15 April, 2015 07:13

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

14-APRIL-2015

ہمیں امید تھی کہ الطاف حسین کی ضمانت میں توسیع ہو جائے گی۔ خالد مقبول صدیقی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمیں برطانوی نظام پر پورا یقین ہے کہ انصاف ملے گا۔ خالد مقبول صدیقی

مجھے نہیں معلوم کہ بابر چغتائی کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

اگر بابر چغتائی کو ایم کیو ایم کو چندہ دینے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے تو یہ کوئی جرم نہیں ہے۔خالد مقبول صدیقی

سکاٹ لینڈ یارڈ بہت عرصے سے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں گرفتار دو افراد پاکستان سے مانگ رہی ہے۔ شیریں مزاری

ہم سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں جو بھی ملوث ہو ساری تفصیلات سامنے آنی چاہئییں۔ شیریں مزاری

ایم کیو ایم پر اس وقت منی لانڈرنگ اور ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔ لیاقت بلوچ

ہم سمجھتے ہیں کہ بات چل گئی ہے تو تمام تفصیلات سامنے آنی چاہئییں۔ لیاقت بلوچ

ہم پی ٹی آئی سے این اے دو سو چھیالیس سے اپنا امیدوار دستبردار کر لینے کی اپیل کر رہے ہیں ورنہ ہم تو الیکشن لڑیں گے۔ لیاقت بلوچ

حلقہ دو سو چھیالیس کی سیٹ ہم نے خود نبیل گبول سے خالی کروائی وہ عوام کے لئیے کام نہیں کر رہے تھے۔ خالد مقبول صدیقی

الیکشن کمشن نے این اے دو سو چھیالیس میں بائیو میٹرک سسٹم سے ووٹنگ، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور رینجرز تعینات کرنے کو کہا ہے۔ شیریں مزاری

ایم کیو ایم خوف اور حراست کی وجہ سے جیتتی تھی شفاف ایکشن ہوئے تو پی ٹی آئی جیت جائے گی۔ شیریں مزاری

جس طرح کسی بھی جماعت میں جرائم پیشہ لوگ ہو سکتے ہیں ایم کیو ایم میں بھی ہو سکتے ہیں لیکن پتہ چل جائے تو نکال دیتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

معظم علی اگر عزیز آباد میں رہتے تھے تو ان کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں جوڑنا چاہئیے۔ خالد مقبول صدیقی

کسی سیاسی جماعت میں جرائم پیشہ افراد کے لئیے جگہ نہیں ہونی چاہئیے ان کو نکال دینا چاہئیے۔ شرجیل میمن

ثمیہ ناز اور امین بلیدی کی شادی کی خبر مجھے میڈیا سے ملی ہے مجھے اس کا علم نہیں ہے۔ شرجیل میمن

ثمیہ ناز کی امین بلیدی سے شادی کی خبر درست نکلی تو اس کا دفاع نہیں کروں گا۔ شرجیل میمن

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے ملٹری ونگز ہیں تو پھر آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہی کیوں کیا جا رہا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے رینجرز نے سب سے زیادہ چھاپے وہاں مارے اور سب سے زیادہ لوگ بھی وہیں ہلاک ہوئے۔ شرجیل میمن

کراچی سے طالبان، سنی تحریک اور جماعت اسلامی کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن

جب تک سیاسی جماعتوں کے ملٹری ونگز اور ہتھیار ختم نہیں ہوں گے ملک میں لیکن خاص طور پر کراچی میں امن نہیں ہو سکتا۔ شیریں مزاری

ایم کیو ایم نے نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے کے جو لائسنسز دئیے ہیں وہ ان سے میچ نہیں کر رہے ہیں۔ شیریں مزاری