8 June, 2015 22:27

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

04-JUNE-2015

میرے بھائی کام سے واپس آ رہے تھے کہ پولیس والوں نے انہیں بلا وجہ مار دیا۔ بہن شکیل اور زیشان کی بہن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرے بھائی معصوم اور بے گنا ہ تھے ان کو پولیس نے گولیاں مار دیں۔ مقتولین کی بہن

ہمیں اپنے بھائیوں کا انصاف چاہئیے ہم انصاف لے کر رہیں گے یہاں کسی کو انصاف نہیں ملتا۔ بہن مقتولین

جب پولیس کو کسی کے گولی مارنے کے اختیارات دئیے جاتے ہیں تو پھر اس کی پوری طرح ٹریننگ بھی ہونی چاہئیے۔ ہارون خان

پولیس صرف اسی وقت کسی کو گولی مار سکتی ہے جب ان کی اپنی جان کو کوئی خطرہ ہو۔ ہارون خان

لوگوں کو بھی چاہئیے کہ اگر پولیس روکے تو اپنے ہاتھ اوپر کر لیں اور رک جایں۔ ہارون خان

مسلم لیگ ن ہمیشہ بڑے لوگوں اور بڑے بزنس کے لئیے پالیسی بناتی ہے۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن کی پالیسی ہے کہ کبھی غریب آدمی کو فائدہ نہیں دینا۔ اسد عمر

ہم سرمایہ لارانہ نظام میں یقین رکھتے ہیں سوشل ازم میں لوگ بھوک سے مرتے ہیں۔ ہارون اختر خان

ہم نے تمام ٹیکس کیپیٹل گین اور امیر آدمی پر لگائے ہیں ہارون اختر

بجٹ میں کوئی انقلابی قدم نہیں اٹھایا گیا یہ بیوروکریسی کا بجٹ ہے۔ شبر زیدی

مجھے اس بجٹ میں کوئی سوچ دکھائی نہیں دے رہی۔ شبر زیدی

انکم ٹیکس بھتہ نہیں ہے یہ آمدن پر ٹیکس ہے۔ شبر زیدی

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بھی کہتے ہیں کہ امیر اور غریب میں فرق کم نہیں کریں تو گروتھ رک جاتی ہے۔ اسد عمر

حکومت نے جو نرغے میں آیا ہوا ہے اسی پر مزید ٹیکس لگا دئیے ہیں۔ اسد عمر

جب ہم بر سر اقتدار آئے ملک بینک کرپسی کے دھانے پر کھڑا تھا آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے ہارون خان

حکومت جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان کو ہاتھ نہیں ڈال رہی۔ شبر زیدی

حکومت نے جو لوگ ٹیکس دے رہے ہیں انہی پر اور ٹیکس لگا دئیے ہیں۔ شبر زیدی

ہم نے بجٹ میں ایسے اقدامات اٹھائے ہیں کہ لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور اپنا سرمایہ ملک میں واپس لے آیں۔ ہارون خان

پاکستان میں اس وقت بیروز گاری تاریخ میں سب سے زیادہ ہو چکی ہے کیونکہ سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔اسد عمر

ایف بی آر کو خود مختار کیا جائے اور اسے مزید اختیارات دئیے جایں۔ اسد عمر

حکومت ایک سال میں ملک میں پانچ منی بجٹ لا چکی ہے۔ اسد عمر

پی ٹی آئی نے اپنے شیڈو بجٹ میں جو تجاویز دی ہیں ان پر کیسے عمل کرے گی سمجھ میں نہیں آتا۔ ہارون خان

کے پی کے میں ہم نے ٹیکس ریٹ کم کیا تو حکومت کی آمدن میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسد عمر

حکومت ٹیکسوں کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ ہارون خان