24 March, 2015 21:51

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

24-MARCH-2015

صولت مرزا کی پھانسی کے متعلق قانونی پوزیشن کیا ہے مجھے معلوم نہیں ہے۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

صولت مرزا کے ساتھ کسی سیاسی جماعت کا نہیں ایک لیڈر کا نام آتا ہے۔عبدالقادر بلوچ

قائم علی شاہ نے قانون نافز کرنے والے اداروں کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے۔ نثار کھوڑو

قائم علی شاہ نے سکیورٹی اداروں کی کاروائی میں مداخلت نہیں کی تو اسے لا علمی قرار دیا جا رہا ہے۔ نثار کھوڑو

سکیورٹی ادارے بہت دفعہ کاروائی کرنے کے بعد وزیراعلی کو اس کی تفصیلات بتا دیتے ہیں۔ نثار کھوڑو

ساری سیاسی جماعتوں نے رینجرز چھوڑ فوج سے کراچی میں آپریشن کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ کھوڑو

نائن زیرو پر چھاپے کے دوران وقاص مارا گیا اس کا قاتل کون ہے اسے کیوں نہیں پکڑا گیا۔ وسیم اختر

کراچی کے حالات کا یہاں رہنے سے پتہ چلتا ہے وزیراعظم کا بیان کہ سب اچھا ہے سے کچھ پتہ نہیں چلتا۔ وسیم اختر

میڈیا کو ایم کیو ایم کو نشانہ بنانے کے لئیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ وسیم اختر

میڈیا نے کہا کہ چوہدری نثار نے برطانوی حکومت کو ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت فراہم کر دئیے ہیں۔ وسیم اختر

چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے میڈیا کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کئیے ہیں تو ان کو میڈیا سے پوچھنا چاہئیے۔ وسیم اختر

ڈیتھ سیل سے صولت مرزا کی اعترافی وڈیو کیسے باہر آگئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ وسیم اختر

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ صولت مرزا کی وڈیو پہلے کیوں نہیں باہر آئی اب کیوں آئی ہے۔ نثار کھوڑو

ہو سکتا ہے کہ صولت مرزا نے کہا ہو کہ وہ کچھ اہم باتیں بتانا چاہتا ہے اور اس کے لئیے اس کا بیان لینا ضروری ہو۔ عبدالقادر بلوچ

صولت مرزا کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے قانون کا مزاق اڑایا جا رہا ہے۔ وسیم اختر

پھانسی کی تاریخ اس وقت طے کی جاتی ہے جب تمام قانونی تقاضے پورے کر لئیے جاتے ہیں۔ وسیم اختر

جس دن سے کراچی میں آپریشن شروع ہوا ہے ایم کیو ایم کے ایک سو چالیس لوگ مارے جا چکے ہیں ان کو کس نے مارا۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم پر ماضی میں بھی الزامات لگے لیکن عدالت نے ہمیں بری کر دیا۔ وسیم اختر

کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف نہیں ہو رہا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

اگر کوئی کرمنل نائن زیرو کے آس پاس پناہ لیتا ہے تو یہ ایم کیو ایم کی پالیسی نہیں ہے۔ وسیم اختر

ایم کیو ایم کا بندہ مرا ہے وہ بتائے کہ اس کو کس نے مارا ہے۔ عبدالقادر بلوچ