20 April, 2015 21:10

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

20-APRIL-2015

چین کے پوری دنیا میں اکنامک انٹرسٹس ہیں لیکن پاکستان اس کے لئیے سب سے زیادہ اہم ہے۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

گوادر کی بندر گاہ دنیا میں سب سے زیادہ اہم ہے ایک گن لگا دیں تو سمندر سے کوئی جہاز نہیں گزر سکتا۔ شیخ رشید

چین نے گوادر کی بندر گاہ اور راہداری کی سڑک کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی جب میں ابھی سٹوڈنٹ لیڈر تھا۔ شیخ رشید

جنرل کیانی شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے لئیے پر عزم نہیں تھے لیکن جنرل راحیل نے یہ کام کر دکھایا۔ شیخ رشید

چین کی افغانستان میں بہت گہری دلچسپی ہے۔ شیخ رشید

نواز شریف اور چوہدری نثار کے آپس میں تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ شیخ رشید

بہت سے معاملات میں نواز شریف چوہدری نثار کو بائی پاس کر کے براہ راست بیورو کریسی کو احکامات دیتے ہیں۔ شیخ رشید

نیشنل ایکشن پلان میں بھی نواز شریف چوہدری نثار کو بتائے بغیر بہت سے احکامات دیتے ہیں۔ شیخ رشید

پاکستان میں کوئی ایسا سیست دان نہیں ہے جو فوج کی درسگاہ سے نہیں نکلا۔ شیخ رشید

میری خواہش تھی کہ عمران خان ور ایم کیو ایم نزدیک آ جایں۔ شیخ رشید

بہت سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن یوتھ عمران خان کو اس کی اجازت نہیں دے رہی۔ شیخ رشید

عمران خان پاکستان کی یوتھ میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ شیخ رشید

فیصل موٹا اور کن ٹٹا جیسے لوگوں نے ایم کیو ایم کو خراب کیا ہے ورنہ اس جماعت میں بہت اچھے لوگ موجود ہیں۔ شیخ رشید

ایم کیو ایم کو خود کو ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سے پاک کرنا ہو گا۔ شیخ رشید

جماعت اسلامی کی سیاست پورے ملک میں ختم ہو رہی ہے۔ شیخ رشید

پچھلی مرتبہ مسلم لیگ ن سے اتحاد کر کے جماعت اسلامی نے اپنے ووٹرز کم کر لئیے جو آج تک واپس نہیں آئے۔ شیخ رشید

میں نے عمران خان کو کہا ہے کہ دینی قوتوں سے صلح کر لیں ان کے ووٹوں کے بغیر الیکشن میں کامیابی ممکن نہیں ہے۔ شیخ رشید

میں اپنے حلقے میں پانچ ہزار ووٹوں سے ہارا تھا جبکہ بائیس ہزار ووٹ دینی جماعتوں کو مل گئے تھے۔ شیخ رشید

اگر پی ٹی آئی اپنا وزن ایم کیو ایم کے مقابلے میں بڑھا لے تو دو سو چھیالیس میں الیکشن جیت سکتی ہے ورنہ ایم کیو ایم جیتے گی۔ شیخ رشید

یمن کے مسئلے پر نواز شریف زاتی وجوہات کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید

نواز شریف کا چوہدری نثار کے ساتھ آخری پانچ اوورز کا میچ چل رہا ہے ہو سکتا ہے کہ نواز شریف ان سے استعفی لے لیں۔ شیخ رشید

جب عمران خان اور میں دھرنے میں تھے تو سب سیاسی جماعتیں ہمارے خلاف تھیں اب جوڈیشل کمشن میں سب کہہ رہی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔ شیخ رشید

میں شروع سے عمران خان کو کہہ رہا ہوں کہ جیوڈیشل کمشن سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ شیخ رشید

عمران خان کو جو عزت دھرنے کی وجہ سے ملی وہ ایک سو چھبیس سال سیاست کرتے تو نہیں ملتی۔ شیخ رشید

میں نے ہمیشہ عمران خان کو اس وقت مشورہ دیا ہے جب انہوں نے مانگا ہے خود سے کبھی کچھ نہیں کہا۔ شیخ رشید

اگر جیوڈیشل کمشن نے کہہ دیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو فوج نیا الیکشن کروانے کا کہہ سکتی ہے۔ شیخ رشید