4 May, 2015 21:51

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

04-MAY-2015

سعد رفیق کے خلاف عدالت کا فیصلہ آیا ہے اس کا جواب قانونی طریقے سے ہی دیا جا سکتا ہے۔ خواجہ آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ سعد رفیق کے خلاف فیصلہ ایک دھچکہ ہے۔ خواجہ آصف

ہم سعد رفیق کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ جا سکتے ہیں دوبارہ الیکشن ہوا تو سعد رفیق ہی جیتیں گے۔ خواجہ آصف

کنٹونمٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے بیس میں سے پندرہ سیٹیں جیتی ہیں۔ خواجہ آصف

سعد رفیق کے خلاف فیصلے سے منظم دھاندلی ثابت نہیں ہوتی اس کے لئیے لمبا راستہ ہے۔ خواجہ آصف

اعتزاز احسن کو دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے تھوڑا حجاب آنا چاہئیے وہ اپنا انیس سو چھہتر والا ضمنی الیکشن یاد کریں۔ خواجہ آصف

اعتزاز احسن بعد میں بھٹو کو چھوڑ کر تحریک استقلال میں اصغر خان کے ساتھ مل گئے تھے۔ خواجہ آصف

جیوڈیشل کمشن اگر تھیلے کھولنے کا فیصلہ کر دے گا تو اسے مانیں گے۔ خواجہ آصف

الطاف حسین کے بیان کے خلاف وزیراعظم، میں نے ، پرویز رشید اور شہباز شریف نے بیانات دئیے ہیں۔ خواجہ آصف

الطاف حسین نے قطعی طور پر غلط بات کی ہے کوئی پاکستانی اس قسم کی زبان نہیں استعمال کر سکتا۔ خواجہ آصف

الطاف حسین نے مشرف دور میں دلی میں اپنے مہاجر ہونے پر معافی مانگی تھی۔ خواجہ آصف

مشرف کی الطاف حسین کے ساتھ نسلی وابستگی ہے وہ نہیں بولا تھا لیکن میں اس وقت بھی بولا تھا۔خواجہ آصف

الطاف حسین کے بیانات کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن اب نہیں کریں گے۔ خواجہ آصف

مسلم لیگ ن پنجاب اور قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مزمتی قرار دادیں لائے گی۔ خواجہ آصف

پمرا کے زریعے الطاف حسین کی تقریریں نشر کرنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ خواجہ آصف

میڈیا کو بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے یہ کاروبار بن چکا ہے۔ خواجہ آصف

بی بی سی اور سی این این بھی اپنے ملکی مفاد کے خلاف بات نہیں کرتے۔ خواجہ آصف

وفاقی اور سندھ صوبائی حکومت اور تمام ادارے اس بات پت متفق ہیں کہ کراچی کا امن واپس لایا جائے گا۔ خواجہ آصف

اگر نائن زیرو میں کرمنلز پنپ رہے تھے تو پھر کسی بھی جگہ چھاپہ مارا جا سکتا ہے۔ خواجہ آصف

فوج اس وقت جو کردار ادا کر رہی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف

میری قومی اسمبلی میں فوج کے خلاف تقریر اس کے ماضی کے کردار کی وجہ سے تھی۔ خواجہ آصف

آج فوج ضیاالحق اور مشرف کے غلط فیصلوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی صورت میں عظیم قربانیاں دے رہی ہے۔ خواجہ آصف

سعودی عرب کے مسئلے پر پارلیمنٹ نے جو قرار داد پاس کی فوج کی اس میں سو فیصد رائے شامل تھی۔ خواجہ آصف

آج آئی ایس آئی کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ خواجہ آصف

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں ملوث دو افراد کی گرفتاری کی خبر میں نے بھی پڑھی ہے لیکن سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ خواجہ آصف

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا مسئلہ حل کرنے کے لئیے اگر پاکستان کوئی مدد کر سکتا ہے تو ضرور کرنی چاہئیے۔ خواجہ آصف

منی لانڈرنگ عالمی جرم بن چکا ہے دہشت گردی اس کی وجہ سے چل رہی ہے۔ خواجہ آصف

پاکستان دنیا میں اپنے فائٹر طیارے کی دنیا میں مارکیٹنگ کرنا چاہتا ہے۔ خواجہ آصف

پاکستان اپنے طور پر آبدوزیں بھی بنا رہا ہے۔ خواجہ آصف