23 April, 2015 21:20

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

23-APRIL-2015

این اے دو سو چھیالیس ایم کیو ایم کا مظبوط گڑھ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ جیت جایں گے۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اس دفعہ این اے دو سو چھیالیس میں ایم کیو ایم کی جیت کا مارجن بہت کم ہو گا اور یہ ہماری کامیابی ہو گی۔ اسد عمر

این اے دو سو چھیالیس میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت غیر جانبدار رہی جو بہت اچھی بات ہے۔ شاہی سید

رینجرز نے این اے دو سو چھیالیس میں اپنا کردار بہت اچھی طرح نبھایا اور شفاف الیکشن کروایا۔ شاہی سید

میں خود بہت سے پولنگ اسٹیشنز پر گیا کوئی دھاندلی والی بات دکھائی نہیں دی۔ سرور باری

رینجرز کی موجودگی کی وجہ سے الیکشن بہت اچھی طرح ہوا ہے۔ سرور باری

این اے دو سو چھیالیس میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہوا اور عملہ غیر جانبدار رہا۔ سرور باری

عام انتخابات میں سکیورٹی کے لئیے نو لاکھ رینجرز کی ضرورت ہو گی جو ممکن نہیں ہے۔ سرور باری

شفاف الیکشن کروانے کے لئیے سیاست دانوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ شاہی سید

ہمارے ملک میں ایم این اے اور سینٹرز بلدیاتی نظام کا کام کرتے ہیں جبکہ ان کا کام قانون سازی ہے۔ شاہی سید

میرے خیال میں این اے دو سو چھیالیس میں ووٹرز ٹرن آؤٹ تیس سے بتیس فیصد تک رہے گا۔ سرور باری

میں سمجھتا ہوں کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ووٹ جمع کرنے کے بعد ایم کیو ایم تقریباْ بیس ہزار ووٹوں سے جیت جائے گی۔ سرور باری

اچھی بات یہ ہے کہ این اے دو سو چھیالیس میں تینوں جماعتوں کے لوگ بڑی تعداد میں باہر آئے۔ شاہی سید

میرے خیال میں جماعت اسلامی کو دس فیصد پی ٹی آئی بیس فیصد اور ایم کیو ایم کو ستر فیصد ووٹ مل جایں گے۔ شاہی سید

الطاف حسین نے ایک چینل کے زریعے کارکنوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی ہے امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وسیم اختر

الیکشن کا وقت ختم ہوا تو لوگ قظاروں میں موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے دیا جانا چاہئیے تھا یہ قانون ہے۔ وسیم اختر

وسیم اختر کی بات درست ہے بہت سے پولنگ اسٹیشنز پر لوگ لائنوں میں موجود تھے انہیں ووٹ نہیں ڈالنے دئیے گئے۔ سرور باری

پولنگ بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک جگہ نصب نہیں تھے نیز پولنگ سٹاف طریقہ کار سے اچھی طرح واقف نہیں تھا۔ سرور باری

الیکشن کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس اور ڈبل سواری پر پابندی نہیں لگائی جاتی۔ وسیم اختر

چیف منسٹر سندھ نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈبل سواری پر پابندی نہیں لگائی انہیں اس کا علم نہیں تھا۔ وسیم اختر