1 April, 2015 21:29

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

01-APRIL-2015

ایم کیو ایم کے محمد انور کے گھر کی تلاشی کا کام لندن میں آٹھ نو گھنٹے پہلے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے۔ شوکت ڈار نمائیندہ سما۶ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سکاٹ لینڈ پولیس نے محمد انور کے گھر کی تلاشی لینے سے پہلے تین چار گھنٹے تک اس کے گھر کے باہر کھڑی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی۔ شوکت ڈار

محمد انور کی گرفتاری کا ہمارے کراچی سے الیکشن لڑنے کے معاملے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عارف علوی

ایم کیو ایم کے جرائم کے متعلق سینکڑوں نہیں لاکھوں کہانیاں مشہور ہیں۔ عارف علوی

ایم کیو ایم کی تحریک نے ایک یونیورسٹی سے جنم لیا اور اس وقت سے سازشوں کا شکار ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

اسٹیبلشمنٹ نے کبھی بھی ایم کیو ایم کو دل سے تسلیم نہیں کیا ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

ایم کیو ایم ہمیشہ اپنی گفتگو میں سازشوں کا زکر کرتی ہے لیکن آج تک کسی سازش کو فاش نہیں کر سکی۔ عارف علوی

ایم کیو ایم پر دباؤ ان کا اپنا پیدا کردہ ہے ان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی ہے۔ عارف علوی

بھتہ خوری، حکیم سعید، ولی بابر اور زہرہ شاہد کے قتل کے علاوہ بہت سے الزامات ایم کیو ایم پر لگتے ہیں۔ عارف وعلوی

حکیم سعید کے قتل کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا گیا لیکن ہمارے کارکن اعلی عدالتوں اور سپریم کورٹ سے اس کیس میں بری ہوئے۔ مصطفی عزیز آبادی

جب تک کوئی مصدقہ تفصیلات نہ ملیں میں منی لانڈرنگ کیس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ شرجیل میمن

میں سمجھتا ہوں کہ برٹش گورنمنٹ بوجوہ ایم کیو ایم کے جرائم پر پردہ ڈال رہی تھی۔ عارف علوی

الطاف حسین نے اپنی تقریروں میں لوگوں کو اشتعال دلایا اور کہا کہ عمران خان اب تک زندہ کیوں ہیں۔ عارف علوی

جاوید ہاشمی صاحب نے دھرنے کے دوران پی ٹی آئی پر بھی بہت سے الزامات لگائے تھے۔ مصطفی عزیز آبادی

منی لانڈرنگ کیس پر پہلے سے تفتیش جاری ہے برطانوی پولیس کی آج کی کاروائی بھی اسی کا حصہ ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

الطاف حسین کے گھر سے ملنے والے پیسوں کے متعلق ہمارے وکلا۶ نے متعلقہ اداروں کو ہمارا موقف پیش کر دیا ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

میری ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ کراچی کے ضمنی الیکشن کو ْڈو اینڈ ڈائیْ والی صورت حال نہ بنایں۔ شرجیل میمن

آج بہت اچھی بات ہوئی ہے کہ فیصلہ ہوا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی قیادت الیکشن مہم کے دوران رابطے میں رہے گی۔ شرجیل میمن

چند دنوں میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کی جائے گی یا نہیں۔ شرجیل میمن

جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی پر بھتے، قتل اور چائنہ کٹنگ جیسے الزامات نہیں لگائے تھے جو ایم کیو ایم پر ہیں۔ عارف علوی

کراچی آپریشن بلا امتیاز چل رہا ہے اور اس سے جرائم کی شرح میں کافی کمی آئی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی میں آپریشن کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کی شرح سترہ اٹھارہ سے ایک پر آ گئی ہے۔ شرجیل میمن

مسلم لیگ ن کے ساتھ طے ہونے والے ایم او یو کا آخری متن کافی مناسب ہے اور ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ عرف علوی

جب تک ایم او یو پر دستخط نہیں ہو جاتے کوئی بات آخری نہیں کہی جا سکتی۔ عارف علوی

ایم او یو پر دستخط آج رات دس بجے تک ہو سکتے ہیں۔ عارف علوی

جیوڈیشل کمشن بننے کے بعد پی ٹی آئی اسمبلیوں میں واپس جائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ عارف علوی

پی ٹی آئی اسمبلیوں میں واپس آئے تو خوش آمدید کہیں گے اور چاہیں گے کہ وہ جمہوری عمل میں اپنا کردار ادا کرے۔ شرجیل میمن