13 April, 2015 21:26

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-APRIL-2015

عمران فاروق ہمارے سب سے سینئیر کنوئینر تھے ہم ان کے قتل کے سلسلے میں ہر ادارے سے تعاون کریں گے۔ خواجہ اظہار الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جو بھی نائن زیرو کے علاقعے سے پکڑا جاتا ہے اس کا تعلق ایم کیو ایم سے سمجھ لیا جاتا ہے۔ خواجہ اظہار الحق

ہم معظم علی کو نہیں جانتے اور نہ اس سےکوئی تعلق ہے ہم اس کا دفاع نہیں کریں گے۔ خواجہ اظہار الحق

ایم کیو ایم پر مشکل وقت ہے اسلحہ بھی نائن زیر سے پکڑا گیا اور عمران فاروق کے قتل میں مطلوب شخص بھی وہیں سے ملا ہے۔ عمران اسماعیل

ہر گرفتار ہونے والے شخص سے ایم کیو ایم لا تعلقی کا اظہار کر دیتی ہے صولت مرزا کے معاملے میں بھی ایسا ہی کیا گیا۔ عمران ا سماعیل

صولت مرزا کی بیوی نے تصویریں دکھائی ہیں کہ ایم کیو ایم کے لوگوں نے صولت مرزا کی آخری سالگرہ اس کے ساتھ جیل کے اندر منائی۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم کو اب تمام سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔ عمران اسماعیل

معظم علی کو تمام ثبوتوں کے ساتھ عدالت میں پیش کرنا چاہئیے تا کہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نعیم الرحمان

ولی بابر کیس میں ایم کیو ایم کا ایم این اے ملزمان کا وکیل ہے اور ان کا کیس لڑتا رہا ہے۔ نعیم الرحمان

سلمان مجاہد ولی بابر کیس میں ایم کیو ایم کی طرف سے ایم این اے بننے سے پہلے وکیل تھا بعد میں علحیدگی اختیار کر لی۔ خواجہ اظہار الحق

خورشید بیگم ہال پبلک پلیس ہے وہاں کوئی بھی آ سکتا ہے رینجرز کے چھاپے کے وقت کچھ لوگ چھپنے کی نیت سے آ گئے ہوں گے۔ خواجہ اظہار الحق

نائن زیرو اور خورشید بیگم ہال میں کوئی بھی ایم کیو ایم کی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہو سکتا یہ پہلے پوری تلاشی لیتے ہیں۔ عمران اسماعیل

یہ مکافات عمل ہے ایم کیو ایم نے جو بویا تھا وہی کاٹ رہی ہے۔ عمران اسماعیل

ایم کیو ایم ہر حکومت میں شامل ہوتی ہے اس نے آج تک کراچی کے لوگوں کے لئیے کچھ نہیں کیا ہے۔ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم میں بہت فرق ہے ہم نے آج تک کسی کا قتل نہیں کیا اور نہ ہی بوری بند لاشیں پھینکی ہیں۔ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں کراچی الیکشن کے لئیے ایک امیدوار پر اتفاق کرنے کی بات چل رہی ہے امید ہے ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔ عمران اسماعیل

پی ٹی آئی کراچی میں ضرور الیکشن لڑے گی سروے کروا لیں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ عمران اسماعیل

کراچی کی گراؤنڈ ریلیٹی واضع ہے ہمیں امید ہے کہ ہم پی ٹی آئی کو اپنا امیدوار دستبردار کر لینے پر قائل کر لیں گے۔ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی مل کر الیکشن لڑیں یا علحیدہ علحیدہ انہیں چار ہندسوں کے نمبر میں ووٹوں سے شکست ہو گی۔ خواجہ اظہار الحق