیں کیا گیا۔ کائرہ

میرے حلقے میں میرے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا اور گنتی کے وقت مجھے اندر نہیں داخل ہونے دیا۔ اسد عمر

دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں پولنگ ایجنٹس کو دروازے میں بٹھایا گیا اور شناختی کارڈ کی تصدیق کمرے کے اندر کی گئی۔ کائرہ

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فارم چودہ آل موسٹ موجود ہیں اس کا کیا مطلب ہے وہ سارے موجود ہونے چاہئییں۔ کائرہ

اگر الیکشن کمشن کے پاس فارم چودہ موجود ہیں تو اب تک انہیں کمپیوٹر میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔ کائرہ

الیکشن کمشن کے کپڑے تو اتر چکے ہیں اب اگلا قدم تفتیش کا ہے۔ اسد عمر

تفتیش ہونے سے پتہ چلے گا کہ الیکشن کے دوران کیا کیا گیا۔ اسد عمر

اگر مختلف حلقوں کی تحقیقات کروائی جایں تو اور زیادہ حیرانیاں سامنے آیں گی۔ کائرہ

شفاف الیکشن کے لئیے آزاد الیکشن کمشن اور جیوڈیشری کا ہونا بہت ضروری ہے۔ کائرہ

شہباز شریف جب آخری دن وزیراعلی کا آفس چھوڑ رہے تھے تو انہوں نے اپنے سٹاف کو کہا تھا کہ وہ چھٹی پر جا رہے ہیں۔ کائرہ