18 May, 2015 21:44

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

18-MAY-2015

فائر بریگیڈ کی گاڑی بر وقت پہنچ جاتی تو میرے بچوں کی جانیں بچ سکتی تھیں۔ سید قیصر شاہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

فائر بریگیڈ کی گاڑی بہت دیر سے پہنچی اور پہنچی تو اس کے پاس پانی ہی نہیں تھا۔ سید قیصر شاہ

فائر بریگیڈ کی دوسری گاڑی آئی تو اس کی پانی والی نوزل ہی نہیں کھلی۔ سید قیصر شاہ

میرے چھ بچے تھے تمام مر گئے اب مجھے ابو کہنے والا کوئی نہیں رہا۔ سید قیصر شاہ

حکومت اربوں روپے میٹرو بس پر لگا رہی ہے لیکن سسٹم ٹھیک کرنے کے لئیے کچھ نہیں کر رہی۔ سید قیصر شاہ

لاہور میں ون ون ٹو ٹو والوں کے پاس دنیا کے بہترین آلات ہیں اور موقع پر پہنچنے کا وقت سات منٹ ہے۔ رانا ثنا اللہ

وزیراعظم اور وزیراعلی کے حکم سے انوائری کی جا رہی ہے واقع کے زمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ

ہمارے سسٹم میں خرابیاں موجود ہیں لیکن کم از کم لاہور کے واقع سے کوئی سبق ہی سیکھ لیا جائے۔ سعید غنی

یہ اختیار پیپلز پارٹی کا ہے کہ وہ سندھ میں وزیراعلی تبدیل کرنا چاہتی ہے یا نہیں اور اگر چاہتی ہے تو کسے لگانا چاہتی ہے۔ سعید غنی

قائم علی شاہ بہت تجربہ کار وزیرا علی ہیں۔ سعید غنی

سانحہ صفورا کے بعد وزیراعظم نے کراچی کا دورہ کیا تو اسماعیلی کمیونٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ رشید گوڈیل

جب تک لوکل باڈی سسٹم نہیں ہو گا اکیلا وزیراعلی کچھ نہیں کر سکے گا۔ رشید گوڈیل

فیصلہ کیا گیا تھا کہ کراچی آپریشن کے لئیے رینجرز کو فری ہینڈ دیا جائے گا کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی۔ رانا ثنا اللہ

میری رائے میں رینجرز نے اب تک کراچی میں بہت کامیاب کاروائیاں کی ہیں اور ان پر کوئی روک ٹوک نہیں ہو رہی۔ رانا ثنا اللہ

قائم علی شاہ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہیں وہ صرف نام کے کیپٹن ہیں تمام معاملات رینجرز کے ہاتھ میں ہیں۔ رانا ثنا اللہ

کراچی میں کوئی اچھا کام ہو تو رینجرز کریڈٹ لے لیتی ہے اور خرابی ہمارے حصے میں ڈال دی جاتی ہے۔ سعید غنی

جرائم پیشہ افراد کسی جماعت میں بھی ہوں تفتیش کریں جرم ثابت ہو جائے تو عدالت انہیں سزا دے۔ رشید گوڈیل

جب کسی جماعت کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو اس کے منشور اور ایجنڈے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ رانا ثنا اللہ

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے اور اب تک بارہ سو تیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ