10 June, 2015 22:36

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

10-JUNE-2015

مودی کے زہن میں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف جزبات آج سے نہیں پچاس سالوں سے پل رہے ہیں۔ نعیم الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مجھے مودی کے بیانات سے کوئی حیرت نہیں ہے اس کی جماعت کا ایک بھی مسلمان وزیر یا ممبر اسمبلی نہیں ہے۔ نعیم الحق

بھارت سے کسی بھی قسم کی گرمجوشی یا اچھائی کی توقع رکھنا غلط ہو گا۔ نعیم الحق

بھٹو شہید کہا کرتے تھے کہ بھارت ایک جارح ملک ہے۔ مولا بخش چانڈیو

پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے زرا سی بھی بات ہوئی تو بہت بڑی تباہی آئے گی۔ مولا بخش چانڈیو

بد قسمتی سے بھارت میں مزہبی جنونیوں کی حکومت ہے وہ بھارتی مسلمان اداکاروں اور کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے۔ مولا بخش چانڈیو

پاکستان ایٹمی قوت ہے بھارت کو عقل سے کام لینا چاہئیے پورا پاکستان پاک فوج کے پیچھے کھڑا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

بھارت پچپن سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے دنیا نے اسے کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔نعیم الحق

وزیراعظم کل یو این او کے سیکریٹری جنرل سے ملے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ بالکل بیکار ہے اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے پر کبھی کچھ بھی نہیں کرے گی۔نعیم الحق

کشمیر چیچنیا اور بوسنیا کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہوا مغرب سمجھتا ہے کہ اسے اسلام سے خطرہ ہے۔نعیم الحق

لگتا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کی سوچ غالب آ رہی ہے مودی خود بھی اس کا حصہ رہے ہیں۔ اطہر عباس

بھارتی بیانات سے لگتا ہے کہ جنگی جنون چھایا ہوا ہے اور وہ خطے کو اس کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اطہر عباس

بھارت اپنی سوچ مسلظ کرنا چاہتا ہے اس وقت اس کے تعلقات بنگلہ دیش کے علاوہ باقی تمام ہمسایہ ممالک سے کشیدگی میں ہیں۔ اطہر عباس

بھارت چاہتا ہے کہ کسی طرح پاکستان کشمیر کے مسئلے سے پیچھے ہٹ جائے۔ اطہر عباس

ممبئی حملوں کے بعد رابرٹ گیٹس نے پاکستان کو کہا تھا کہ اگر بھارت آزاد کشمیر میں کوئی حملہ کرے تو پاکستان خاموش رہے۔ اطہر عباس

پاکستان نے جواب دیا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ بھارت حملہ کرے اور پاکستان خاموش رہے۔ اطہر عباس

بی جے پی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ پاکستان کے اندر کوئی کاروائی کر کے اپنی برتری ثابت کر لے جو بہت خطرناک صورت حال ہے۔ اطہر عباس

انیس سو اکہتر میں بھی امریکہ نے ایسی ہپی پالیسی اپنائی تھی۔ مولا بخش چانڈیو

پاکستان اور مسلمانوں کے معاملے میں جمہوریت اور انسانیت کے چیمپئین جھوٹے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

بھارت نے پاکستان کے خلاف بیان بازی کر کے اشتعال پیدا کر دیا ہے۔ اطہر عباس

بھارتی وزیر کے بیان کا ہمارے تین وزرا نے جواب دیا ہے اس کی بجائے حکومت کی طرف سے ایک پالیسی بیان آتا تو بہتر ہوتا۔ اطہر عباس

پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینا بھارت کی ضرورت بھی ہے اس کی تین ریاستوں میں الیکشن ہونے والے ہیں۔ خواجہ محمد آصف

بھارت اور کچھ اور طاقتیں پاکستان کو معاشی طور پر ایک حد سے آگے نکلتا نہیں دیکھنا نہیں چاہتیں۔ خواجہ آصف

پاکستان برما نہیں ہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہماری فوج اللہ کے فضل سے بہت مظبوط ہے۔ خواجہ آصف

دنیا کی کوئی فوج چھ ماہ سے زیادہ حالت جنگ میں نہیں رہ سکتی لیکن ہماری فوج پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ خواجہ آصف

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اللہ کے فضل سے انشا اللہ روتا ہوا واپس جائے گا۔ خواجہ آصف

پاکستان کی فوج نے نارتھ وزیرستان میں دہشت گردوں کے انفرا سٹرکچر کا مکمل طور پر صفایا کر دیا ہے۔خواجہ آصف

بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے ملک کے اندر دہشت گردوں کے خلاف ہی لڑتا رہے۔ خواجہ آصف

پی ٹی وی کے علاوہ ہمارا میڈیا کشمیر کی جدجہد کو نہیں دکھاتا۔ خواجہ آصف

ہمارا بھارت کے ساتھ بنیادی مسئلہ ہی کشمیر کا ہے۔ خواجہ آصف

وزیراعظم نے یو این او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کر کے کشمیر پر رائے شماری کروانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خواجہ آصف

جب بھی پاکستانی وزیراعظم کے بھارتی وزیراعظم سے تعلقات ٹھیک ہوئے تو دونوں ملکوں کے تعلقت بھی بہتر ہو گئے۔ نعیم الحق

بینظیر اور راجیو گاندھی، نواز شریف اور واجپائی اور مشرف اور من موہن کے تعلقات کا دونوں ملکوں پر اچھا اثر پڑا۔ نعیم الحق

میں بھارت پر کبھی بھی اعتماد نہیں کر سکتا بھارت ہمیشہ یہاں کے لوگوں کو استعمال کر کے ہمارے خلاف دہشت گردی کرواتا رہا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

بھارت افغانستان کو ہمارے خلاف استعمال کرتا تھا اب افغانستان ہمارے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

پاکستان کے وزیراعظم کو بھارتی وزیراعظم سے بات کرنی چاہئیے اور پاکستان کا ایک کل وقتی وزیر خارجہ ہونا چاہئیے۔نعیم الحق

پاکستان کو بھارت کے ساتھ عوامی سطح پر روابط بڑھا کر وہاں کے لوگوں کی رائے کو بدلنا چاہئیے۔ نوعیم الحق

پاکستان کا رویہ اب تک بہت مناسب رہا ہے جسے پوری دنیا نت سراہا ہے اور بھارت پر اپنا دباؤ بڑھایا ہے۔ اطہر عباس