6 April, 2015 21:08

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

06-APRIL-2015

پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں ہم نے ابھی تک کوئی کمٹمنٹ نہیں کی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پارلیمنٹ میں یہ سوال اٹھے گا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے یا نہیں۔ حیدر عباس رضوی

ہماری کوشش یہ ہونی چاہئیے کہ آگ کے شعلے ٹھنڈے ہوں اور بات آگے نہ بڑھے۔ حیدر عباس رضوی

ماضی میں پاکستان امن کی بجائے لڑائی کرنے کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ شاہی سید

افغانستان میں ہم نے امریکہ کا اتحادی بن کر جنگ میں حصہ لیا۔ شاہی سید

پاکستان کے صرف سعودی عرب سے نہیں مشرق وسطی کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ شاہی سید

یمن سے پاکستانیوں کو نکالنے کے لئیے پاکستان سے طیارے گئے سعودی عرب نے ہماری مدد نہیں کی۔ شاہی سید

پاکستان بخشو والا کردار ادا کر رہا ہے جو سب کے کام کرتا ہے۔ شاہی سید

پاکستان کو اپنی داخلی صورت حال دیکھ کر خارجی پالیسی بنانی ہے۔ ڈاکٹر مصدق

فیصلہ ہوا ہے کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی۔ ڈاکٹر مصدق

جب ساری دنیا نے پاکستان پر پابندیاں لگایں اور بھارت کے خلاف جنگوں میں سعودی عرب نے ہماری بھر پور مدد کی۔ ڈاکٹر مصدق

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئیے تو فوج بھیج دے لیکن وہ یمن کی جنگ کا حصہ نہ بنے۔ شاہی سید

پاکستان کو سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں کرنی چاہئییں۔ حیدر عباس رضوی

مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئیے جو چھپن اسلامی ممالک فیصلہ کریں پاکستان کو بھی وہی کرنا چاہئیے۔ حیدر عباس رضوی

ماضی میں بھی پاکستان کی فوج مشرق وسظی جاتی رہی ہے اس دفعہ کوئی نئی بات نہیں ہو رہی۔ ڈاکٹر مصدق

جنگ سعودی عرب اور یمن کے درمیان نہیں ہو رہی بلکہ کچھ دہشت گرد قبائل کے خلاف ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر مصدق

پاکستان یمن کے مسئلے پر ایران کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ڈاکٹر مصدق

پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ میں واپس آنے سے ایک آئینی مسئلہ اٹھا ہے جس کا زکر تمام سیاسی جماعتوں نے کیا ہے۔ حیدر عباس رضوی

ظفر علی شاہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ میں واپس آنے کے مسئلے پر سپریم کورٹ جا رہاے ہیں۔ حیدر عباس رضوی

مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ میں واپس آنے کی بہت خوشی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر مصدق

عمران خان کےبیانات کیو جہ سے خواجہ آصف اور کچھ دوسرے ارکان کے دل بہت دکھی تھے۔ ڈاکٹر مصدق

پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ میں واپس آنے سے جمہوریت کو استحکام ملے گا۔ ڈاکٹر مصدق

عمران خان کے احتجاج کی تان ایک لولے لنگڑے جیوڈیشل کمشن پر ٹوٹی ہے جس کا فیصلہ سپریم کورٹ پہلے ہی کر چکی ہے۔ حیدر عباس رضوی

عمران خان نے آج بھی آتے اور جاتے ہوئے پارلیمنٹ کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی ہے۔ حیدر عباس رضوی